X
X

فیکٹ چیک: چین کے پرانے ویڈیو کو کیا جا رہا دبئی سیلاب سے جوڑتے ہوئے وائرل

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ہے ویڈیو دبئی کا نہیں بلکہ میں چین کا ہے۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Feb 20, 2024 at 08:03 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں سیلاب کے سبب سڑک پر گاڑیوں کو پانی کے اندر دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ یہ ویڈیو دبئی میں ہوئی زبردست بارش کا ہے۔

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ہے ویڈیو دبئی کا نہیں بلکہ میں چین کا ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل ویڈیوکو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’مندر کے افتتاح کے بعد جدید ترقی یافتہ دبئی اب یہ حالات ہیں‘‘۔

پوسٹ کے آرکائیوو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے گوگل لینس کے ذریعہ وائرل پوسٹ کو سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں یہ ویڈیو ایک ایکس ہینڈل پر جولائی 2023 کو اپلوڈ ہوئی ملی۔ یہاں دی گئی معلومات کے مطابق یہ ویڈیو چین کے بیجنگ کا ہے جہاں طوفان دکسوری کی ذد میں گاڑیاں بھی آگئیں۔

اسی بنیاد پر ہم نے اپنی پڑتال کو آگے بڑھایا اور ہمیں اس معاملہ سے متعلق ایک خبر بھی ملی۔ خبر میں دی گئی معلومات کے مطابق، ’بیجینگ میں آئے طوفان سے اب تک 11 لوگوں کی موت ہو چکی ہے اور 27 لوگ گمشدہ ہیں۔ وہیں اس معاملہ پر، چین کے صدر شی جن پنگ نے حکام سے کہا ہے کہ وہ حالیہ دنوں میں بیجنگ اور اس کے اطراف میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے بعد “لاپتہ” اور “پھنسے” افراد کو بچانے کے لیے “ہر ممکن کوشش” کریں۔ اس خبر میں بھی وائرل ویڈیو کو دیکھا جا سکتا ہے۔

خبروں کے مطابق متحدہ عرب امارات کے دبئی سمیت متعدد شہروں میں زبردست بارش ہوئی ہے جس کی وجہ سے شہر میں سیلاب کا منظر ہے۔ اس معاملہ سے متعلق ویڈیو اے پی کے یوٹیویب چینل پر دیکھا جا سکتا ہے۔

وائرل ویڈیو سے متعلق تصدیق حاصل کرنے کے لئے ہم نے متحدہ عرب امارات میں رہنے والی ہندوستانی صحافیہ ثنا سے رابطہ کیا وائرل ویڈیو ان کے ساتھ شیئر کیا۔ انہوں نے تصدیق دیتے ہوئے بتایا کہ دبئی میں گزشتہ کچھ روز سے بےحد بارش ہو رہی ہے۔

گمراہ کن پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا تلعق پاکستان سے ہے۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ہے ویڈیو دبئی کا نہیں بلکہ میں چین کا ہے۔

  • Claim Review : یہ ویڈیو دبئی میں ہوئی زبردست بارش کا ہے۔
  • Claimed By : FB User: Muhammad Sohail Jutt
  • Fact Check : گمراہ کن
گمراہ کن
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later