X
X

فیکٹ چیک: میرٹھ میں ملزم اور متاثرہ دونوں کا تعلق ایک ہی برادری سے تھا، وائرل تصویر میں ہیں بےقصور لوگ

  • By: Umam Noor
  • Published: Oct 18, 2019 at 11:54 AM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر آج کل ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے، جس میں 4 لوگوں کی تصویر کے ساتھ کیپشن لکھا ہے،’’چاند، عثمان، اظہر اور صاحب نے 15 سال کی ہندو بچی کی اس کی بوڑھی دادی کے سامنے عصمت دری کی- میرٹھ‘‘۔ ہم نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ خبر پوری طرح صحیح نہیں ہے۔ 28 ستمبر کو میرٹھ کے بھاون پور میں ایک 15 سالہ نابالغہ کی عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا تھا لیکن ڈی ایس پی اکھیلیش بھدوریہ کے مطابق، متاثرہ اور ملزم سبھی ایک ہی مذہب کے تھے۔ معاملہ فرقہ وارانہ نہیں تھا۔ وائرل ہو رہی تصویر بھی ملزمان کی نہیں ہے۔

دعویٰ

وائرل پوسٹ میں 4 لوگوں کی تصویر کے ساتھ ایک کیپشن لکھا ہے، ’’چاند، عثمان، اظہر اور صاحب نے 15 سال کی ہندو بچی کے ساتھ اس کی بوڑھی دادی کے سامنے عصمت دری کی- میرٹھ‘‘۔ تصویر میں نظر آرہے لوگ عمر دراز نظر آرہے ہیں۔ پوسٹ کو وویک سنگھ نام کے صارف نے 11 اکتوبر کے روز شائع کیا ہے۔

فیکٹ چیک

اس پوسٹ کی پڑتال کے لئے ہم نے سب سے پہلے وائرل خبر میں استعمال تصاویر کو گوگل رورس امیج پر سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں یہ تصویر ڈریمس ٹائم ڈاٹ کام ویب سائٹ پر ملی۔ امریکہ کی ایک آئن لائن رایلٹی فری مائیکرو اسٹاک کمپنی ہے۔ یہ ایک مشہور اسٹاک فوٹوگرافی کمپنی ہے۔ اسی ویب سائٹ پر موجود اس تصویر کے ساتھ کیپشن لکھا تھا
Muslim men standing at Jama Masjid in Delhi, India
جس کا اردو میں ترجمہ کچھ اس طرح ہوتا ہے، ’’ہندوستان کے دہلی میں جامع مسجد میں کھڑے مسلمان بزرگ‘‘۔

اس کے بعد ہم نے اس خبر کو گوگل رورس امیج پر متعلقہ کی ورڈ کے ساتھ ڈھونڈا۔ ہمیں یہ خبر این ڈی ٹی وی اور نوبھارت ٹائمس کی ویب سائٹ پر ملی۔ دونوں ہی خبروں میں متاثرہ یا ملزمین کے نام نہیں تھے۔

ہم نے مزید تصدیق کے لئے بھاون پور علاقہ کے ڈی ایس پی اکھیلیش بھدوریہ سے بات کی جنہوں نے کہا، ’’یہ خبر پوری صحیح نہیں ہے۔ عصمت دری کے چاروں ملزمین کو حراست میں لیا گیا ہے‘‘۔

معاملہ کو پوری طرح جاننے کے لئے ہم نے بھاون پور پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او سنجے کمار سے بات کی جہوں نے ہمیں بتایا، ’’وائرل تصویر میں دکھ رہے چاروں ملزمین تھانہ بھان پور جنپد میرٹھ کے مقدمہ سے متعلق نہیں ہیں۔ وائرل ہو رہی تصویر فرضی ہے۔ اس میں موجود لوگوں کا اس معاملہ سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ معاملہ میں چاروں ملزمین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ چاروں کے نام چاند، عثمان، اظہر اثر صاحب ہیں۔ ایک ملزم نابالغ ہے اور باقی کے تینوں کی عمر 18 سے 20 کے بیچ ہے۔ معاملہ فرقہ وارانہ نہیں تھا۔ متاثرہ اور ملزم سبھی ایک ہی برادری سے ہی ہیں‘‘۔

اب باری تھی اس پوسٹ کو فرضی حوالے کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے فیس بک صارف وویک سنگھ کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ اس پروفائل سے ایک مخصوص آئڈیولاجی جی جانب متوجہ پوسٹ شیئر کی جاتی ہیں۔

نتیجہ: ہم نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ خبر پوری طرح صحیح نہیں ہے۔ 28 ستمبر کو میرٹھ کے بھاون پور میں ایک 15 سال کی نابالغہ کے ساتھ زیادتی کرنے والے بھی اسی کی برادری کے تھے۔ معاملہ فرقہ وارانہ نہیں تھا۔ وائرل ہو رہی تصویر میں موجود لوگ بےقصور ہیں، کہیں اور کی تصویر کو گمراہ کن حوالے کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔

  • Claim Review : ’چاند، عثمان، اظہر اور صاحب نے 15 سال کی ہندو بچی کی اس کی بوڑھی دادی کے سامنے عصمت دری کی- میرٹھ
  • Claimed By : Fb User- Vivek Singh
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later