X
X

فیکٹ چیک: مولانا کلیم صدیقی کے پرانے ویڈیو کو کیا جا رہا گمراہ کن حوالے سے وائرل

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو سال 2023 کا اس وقت کا ہے جب مولانا کلیم صدیقی کو ضمانت پر رہا کیاگیا تھا۔ پرانے ویڈیو کو حالیہ معاملہ سے جوڑتے ہوئے گمراہ کن حوالے سے پھیلایا جا رہا ہے۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Sep 17, 2024 at 01:38 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ پچلے دنوں لکھنؤ کے خصوصی اے ٹی ایس کورٹ نے مولانا کلیم صدیقی کو تبدیل مذہب کے معاملہ میں سزا ہوئی ہے۔ اسی بیچ سوشل میڈیا پر ان کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیںکہ یہ ویڈیو جیل جانے سے پہلے مولانا کلیم صدیقی کا ہے جس میں وہ لوگوں سے مل رہے ہیں۔

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو سال 2023 کا اس وقت کا ہے جب مولانا کلیم صدیقی کو ضمانت پر رہا کیاگیا تھا۔ پرانے ویڈیو کو حالیہ معاملہ سے جوڑتے ہوئے گمراہ کن حوالے سے پھیلایا جا رہا ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’جیل جانے سے پہلے وداعی ملاقات کرتے ہوئے حضرت مولانا کلیم صدیقی صاحب‘‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے وائرل ویڈیو کو گوگل لینس کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ کئے جانے پر ہمیں یہ ویڈیو ایک فیس بک صارف ک جانب سے 4 مئی 2023 کو شیئر ہوا ملا۔ یہاں ویڈیو کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق، ’مشفق امت داعی اسلام مبلغ اسلام حضرت اقدس مولانا محمد کلیم صدیقی صاحب کا جیل سے رہا ہونے کے بعد شاندار استقبال‘۔

یہاں ویڈیو کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق یہ ویڈیو مولانا کلیم صدیقی کے جیل سے رہا ہونے کا ہے۔ اسی بنیاد پر ہم نے اپنی پڑتال کو آگے بڑھایا اور ٹائم ٹول کی مدد سے ویڈیو کو تلاش کرنا شروع کیا۔ سرچ کئے جانے پر ہمیں یہ ویڈیو ‘ حضرت شيخ مولانا كليم صديقى صاحب حفظه الله‘ نام کے فیس بک پیج پر 4 مئی 2023 کو اپلوڈ کیا ہوا ملا۔

وائرل ویڈیو سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے فیس بک پیج ’حضرت شيخ مولانا كليم صديقى صاحب حفظه الله‘ سے فون کے ذریعہ رابطہ کیا اور ہمیں وائرل ویڈیو کے بارے میں بتایا گیا کہ، یہ ویڈیو گزشتہ سال کا اس وقت کا ہے جب مولانا کلیم صدیقی کو جیل سے رہائی ملی تھی‘۔

نیوز 18 اردو کی 3 مئی 2023 کی خبر کے مطابق، ’مولانا کلیم صدیقی کو جیل سے رہا کردیا گیا ہے ۔ انہیں الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنو بینچ نے گزشتہ ماہ پانچ اپریل کو ضمانت دیدی تھی ۔ مولانا کو سال 2021 میں یو پی اے ٹی ایس کی ایک ٹیم نے گرفتار کیا تھا ۔ ہائی کورٹ کی ڈبل بینچ میں جسٹس سروج یادو اور اے آر مسعودی کی بینچ نے مولانا کلیم صدیقی کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے انہیں ضمانت دینے کا فیصلہ سنایا تھا ۔ مولانا پر بڑے پیمانے پر غیر قانونی طریقہ سے تبدیلی مذہب کرانے کا الزام لگایا گیا تھا ‘۔ مکمل خبر یہاں پڑھی جا سکتی ہے۔

خبروں کے مطابق، ’تبدیلی مذہب کیس میں اسپیشل این آئی اے ۔ اے ٹی ایس کورٹ نے مولانا عمر گوتم اور مولانا کلیم صدیقی سمیت دیگر 12ملزمین کو قصوروار قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی ہے ۔ مکمل خبر ٹائمس آف انڈیا کی ویب سائٹ پر 11 ستمبر 2023 کو شائع ہوئے آرٹیکل میں پڑھی جا سکتی ہے۔

اب باری تھی گمراہ کن پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق ممبئی سے ہے۔ وہیں صارف کو چھ ہزار سے زیادہ لوگ فالوو کرتے ہیں۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو سال 2023 کا اس وقت کا ہے جب مولانا کلیم صدیقی کو ضمانت پر رہا کیاگیا تھا۔ پرانے ویڈیو کو حالیہ معاملہ سے جوڑتے ہوئے گمراہ کن حوالے سے پھیلایا جا رہا ہے۔

  • Claim Review : جیل جانے سے پہلے وداعی ملاقات کرتے ہوئے حضرت مولانا کلیم صدیقی صاحب۔
  • Claimed By : FB User- Juned Maknojia
  • Fact Check : گمراہ کن
گمراہ کن
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later