فیکٹ چیک: نوٹ اڑانے والے ویڈیو کا ہندوستان کے لوک سبھا انتخابات سے کوئی تعلق نہیں

نئی دہلی (وشواس ٹیم)۔ فیس بک، ٹویٹر، واٹس ایپ سے لے کر یوٹیوب تک پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ اس کے بارے میں دعوی کیا جا رہا ہے کہ ہندوستان میں نریندر مودی کی جیت کے بعد امریکہ میں ایک گجراتی نے ایک لاکھ ڈالر ہوا میں اڑا دئے۔ وشواس ٹیم کی پڑتال میں یہ دعوی فرضی ثاتب ہوا۔ جس ویڈیو کو گجراتی شخص کا بتایا جا رہا ہے، وہ دراصل ایک امریکی میوزیشین کا ہے۔ اس ویڈیو کا نریندر مودی کی جیت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں

فیس بک صارف بھارتی اوجھا نے ایک ویڈیو کو اپ لوڈ کرتے ہوئے لکھا: امریکہ میں ایک گجراتی نے مودی جی کی تاریخی جیت پر 1  لاکھ ڈالر اڑائے اور دیکھیئے گوروں نے کیسے لوٹے۔

تقریبا 59 سیکنڈ کے اس ویڈیو کو اب تک 266 لوگوں نے شیئر کیا ہے۔ بھارتی اوجھا کی طرح دوسرے متعدد صارفین نے  بھی اپنی وال پر اس ویڈیو کو اپ لوڈ کیا ہے۔

پڑتال

سب سے پہلے وشواس ٹیم نے وائرل ہو رہے ویڈیو کو غور سے دیکھا۔ ویڈیو میں ہمیں ایک آدمی نوٹ ہوا میں اڑاتےہوئے نظر آیا۔ لوگوں کی بھیڑ اس پیسے کو لوٹتے ہوئے بھی دکھتی ہے۔ وہیں کچھ قریب سے گزرتے ہوئے لوگ اس نظارہ کا ویڈیو بناتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو کو غور سے دیکھنے پر ہماری نظر پاس کی بلڈنگ پر گئی۔ بلڈنگ کی نیچے والی منزل پر لکھا ہوا ہے پی آئی سی او جویلس (نیچے انگریزی میں دیکھیں)۔
PICO Jewels

اب ہم  نے پی آئی سی او جویلری اسٹورس ان امریکہ کی ورڈ ٹائپ کر سرچ  کیا۔ ہمیں ایک لنک ملا۔ اس میں نیویارک کے پی آئی سی او جویلری اسٹور کا پتہ تھا۔

اس کے بعد ہم نے گوگل میپ کا استعمال کیا۔ گوگل میپ میں پی آئی سی او جویلری ٹائپ کرنے کے بعد ہمیں صحیح لوکیشن مل گئی۔

اسٹریٹ ویو امیج ٹول کی مدد سے ہمیں اسی جگہ کی تصویر مل گئی۔ اس میں پی آئی سی او جویلری کے شو روم کو دیکھا جا سکتا ہے۔ یہی شو روم وائرل ویڈیو میں دکھ رہا ہے۔

اس کے بعد ہم نے نیویارک ٹائپ کر کے فیس بک پر سرچ کرنا شروع کیا۔ ہمیں ’دا گاڈ جو کوش‘ (نیچے انگریزی میں دیکھیں) نام کے فیس بک صارف کی ایک پوسٹ ملی۔

اس پوسٹ میں ایک شخص ہوا میں نوٹ لٹاتے ہوئے نظر آرہا ہے۔ اس کے بعد ہم نے ’دا گاڈ جو کوش‘ (نیچے انگریزی میں دیکھیں) کے فیس بک اکاؤنٹ کو اسکین کرنا شروع کیا۔ ان کے اکاؤنٹ پر ہمیں کئی ایسے ویڈیوز ملے، جس میں انہیں نوٹ اڑاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہاں ہمیں وائرل ہو رہے ویڈیو سے ملتی جلتی ایک ویڈیو ملی۔ اسے 16 مئی کو اپ لوڈ کیا گیا تھا۔ یہ ایک الگ اینگل سے شوٹ کیا ہوا ویڈیو تھا، لیکن وائرل ہو رہے ویڈیو اور اس ویڈیو کی لوکیشن ایک ہی تھی۔
TheGod Joe Kush

اپنی تفتیش کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم ’دا گاڈ کوش‘ (نیچے انگریزی میں دیکھیں) کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر گئے۔  یہاں ہمیں یہ ویڈیو ملا۔ اسے 16 مئی کو اپ لوڈ کیا گیا تھا، تاہم ہندوستان میں لوک سبھا انتخابات کے نتائج 23 مئی کو آئے ہیں۔ ایسے میں یہ کہنا مناسب نہیں ہوگا نہیں ہوگا کہ اس ویڈیو کا تعلق انتخابات سے ہے۔
TheGod Joe Kush

دا گاڈ جو کوش (نیچے انگریزی میں دیکھیں) انسٹاگرام  پر بھی کافی سرگرم رہتے ہیں۔ انہیں 56.6 ہزار لوگ فالو کرتے ہیں۔ انہوں نے اپنے انٹرو میں میوزک پروڈیوسر اور ویڈیو انجینئر لکھا ہوا ہے۔
TheGod Joe Kush

نتیجہ: وشواس ٹیم کی پڑتال میں پتہ چلا کہ وائرل ویڈیو میں نوٹ اڑانے والا شخص کوئی گجراتی نہیں، بلکہ امریکہ کا ایک میوزیشین ہے۔ اس ویڈیو کو پہلی مرتبہ 16 مئی کو اپ لوڈ کیا گیا۔ تاہم، ہندوستان میں انتخابات کے نتائج 23 کو آئے۔

مکمل سچ جانیں…سب کو بتائیں

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں
contact@vishvasnews.com 
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں۔

False
Symbols that define nature of fake news
Related Posts
Recent Posts