فیکٹ چیک: بھارتی فضائیہ کے طیارے مگ-29 پر میزائل سے حملہ کا دعوی فرضی، تکنیکی خرابی کے سبب ہوا تھا کریش

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا ہے دعوی فرضی ہے۔ بھارتی فضائیہ کا طیارہ مگ-29 تکنیکی خرابی کے چلتے کریش ہوا تھا۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب طیارہ اپنا روٹین راؤنڈ لے رہا تھا۔

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک طیارے کے حادثہ کا ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ وائرل ویڈیو میں طیارے کو جلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ مذکورہ ویڈیو کو پاکستان سے شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ راجستھان کے بارمیر سیکٹر سے بھارتی فضائیہ کا طیارہ مگ-29 پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا تبھی نامعلوم میزائل نے اس پر حملہ کر دیا۔

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا ہے دعوی فرضی ہے۔ بھارتی فضائیہ کا طیارہ مگ-29 تکنیکی خرابی کے چلتے کریش ہوا تھا۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب طیارہ اپنا روٹین راؤنڈ لے رہا تھا۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’بڑی خبر – بھارتی فضائیہ کے طیارہ 29-مگ کی رات کے اندھیرے میں پاکستان گھسنے کی کوشش ناکام، طياره نامعلوم میزائل کا نشانہ بنا اور بارمیر سیکٹر میں گر کر۔ تباہ ہو گیا۔ بھارتی ائیرفورس کا مگ 29 طیارہ گر کر تباه‘‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے کی ورڈ کے ساتھ گوگل اوپن سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں فرسٹ پوسٹ کے یوٹیوب چینل پر وائرل ویڈیو اپلوڈ ہوا ملا۔ یہاں ویڈیو کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق، راجستھان کے بارمیر میں بھارتی فضائیہ کا طیارہ مگ-29 تکنیکی خرابی کے چلتے حادثہ کا شکار ہو گیا۔

اسی بنیاد پر ہم نے اپنی پڑتال کو آگے بڑھایا اور ہمیں اس معاملہ سے متعلق خبر 2 ستمبر کو ٹائمس آف انڈیا کی ویب سائٹ پر بھی ملی۔ یہاں خبر میں دی گئی معلومات کے مطابق، ’بھارتی فضائیہ کا مگ-29 لڑاکا طیارہ پیر کو راجستھان کے باڑمیر کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثہ معمول کی مشق کے دوران پیش آیا‘۔

بھارتی فضائیہ کے آفیشیئل ایکس ہینڈل پر بھی اس معاملہ سے متعلق ایک پوسٹ ملی۔ یہاں دی گئی معلومات کے مطابق’بارمیر سیکٹر میں رات کے معمول مشن کے دوران بھارتی فضائیہ کا مگ-29 کو ایک اہم تکنیکی خرابی کا سامنا کرنا پڑا۔ پائلٹ محفوظ ہے اور کسی جان و مال کا نقصان نہیں ہوا ہے۔ کورٹ آف انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے‘۔

وائرل پوسٹ سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے بھارتی فضائیہ کے ترجمان ونگ کمانڈر جئےدیپ سے رابطہ کیا اور انہوں نے ہمیں معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ، مگ-29 کا یہ حادثہ تکنیکی خرابی کے چلتے پیش آیا تھا۔کسی میزائل کا نشانہ نہیں بنا تھا یہ دعوی بالکل غلط ہے۔ اس کے علاوہ جس وقت یہ حادثہ پیش آیا وہ طیارہ اپنے معمول مشق پر تھا‘۔

فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق پاکستان سے ہے۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا ہے دعوی فرضی ہے۔ بھارتی فضائیہ کا طیارہ مگ-29 تکنیکی خرابی کے چلتے کریش ہوا تھا۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب طیارہ اپنا روٹین راؤنڈ لے رہا تھا۔

False
Symbols that define nature of fake news
مکمل سچ جانیں...

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں

Related Posts
Recent Posts