X
X

فیکٹ چیک: میٹرو میں مسلسل ہلتے نظر آرہا یہ شخص نہیں ہے کورونا مریض، وائرل دعوی فرضی ہے

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل دعوی فرضی ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق کورونا وائرس کے سبب اس قسم سے اچانک تیز تیز سے ہلنا یا وائرس کی وجہ سے اس طرح کے دورے کا آنا ممکن نہیں ہے۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Jun 15, 2021 at 06:59 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں میٹرو کی بھری ہوئی کوچ میں ایک نوجوان زور زور سے اچانک سے ہلنے لگتا ہے۔ اسے ہلتے ہوئے دیکھ کر آس پاس کے لوگ خوفزدہ ہو جاتے ہیں اور متعدد خواتین سیٹ سے اٹھ کر دور کھڑی ہو جاتی ہیں۔ تبھی نوجوان سیٹ پر بیٹھ جاتا ہے۔ اب اسی ویڈیو کو یہ کہتے ہوئے وائرل کیا جا رہا ہے کہ نوجوان کورونا وائرس میں متبلا تھا اور اسی کے سبب وہ زور سے ہل رہا تھا۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل دعوی فرضی ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق کورونا وائرس کے سبب اس قسم سے اچانک تیز تیز سے ہلنا یا وائرس کی وجہ سے اس طرح کے دورے کا آنا ممکن نہیں ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل ویڈیو کو شیئر کرتےہوئے لکھا، ’ کورونا اسی بیماری کا نام ہے‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کا آغاز کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے وائرل ویڈیو کو ان ویڈ ٹول میں اپ لوڈ کیا اور متعدد کی فریمس نکالے اور انہیں گوگل رورس امیج کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں ڈی این اے انڈیا ڈاٹ کام، ایم ایس این ڈاٹ کام، زی نیوز اور این ڈی ٹی وی کی نیوز ویب سائٹ پر وائرل ویڈیو سے متعلق خبر ملی۔ خبر میں بتایا گیا کہ، ’سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک شخص میٹرو کی سیٹ حاصل کرنے کے لئے ایسی حرکت کرتا ہے کہ وہاں موجود لوگ حیران ہو جاتے ہیں۔ شخص تیزی سے ہلنے لگتا ہے جس سے خوفزدہ ہو کر سیٹ پر بیٹھی خواتین ڈر جاتی ہیں اور دور کھڑی ہو جاتی ہیں اتنے میں شخص سیٹ پر بیٹھ جاتا ہے۔ ویڈیو میں کچھ لوگوں کو ڈرے ہوئے تو کچھ لوگوں کو اس حرکت پر مسکراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے‘۔

ہم نے پایا کہ یہ ویڈیو سب سے پہلی بار ٹیوب انڈین نام کے انسٹاگرام پیج کے ذریعہ 11 جون 2021 کو شیئر کیا تھا۔ ویڈیو کو اپ لوڈ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا گیا ہے، ’بھری میٹروں میں سیٹ پانے کے لئے لڑکے نے لگایا جگاڑ‘‘۔

ویڈیو کب کا اور کہاں کا ہے اس بات کی تصدیق وشواس نیوز آزادانہ طور پر نہیں کر سکتا حالاںکہ ویڈیو کو کورونا سے جوڑتے ہوئے وائرل کیا جا رہا ہے اور غور سے دیکھنے پر ہمیں کسی بھی مسافر کے پاس ماسک نظر نہیں آیا جبکہ کورونا کے اس دور میں پورے ہندوستان کی ہر میٹروں میں ماسک لازمی ہے۔

کورونا وائرس کے مریض میں ویڈیو میں نظر آرہے شخص جیسی علامات کیا ہو سکتی ہے اس کی تصدیق کے لئے ہم نے اپولوڈ اسپتال کے پلمونولاجسٹ ڈاکٹر مودی سے رابطہ کیا اور وائرل ویڈیو ان کے ساتھ شیئر کیا انہوں نے ہمیں بتایا کہ، ’ویڈیو کے ساتھ کیا جا رہا دعوی بالکل بےبنیاد ہے۔ کورونا مریضوں کو اس طرح کے دورے نہیں پڑتے ہیں۔ اگر دماغ ملوث ہے تو زیادہ تر وہ بے ہوش ہوجائیں گے اور اس طرح نارملی ٹرین میں سفر نہیں کر پائیں گے‘‘۔

وشواس نیوز سے بات کرتے ہوئے اندور کے چاچا نہرو اسپتال کے سپرنٹینڈینٹ ڈاکٹر ہیمنت جین نے بتایا گیا کہ ’’یہ دعوی بالکل غلط ہے۔ کورونا مریضوں میں وائرس کے سبب ایسی علامات ممک نہیں ہے‘‘۔

فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک پیج کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کو676,779 لوگ فالوو کرتے ہیں۔


نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل دعوی فرضی ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق کورونا وائرس کے سبب اس قسم سے اچانک تیز تیز سے ہلنا یا وائرس کی وجہ سے اس طرح کے دورے کا آنا ممکن نہیں ہے۔

  • Claim Review : کورونا اسی بیماری کا نام ہے
  • Claimed By : زینت خان
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later