فیکٹ چیک: ایرانی صوبے کردستان کے گاؤں میں ہوئے میوزیکل فیسٹیول کے ویڈیو کو کیا جا رہا ہندوستان کے حالیہ متنازعہ سے جوڑ کر وائرل

ہم نے اس ویڈیو کی پڑتال کی تو پایا کہ یہ ویڈیو ایک میوزیکل میلے کاہے اور اس کا ہندوستان میں چل رہے متنازعہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں بہت سے لوگوں کو دف کو بجاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس میں کچھ لوگ اپنے مکانوں کے باہر تو کچھ لوگ نہر کے قریب دف بجا رہے ہیں۔ اب اسی ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین یہ دعوی کر رہے ہیں کہ ایران کے صوبے کردستان کے ایک گاؤں میں لوگوں نے پیغمبر محمد پر تبسرہ کرنے کے خلاف اپنا ردعمل دیتے ہوئے حمد کی۔ جب ہم نے اس ویڈیو کی پڑتال کی تو پایا کہ یہ ویڈیو ایک میوزیکل میلے کاہے اور اس کا ہندوستان میں چل رہے متنازعہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’بھارت کی بدسلوکی کے جواب میں ایک شاندار ، دل کو ٹھنڈا کرنے والا منظر۔صوبہ کردستان کا ایک پورا گاؤں نبی کریم کی حمد کر رہا ہے۔ما شاء الله‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھی۔

پڑتال

کل ایک مینٹ 33سیکنڈ کے اس ویڈیو کو سب سے پہلے ہم نے غور سے دیکھا۔ اس میں ہزاروں لوگوں کو ڈفلی کی طرح نظر آنے والی کسی چیز کو بجاتے وئے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو میں بہت سے لوگ اس منظر کو اپنے فون سے شوٹ کرتے ہوئے بھی نظر آرہے ہیں۔ اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے ہم نے ویڈیو کو ان ویڈ ٹول میں اپ لوڈ کیا اور متعدد کی فریمس نکالے اور انہیں گوگل رورس امیج کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں یہی ایک مینٹ 33 سیکنڈ کا ویڈیو ایک فیس بک گروپ پر پوسٹ ہوا ملا۔ یہاں ویڈیو کی کوالٹی مزید بہتر نظر آئی۔ یہاں ویڈیو کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق 500 سے زائد دف پلیئرس یکجا ہو کر پرفارم کر رہے ہیں۔ یہ کل (5/4/22) ایران کے کردستان صوبے کے تاریخی گاؤں پالنگان میں ہوا‘۔

مزید تفتیش میں ہمیں اسی موقع کا ایک دیگر ویڈیو بھی ملا۔ 6 مئی 2022 کو اپلوڈ کئے گئے اس ویڈیو کے ساتھ یہاں دی گئی معلومات کے مطابق، ’قدیم گاؤں پالنگان میں “ہزار داف” گروپ نے رحمت کا گیت گایا اور صوفیانہ گروہوں نے پرفارم کیا۔ دف صوفیانہ آلات میں سے ایک ہے جسے کرد لوگوں میں ایک اعلی درجہ حاصل ہے اور یہ آلہ رسم اور صوفیانہ تقریبات میں بجایا جاتا ہے۔ داف نو رحمت کی تقریب اس سال عیدالفطر کے موقع پر تاریخی گاؤں پالنگان میں آمد کے ساتھ اور پورے ایران کے دف موسیقاروں کی موجودگی کے ساتھ منعقد ہوئی‘۔

سرچ میں ہمیں اسی موقع کا ایک دیگر ویڈیو ایک یوٹیوب چینل پر 7 مئی 2022 کو اپ لوڈ ہوا ملا۔ اس میں ہمیں ایک بڑا سا بینر نظر آیا جس میں ’جشن رمضان اور میراث‘ کو پڑھنے سے یہ واضح ہوتا ہے کہ وائرل ویڈیو کسی جشن کے موقع کی تقریب کا ہی ہے۔

مزید تصدیق کے لئے ہم نے ایران کے کردستان کے صحافی رینور نجم سے رابطہ کیا اور انہوں نے ہمیں بتایا کہ، ’یہ ویڈیو پرانی ہے اور اس کا نبی محمد سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ میوزیک فیسٹیول کا ویڈیو ہے‘۔

فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ فیس بک پیج القرآن حياتى کو 15 ہزار سے زیادہ لوگ فالوو کرتے ہیں۔

نتیجہ: ہم نے اس ویڈیو کی پڑتال کی تو پایا کہ یہ ویڈیو ایک میوزیکل میلے کاہے اور اس کا ہندوستان میں چل رہے متنازعہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

False
Symbols that define nature of fake news
مکمل سچ جانیں...

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں

Related Posts
Recent Posts