فیکٹ چیک: ابوظہبی ایئرپورٹ پر ہوئے ڈرون حملہ کا نہیں ہے یہ ویڈیو، 2015 کا مارکیٹ میں لگی آگ کا ویڈیو گمراہ کن دعوی کے ساتھ وائرل
وشواس نیوز نے اس ویڈیوکی پڑتال کی تو ہم نے پایا کہ یہ پوسٹ گمراہ کن ہے۔ وائرل ویڈیو 2015 کا تب کا ہے جب ابو ظبی کی ایک مارکیٹ میں آگ لگ گئی تھی۔
- By: Umam Noor
- Published: Jan 21, 2022 at 04:55 PM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ گزشتہ روز ابوظہبی کے ایئر پورٹ پر ڈرون سے حملے کی خبریں آئیں اوراسی کے بعد سے پرانی ویڈیو اور تصاویر وائرل ہونے شروع ہو گئے ہیں۔ اسی طرز میں ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک مارکیٹ جیسی جگہ پر زبردست آگ لگی دیکھی جا سکتی ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین یہ دعوی کر رہے ہیں کہ یہ ابوظہبی کے ایئر پورٹ میں حال میں ہوئے حملہ کی فوٹیج ہے۔ جب وشواس نیوز نے اس ویڈیوکی پڑتال کی تو ہم نے پایا کہ یہ پوسٹ گمراہ کن ہے۔ وائرل ویڈیو 2015 کا تب کا ہے جب ابوظہبی کی ایک مارکیٹ میں آگ لگ گئی تھی۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
فیس بک صارف نے ویڈیو کو اپ لوڈ کرتے ہوئے لکھا، ’ابوظبی میں ڈرون حملہ ایک پاکستانی شہری اور دوبھارتی شہری یلاک یمن کے حوثی باغیوں نے ذمہ داری قبول کر لی‘۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
پڑتال
اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے ویڈیو کو ان ویڈ ٹول میں اپ لوڈ کیا اور اس کے متعدد کی فریمس نکال کر گوگل رورس امیج کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں اسی ویڈیو کا ایک بڑا ورژن خلیج ٹائمس کے ٹویٹر ہینڈل پر ملا۔ 5 نومبر 2015 کو کئے گئے ٹویٹ کے مطابق ابو ظبی کی ایک سپر مارکیٹ ویئر ہاوس میں آگ لگنے سے چھ افراد زخمی ہو گئے۔
اسی معاملہ سے منسلک خبر ہمیں امیراتی 247ڈاٹ کام کی ویب سائٹ پر 5نومبر 2015 کی شائع ہوئی خبر ملی۔ خبر میں دی گئی معلومات کے مطابق، ’ابوظہبی سول ڈیفنس نے جمعرات کو مصفح انڈسٹریل ایریا میں ایک سپر مارکیٹ کے گودام میں لگنے والی آگ پر کامیابی سے قابو پالیا۔ آگ لگنے کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہونے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیے گئے‘۔
رواں ماہ کی 17 جنوری کی خبروں کے مطابق، ’حوثی باغیوں نے متحدہ عرب امارات میں ایئر پورٹ پر ڈرون حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
وشواس نیوز نے اس مزید معلومات کے لئے اٹرنیشنل افیئرس صحافی، مشرق وسط معاملوں کے ماہر اور یونی ورسٹی آف وارسا کے انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل رلیشنس کے وزیٹنگ فیکلٹی سوربھ شاہی کے ساتھ رابطہ کیا اور وائرل پوسٹ ان کے ساتھ شیئر کی۔ سوربھ نے ہمیں بتایا کہ یہ ویڈیو ابوظہبی ایئر پورٹ حملہ کا نہیں ہے۔
گمراہ کن پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک پیج کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ اس پیج کو 1242 لوگ فالوو کرتےہیں۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اس ویڈیوکی پڑتال کی تو ہم نے پایا کہ یہ پوسٹ گمراہ کن ہے۔ وائرل ویڈیو 2015 کا تب کا ہے جب ابو ظبی کی ایک مارکیٹ میں آگ لگ گئی تھی۔
- Claim Review : ابوظبی میں ڈرون حملہ ایک پاکستانی شہری اور دوبھارتی شہری یلاک یمن کے حوثی باغیوں نے ذمہ داری قبول کر لی
- Claimed By : Attock News
- Fact Check : گمراہ کن
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔