فیکٹ چیک: ہندوستان کے ناگپور-چھندواڑہ شاہراہ پر ہوئے کار حادثہ کو پاکستان سے جوڑ کر کیا جا رہا وائرل

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ کار حادثہ پاکستان میں نہیں بلکہ ہندوستان کے ناگپور ۔ شاہراہ پر پیش آیا تھا۔ دونوں تصاویر ایک ہی موقع کی ہیں، جنہیں اب گمراہ کن دعوی کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔

فیکٹ چیک: ہندوستان کے ناگپور-چھندواڑہ شاہراہ پر ہوئے کار حادثہ کو پاکستان سے جوڑ کر کیا جا رہا وائرل

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک کار حادثہ کی دو تصاویر وائرل ہو رہی ہیں۔ دونوں ہی تصاویر میں حادثہ کے بعد دو حصوں میں ٹوٹ چکی کار کو دیکھا جا سکتا ہے۔ انٹرنیٹ میڈیا پر موجود صارفین ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے یہ دعوی کر رہے ہیں کہ معاملہ پاکستان میں پیش آیا ہے۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ جون 2021 کو کار حادثہ کا یہ معاملہ مدھیہ پردیش کے ناگپور۔ چھندواڑہ شاہراہ پر پیش آیا تھا۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک پیج ڈی نیوز نے وائرل تصاویر کو اپ لوڈ کرتے ہوئے لکھا، ’ پاکستان میں 60 لاکھ روپے تک فروخت کیا اسپورٹیج گاڑی حادثے میں دو ٹکڑے ہوگئی اس کا معیار چیک کریں ٹین ڈبہ لاکھوں میں فروخت کرنے والی کمپنیوں کا معیار لازمی چیک کرنا چاہیے‘‘۔

پوسٹ کےآرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلےہم نے گوگل رورس امیج سرچ کیا۔ سرچ ہمیں 13 جون 2021 کو نئی دنیا کی ویب سائٹ پر شائع ہوئی ایک خبر لگی، جس میں وائرل تصویر کی پہلی تصویر کو دیکھا جا سکتا ہے۔ خبر کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق، مدھیہ پردیش کے ناگپور-چھندواڑہ شاہراہ پر ایک تیز رتفتار کار بائیک سوار کو بچانے کے سبب پل سے ٹکرائی۔ اور اس حادثہ میں کار کے دو ٹکڑے ہو گئے جس میں کار کے پیچھے کی سیٹ پر بیٹھی تین خواتین کی موقع پر موت ہو گئی جبکہ دو دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ مکمل خبر یہاں پڑھیں۔

اپنی پڑتال کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم نے دوسری تصویر کو سرچ کرنا شروع کیا۔ دوسری تصویر ہمیں بزنیس خبر ڈاٹ کام کی ویب سائٹ پر ملی۔ 15جون 2021 کو شائع ہوئی اس خبر میں ہمیں پہلی اور دوسری دونوں تصاویر کے ساتھ اس حادثہ کی دیگر اور فوٹو دکھیں۔ خبر میں دی گئی معلومات کے مطابق، ’مدھیہ پردیش کے ناگپور چھندواڑہ شاہراہ پر کیا سلٹوس گاڑی میں سوار پانچ میں سے تین لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ دو شدید طور پر زخمی ہیں اور ناگپور کے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ مکمل خبر یہاں پڑھیں۔

پوسٹ میں دی گئی تصاویر کی تصدیق کے لئے ہم نے ہمارے ساتھ نئی دنیا کے مدھیہ پردیش چھندواڑہ کے سینئر رپورٹر آشیش مشرا سے رابطہ کیا اور وائرل پوسٹ ان کے ساتھ شیئر کی۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ یہ تصویر ناگپور چھندڑہ شاہراہ پر ہوئے حادثہ کی ہیں۔

اب باری تھی گمراہ کن پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک پیج ڈی نیوز کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نےپایا کہ اس پیج کو14,986 لوگ فالوو کرتے ہیں۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ کار حادثہ پاکستان میں نہیں بلکہ ہندوستان کے ناگپور ۔ شاہراہ پر پیش آیا تھا۔ دونوں تصاویر ایک ہی موقع کی ہیں، جنہیں اب گمراہ کن دعوی کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔

Misleading
Symbols that define nature of fake news
مکمل سچ جانیں...

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں

Related Posts
Recent Posts