X
X

فیکٹ چیک: لاس ویگاس میں سزا سنانے پر شخص نے کیا تھا جج پر حملہ، فلسطین معاملہ سے نہیں ہے کوئی تعلق

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا دعوی گمراہ کن ہے۔ وائرل ویڈیو کا فلسطین معاملہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ معاملہ امریکہ کے شہر لاس ویگاس میں اس وقت پیش آیا جب حالیہ روز خاتون جج پر مجرم نے قید کی سزا سنانے کی وجہ سے حملہ کر دیا تھا۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Jan 8, 2024 at 06:16 PM
  • Updated: Jan 8, 2024 at 06:34 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک شخص کو کورٹ روم کے اندر فیصلہ سنا رہی خاتون جج پر حملہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ فلسطین کے خلاف بولنے پر اس شخص نے جج پر حملہ کیا ہے۔

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا دعوی گمراہ کن ہے۔ وائرل ویڈیو کا فلسطین معاملہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ معاملہ امریکہ کے شہر لاس ویگاس میں اس وقت پیش آیا جب حالیہ روز خاتون جج پر مجرم نے قید کی سزا سنانے کی وجہ سے حملہ کر دیا تھا۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’امریکی جج پر فلسطین کے خلاف بات کرنے پر نوجوان کا حملہ ایسے جوان اب بھی موجود ہیں‘‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے گوگل پر’امریکی جج پر حملہ‘‘ کی ورڈ کے ساتھ سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں یہ ویڈیو دا ڈیلی میل کے یوٹیوب چینل پر 4جنوری 2024 کو اپلوڈ ہوا ملا۔ یہاں دی گئی معلومات کے مطابق، ’’ایک سزا یافتہ مجرم نے عدالت میں ایک جج پر اس وقت حملہ کر دیا جب اس نے جج سے یہ التجا کی کہ وہ اسے بہتری کے لیے جیل نہ بھیجے کیونکہ وہ مزید ‘جرائم نہیں کر رہا’۔ 30 سالہ ڈیوبرا ریڈن نے جج کی بینچ کے اوپر سے چھلانگ لگا کر لاس ویگاس میں جج میری کی ہولتھس پر حملہ کیا ہے‘‘۔

اسی بنیاد پر ہم نے اپنی پڑتال کو آگے بڑھایا اور ہمیں یہ ویڈیو رائٹرس کی ویب سائٹ پر4 جنوری کو شائع ہوئی خبر میں ملی۔ خبر میں دی گئی معلومات کے مطابق،’’امریکی شہر لاس ویگاس میں ایک 30 سالہ مجرم نے سزا سنانے کے دوران عدالت میں خاتون جج پر حملہ کردیا۔ جج نے ملزم ڈیوبرا ریڈن کو تشدد کے کیس میں سزا سنائی تو اس نے بینچ کے اوپر سے چھلانگ لگا کر جج کو سیٹ سے نیچے گرایا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس موقع پر کمرہ عدالت میں موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے ملزم کو قابو کرکے جج کو بچایا اور حملہ آور کو اپنے ہمراہ لے گئے۔ کلارک کاؤنٹی ڈسٹرکٹ کورٹ میں بدھ کے روز تشدد کا آغاز اس وقت ہوا جب جج میری کی ہولتھس نے 30 سالہ ریڈن کو سنگین حملے کے مقدمے میں پروبیشن سے انکار کر دیا اور وہ جیل کی سزا سنانے کی تیاری کر رہی تھی۔

این وائے ٹائمس کی خبر کے مطابق، ’’ملزلم ڈیوبرا ریڈن لاس ویگاس کا ہی رہنے والا ہے اور غنڈہ گردی کے ایک معاملہ میں ملزم تھا۔ اسی معاملہ سے متعلق اس کی پیشی تھی جس پر سنوائی کے بعد جج میری کے ہولتھس سزا سنا رہی تھیں۔ جج نے جیسے ہی اس کو مجرم قرار دیا اور اسے سزا سنانے لگیں، تبھی ریڈن نے جج کی بینچ پر چھلانگ لگا کر حملہ کر دیا۔‘‘۔

وائرل ویڈیو سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے دینک جاگرن میں عالمی خبروں کو کوور کرنے والے سینئر کارسپانڈینٹ جے پی رنجن سے رابطہ کیا اور وائرل پوسٹ ان کے ساتھ شیئر کی۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ اس معاملہ کا فلسطین سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

گمراہ کن پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق پاکستان سے ہے۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا دعوی گمراہ کن ہے۔ وائرل ویڈیو کا فلسطین معاملہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ معاملہ امریکہ کے شہر لاس ویگاس میں اس وقت پیش آیا جب حالیہ روز خاتون جج پر مجرم نے قید کی سزا سنانے کی وجہ سے حملہ کر دیا تھا۔

  • Claim Review : امریکی جج پر فلسطین کے خلاف بات کرنے پر نوجوان کا حملہ
  • Claimed By : FB User: Adeel Khan
  • Fact Check : گمراہ کن
گمراہ کن
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later