X
X

فیکٹ چیک: یہ تصویر مہاراشٹرا میں ہوئے ایک پرانے معاملہ کی ہے، لاک ڈاؤن سے جوڑ کر کیا جا رہا ہے وائرل

لاک ڈاؤن کی وجہ سے سورت سے پیدل اپنے گھر کو نکلے مزدور ے خاندان سمیت خود کشی کئے جانے دعوی کے ساتھ وائرل ہو رہی تصویر 2018 میں مہاراشٹرا میں پیش آئے ایک پرانے معاملہ سے منسلک ہے۔

  • By: Abhishek Parashar
  • Published: Apr 20, 2020 at 06:39 PM
  • Updated: May 8, 2020 at 06:49 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی تصویر کو لے کر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران گجرات کے سورت سے پیدل اپنے گھر کی جانب چل پڑے ایک مزدور نے تنگی کی وجہ سے اپنے خاندان سے ساتھ خودکشی کر لی۔

وشواس نیوز کی پڑتال میں یہ دعویٰ غلط نکلا۔ جس تصویر کو لاک ڈاؤن سے جوڑ کر وائرل کیا جا رہا ہے کہ وہ مہاراشٹر میں ہوئے ایک پرانے معاملہ سے منسلک ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف ’فیاز علی‘ نے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ،’’سورت سے آرہے تھے پیدل بھوک بردآشت نہیں ہوئی تو خود کشی کر لی۔ کورونامیڈیا اگر مرکز مظام الدین سے فرست مل گئی ہو تو زرا اپنی نیوز میں اس کو جگہ دے…‘‘۔

پڑتال

وائرل پوسٹ میں استعمال کی گئی تصویر کو رورس امیج کئے جانے پر ناگپور ٹوڈے ڈاٹ ان نام کی ویب سائٹ پر 13 جون 2018 کو شائع ایک خبر ملی، جس میں اس تصویر کا استعمال کیا گیا ہے۔

ناگپورٹ ٹوڈے میں شائعہ ہوئی خبر

خبر کے مطابق، مہاراشٹرا کے وردا ضلع کے آروی قصبہ میں ایک کنبے نے اپنی بیٹی کے ساتھ خودکشی کر لی۔ ابتدائی تفتش میں معلوم ہوا کہ پھانسی پر لٹک رہی ان لاشوں میں شوہر انل وانکھڑ اور ویوی سواتی اور بیٹی آستھا ہے۔ پولیس خاندانی تنازعہ اور قرض کی وجہ پر فوکس رکھتے ہوئے اس معاملہ کی جانچ کر رہی ہے۔

وشواس نیوز نے اس معاملہ کو لے کر ناگپور ٹوڈے کی ویب سائٹ پر دئے گئے نمبر سے رابطہ کیا۔ ویب سائٹ کے مارکیٹنگ ہیڈ اروند ٹوپے نے ہمیں بتایا،’یہ پرانا معاملے کی تصویر ہے اور دیگر مقامی میڈیا نے بھی اس معاملہ کو کوور کیا تھا‘‘۔

اب باری تھی اس پوسٹ کو وائرل کرنے والے فیس بک صارف ’فیاز علی‘ کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ اس صارف کا تعلق اترپردیش سے ہے اور وہ سعودی عرب میں رہتے ہیں ۔ علاوہ ازیں اس صارف کو 578 صارفین فالوو کرتے ہیں۔

نتیجہ: لاک ڈاؤن کی وجہ سے سورت سے پیدل اپنے گھر کو نکلے مزدور ے خاندان سمیت خود کشی کئے جانے دعوی کے ساتھ وائرل ہو رہی تصویر 2018 میں مہاراشٹرا میں پیش آئے ایک پرانے معاملہ سے منسلک ہے۔

  • Claim Review : دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران گجرات کے سورت سے پیدل اپنے گھر کی جانب چل پڑے ایک مزدور نے تنگی کی وجہ سے اپنے خاندان سے ساتھ خودکشی کر لی
  • Claimed By : Fb User- Faiyaz Ali
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later