فیکٹ چیک: نائجیریا کے فوجیوں کی لاش کی پرانی تصاویر کو لداخ میں شہید ہوئے ہندوستانی فوجیوں کی بتا کر کیا جا رہا ہے وائرل

وشواس نیوز کی جانچ میں پتہ چلا کہ وائرل ہو رہی تصویر کا ہندوستان چین کے مابین ہوئے تشدد میں شہید ہوئے فوجیوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ نائجیریا کے فوجیوں کی لاش کی تصویر ہے۔

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ ہندوستان چین کشیدگی کے درمیان سوشل میڈیا پر افواہوں اور جھوٹ کا بازار گرم ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک تصویر کو کچھ لوگ اس دعوی کے ساتھ وائرل کر رہے ہیں کہ یہ چین کے ساتھ تصادم میں مارے گئے ہندوستانی فوجیوں کی تصویر ہے۔ وشواس نیوز نے اس دعوی کی پڑتال کی ۔ ہماری پڑتال میں یہ دعوی فرضی نکلا۔ جس تصویر کو ہندوستانی فوجیوں کی بتا کر وائرل کیا جا رہا ہے، دراصل وہ 2015 سے انٹرنیٹ پر موجود ہے۔ یہ تصویر نائجیرین فوجیوں کی ہے۔

کیا ہو رہا ہے وائرل

فیس بک صارف ’اخلاق خان‘ نے 18 جون کو ایک تصویر کو اپ لوڈ کرتے ہوئے دعوی کیا: ’’چین کا جب تصادم ایسا ہے تو جنگ کیسی ہوگی؟؟؟ لٹیرے حکومت میں بیٹھے ہیں۔ ان سے کچھ نہیں ہونے والا…اور عوام کو مذہب کا نشا دے کر بےہوش کر چکے ہیں…اب یہ دیکھ کر کسی کا خون نہیں کھولے گا‘‘۔

پڑتال

وشواس نیوز نے سب سے پہلے ہندوستانی فوج کے نام سے وائرل ہو رہی تصویر کو گوگل رورس امیج اور ینڈکس ٹول میں اپ لوڈ کر کے سرچ کیا۔

ہمیں سب سے پرانا لنک ایک ٹویٹر ہینڈل کا ملا، جہاں وائرل تصویر کو اپ لوڈ کیا گیا تھا۔ 21 نموبر 2015 کو فریڈم ایٹ اوپرا بایافرا 2015 نام کے ٹویٹر ہینڈل نے اس تصویر کو اپ لو کرتے ہوئے لکھا
This some of the missing Nigerian soldiers killed by bokoharams 105 of them, they can’t even fight boko

سرچ کے دوران ہمیں وائرل تصویر 11 مئی 2017 کی تاریخ کو شائع ایک خبر میں بھی ملی۔ اسے نائجیرئن آئی نام کی ویب سائٹ نے شائع کیا تھا۔ اس میں بوکو ہرم اور نائجیرین فوجیوں کے بارے میں بتایا گیا تھا۔

متعدد ویب سائٹ پر موجود خبروں کے مطابق، 2015 میں نائجیریا میں بوکو ہرم نے 105 گمشدہ فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

وائرل تصویر کی حقیقت جاننے کے لئے ہم نے ہندوستانی فوج کے افسران سے رابطہ کیا۔ فوج کے ترجمان نے وشواس نیوز کو بتایا کہ وائرل تصویر لداخ میں شہید ہوئے ہمارے فوجیوں کی نہیں ہے۔ یہ پوسٹ فیک ہے۔

اب باری تھی اس پوسٹ کو فرضی دعوی کے ساتھ شیئر کرنے والے فیس بک صارف ’اخلاق خان‘ کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ اس صارف کا تعلق الہ آباد اسے ہے علاوہ ازیں اس صارف کو 1778 صارفین فالوو کرتے ہیں۔

نتیجہ: وشواس نیوز کی جانچ میں پتہ چلا کہ وائرل ہو رہی تصویر کا ہندوستان چین کے مابین ہوئے تشدد میں شہید ہوئے فوجیوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ نائجیریا کے فوجیوں کی لاش کی تصویر ہے۔

False
Symbols that define nature of fake news
مکمل سچ جانیں...

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں

Related Posts
Recent Posts