X
X

فیکٹ چیک: ملک کے سرکاری اسکولوں کے نجکاری کا جھوٹا دعوی ہو رہا وائرل

وشواس نیوز کی پڑتال میں سامنے آیا ہے کہ ملک کے تمام سرکاری اسکولوں کے نجکاری کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ اس سے جڑا سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا دعوی جھوٹا ہے۔

  • By: ameesh rai
  • Published: Aug 27, 2020 at 07:39 PM

نئی دہلی (وشواس ٹیم)۔ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر، ملک بھر کے سرکاری اسکولوں کے بارے میں ایک دعوی وائرل ہو رہا ہے۔ صارفین ایک مبینہ اخبار کی ایک کلپ شیئر کر رہے ہیں جس میں یہ دعوی کیا جارہا ہے کہ حکومت ملک بھر میں سرکاری اسکولوں کی نجکاری کر رہی ہے۔ وشواس نیوز کو یہ معلومات ان کے فیکٹ چیکنگ واٹس ایپ چیٹ بوٹ پر صارفین سے حقائق کی جانچ کے لئے بھی موصول ہوئی ہے۔ وشواس نیوز کی تحقیقات میں ، ملک کے تمام سرکاری اسکولوں کی نجکاری کا دعوی فرضی نکلا۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف ’وکاس موریہ‘ نے ایک اخبار کی کٹنگ شیئر کی اس کی سرخی میں لکھا تھا، ’’پورے ملک میں سرکاری اسکولوں کی نجکاری ہوگی‘‘۔

پوسٹ کا آرکائو ورژن یہاں دیکھیں۔

پڑتال

وشواس نیوز نے سب سے پہلے شیئر کئے جا رہے مبینہ اخبار کی کلپ کو غور سے دیکھا۔ اس میں نتی آیوگ کے کسی منصوبہ کے حوالے سے یہ دعوی کیا گیا ہے۔ ہم نے مناسب کی ورڈ کی مدد سے گوگل پر اس دعوی کو سرچ کیا۔ ہمیں اس سال مارچ کی این ڈی ٹی وی کی ایک رپورٹ لی۔ اس میں مرکزی وزیر تعلیم (تب وزیر انستانی وسائل) نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری اسکولوں کے نجکاری کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ اس رپورٹ کو یہاں دیکھ سکتے ہیں۔

16 मार्च 2020 को मानव संसाधन मंत्री से संसद में पूछे गए सवाल।

اسی طرح کی دیگر مستند رپورٹ میں اس بات کا ذکر کیا گیا کہ نتی آیوگ نے 2017 میں نان پرفارمنگ سرکاری اسکولوں کو پبلک پرائویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) موڈ میں چلانے کا مشورہ دیا تھا۔ اس کے بعد سے، سوشل میڈیا پر سرکاری اسکولوں کی نجکاری کا یہ دعوی دکچھ کچھ دنوں پر وائرل ہوتا رہا ہے۔

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال کو آگے بڑھاتے ہوئے یو پی کے بیسک تعلیم ریاستی وزیر (فری چارج) ڈاکٹر ستیش دریویدی سے بھی رابطہ کیا۔ انہوں نے اس وائرل دعوی کو خارج کرتے ہوئے کہا، ’’حکومت تمام سرکاری اسکولوں میں تعلیم کی سطح کو مسلسل بہتر بنانے میں لگی ہوئی ہے۔ سرکاری اسکولوں کے نجکاری کا کوئی منصوبہ نہیں ہے‘‘۔

فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صرف وکاس موریہ کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ اس صارف کا تعلق الہ آباد سے ہے۔

نتیجہ: وشواس نیوز کی پڑتال میں سامنے آیا ہے کہ ملک کے تمام سرکاری اسکولوں کے نجکاری کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ اس سے جڑا سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا دعوی جھوٹا ہے۔

  • Claim Review : دعوی کیا جارہا ہے کہ حکومت ملک بھر میں سرکاری اسکولوں کی نجکاری کر رہی ہے
  • Claimed By : Vikas Maurya
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later