X
X

فیکٹ چیک: رشی کپور کے انتقال سے ایک رات قبل کا نہیں ہے یہ ویڈیو، فروری میں دہلی کے اسپتال میں ہوا تھا شوٹ

وشواس نیوز کی پڑتال میں ہم نے پایا کہ رشی کپور کا وائرل ویڈیو ان کے انتقال سے ایک روز پہلے کا نہیں بلکہ فروری 2020 کا ہے جب وہ دہلی کے ساکیت میکس اسپتال میں داخل تھے۔ پرانے ویڈیو کو غلط دعویٰ کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔

  • By: Umam Noor
  • Published: May 1, 2020 at 06:31 PM
  • Updated: May 1, 2020 at 06:35 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ بالی ووڈ کے مشہور اداکار رشی کپور کی موت کے بعد سے سوشل میڈیا پر ان کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ اسپتال کے بیڈ پر نظر آرہے ہیں اور ایک نوجوان ان کی 1992 میں آئی فلم ’دیوانا‘ کا گانا ’تیرے درد سے دل کا آباد رہا‘ گاتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ اس وائرل ویڈیو کو سوشل میڈیا پر اس دعویٰ کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو رشی کپور کی موت سے ایک رات پہلے کا ہے۔ ویڈیو کو فرضی دعوی کے ساتھ صرف سوشل میڈیا صارفین نے ہی نہیں بلکہ، کچھ میڈیا اداروں کے ذریعہ بھی شیئر کیاگیا ہے۔

وشواس نیوز نے جب ویڈیو کو پڑتال کی تو ہم نے پایا کہ یہ ویڈیو 2020 فروری کے شروعاتی ہفتہ کا ہے جب رشی کپور دہلی ساکیت کے میکس اسپتال میں داخل تھے۔ ویڈیو میں جوگانا گاتے ہوئے نظر آرہے ہیں وہ ساکیت میکس اسپتال کے وارڈ بوائے دھیرج کمار ہیں، انہوں نے بتایا کہ یہ ویڈیو 2۔3 فروری کو شوٹ ہوا تھا۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف ’نینسی کہلی‘ نے رشی کپور کا ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا
”Dis is spirit of a legend last night in hospital with doctor giving him blessings”.

اس ویڈیو کو اب تک 55 ہزار لوگ شیئر کر چکے ہیں۔ علاوہ ازیں تقریبا 92 ہزار لوگوں نے اس ویڈیو کو دیکھا ہے۔

ہم نے پایا کہ دیگر سوشل میڈیا صارفین بھی اس ویڈیو کو فرضی دعوی کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں۔

پڑتال

وائرل کئے جا رہے ویڈیو میں ایک لڑکے کو رشی کپور کی 1992 میں آئی فلم ’دیوانا‘ کا گانا ’تیرے درد سے دل کا آباد رہا‘ گاتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں رشی کپور کو اسپتال کے بیڈ پر لیٹے ہوئے ہیں۔ اسی ویڈیو کو کو لےکر دعوے کئے جا رہے ہیں کہ یہ ان کی موت سے ایک دن پہلے کا ہے۔ خبروں کے مطابق 30 اپریل کو رشی کپور کی موت ممبئی کے اسپتال میں ہوئی تھی۔

اب ہم نے ویڈیو کی پڑتال شروع کی اور ویڈیو کو غور سے دیکھا۔ ویڈیو میں گانا گاتے ہوئےنظر آرہا نوجوان ہمیں سویٹر پہنے ہوئے نظر آیا جب کہ یہ گرمیوں کا موسم ہے۔ پڑتال کے اگلے مرحلہ میں ہم نے ویڈیوکو ان ویڈ ٹول میں ڈال رک اس کے کی فرمیس نکالے اور انہیں رورس امیج سرچ کیا۔ سرچ میں ہمارے ہاتھ ’دھیرج کمار سانو‘ نام کا ایک یوٹیوب چینل لگا۔ اس میں وہی ویڈیو نظر آیا جو وائرل ہو رہا ہے۔ 04 فروری 2020 کو ویڈیو اپ لوڈ کیا گیا ہے۔ ویڈیو یہاں دیکھیں۔

اس یوٹیوب چینل پر ہمیں دھیرج کی جانب سے 30 اپریل کو اپ لوڈ کیا گیا ایک ویڈیو ملا جس میں وہ یہ وضاحت پیش کرتے ہوئے سنے جا سکتے ہیں کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو گزشتہ روز کا نہیں بلکہ فرضی کا ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=BpvqaGGpX_k

اب ہم نے دھیرج کمار کو فیس بک پر تلاش کیا اور ان کی پروفائل تک پہنچے۔ یہاں ہمیں دھیرج کے ساتھ رشی کپور کی کچھ تصاویر ملی ہیں اور یہ تمام تصاویر فروری 2020 کو شیئر کی گئی ہیں۔

اب ہم نے سیدھے دھیرج کمار سے بات کی اور انہوں نے ہمیں بتایا کہ یہ ویڈیو فروری کی ہے جب رشی کپور کو دہلی کے میکس اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اس نے اپنے آپ کو بتایا کہ وہ سکیٹ میکس اسپتال میں وارڈ بوائے ہے۔

اب باری تھی اس پوسٹ کو فرضی دعویٰ کے ساتھ شیئر کرنے والے فیس بک صارف ’نینسی کوہلی‘ کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ اس صارف کا تعلق دہلی سے ہے ۔ اس صارف کو18,303 صارفین فالوو کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں اس پروفائل سے اس سے قبل بھی فرضی پوسٹ شیئر کی جا چکی ہے۔

نتیجہ: وشواس نیوز کی پڑتال میں ہم نے پایا کہ رشی کپور کا وائرل ویڈیو ان کے انتقال سے ایک روز پہلے کا نہیں بلکہ فروری 2020 کا ہے جب وہ دہلی کے ساکیت میکس اسپتال میں داخل تھے۔ پرانے ویڈیو کو غلط دعویٰ کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔

  • Claim Review : Rishi Kapoor Last nigh clip
  • Claimed By : FB user- Nancy Kohli
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later