وشواس نیوز کی جانچ میں دہلی کے نام پر وائرل ویڈیو گمراہ کن ہے۔ دراصل ماسک پہنے بغیر سڑک پر گھومنے والوں کا پکڑنے کا یہ ویڈیو مدھیہ پردیش کا ہے، جسے کچھ صارفین دہلی کا بتا کر وائرل کر رہے ہیں۔
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک وائرل ہو رہا ہے۔ اس میں بغیر ماسک پہنے ہوئے نوجوانوں کو پولیس وین میں ڈالتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ صارفین اس ویڈیو کو سوشل میڈیا میں وائرل کرتے ہوئے دعوی کر رہے ہیں کہ معاملہ دہلی ہے۔
وشواس نیوز نے وائرل پوسٹ کی جانچ کی۔ ہیں پتہ چلا کہ وائرل پوسٹ کا دعوی گمراہ کن ہے۔ مدھیہ پردیش کے اجین کے معاملہ کو اب کچھ لوگ دہلی کا بتا کر وائرل کر رہے ہیں۔
فیس بک صارف ’محمود یاور‘ نے 26 نومبر کو ایک ویڈیو کو اپ لوڈ کرتے ہوئے دعوی کیا کہ بغیر ماسک کے لوگوں کو جیل بھیجنے کا یہ ویڈیو دہلی کا ہے۔ صارف نے لکھا، ’’ دارالحکومت دهلی: ماسک کے بغیر گھومنے پھرنے والوں کو 10 گھنٹے جیل یاترا کرائی جاتی ہے اور جلد ہی یہ قانون بمبئی، بنگلور حیدرآباد اور دیگر ریاستوں میں متعارف کرایا جا رہا ہے‘‘۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
وشواس نیوز نے جب وائرل ویڈیو کو غور سے دیکھا تو ہمیں پولیس وین کی نمبر پلیٹ پر ایم پی 03 لکھا ہوا نظر آیا۔ یعنی یہ گاڑی مدھیہ پردیش سے تعلق رکھتی ہے۔ جانچ میں ہمیں پتہ چلا کہ مدھیہ پردیش وین کی گاڑی کا آر ٹی او ایم پی 03 ہوتا ہے۔
پڑتال کے اگلے مرحلہ میں ہم نے وائرل ویڈیو کو ان ویڈ ٹول میں اپ لوڈ کر کے کئی گریبس نکالے۔ اسے جب ہم نے رورس امیج سے سرچ کیا تو ہمیں پتہ چلا کہ معاملہ مدھیہ پردیش کے اجین کا ہے۔ نیوز 18 کی ویب سائٹ پر موجو خبرمیں بتایا کہ اجین میں ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف کاروائی کا یہ ویڈیو ہے۔ خبر کو 23 نومبر کو شائع کیا گیا۔ پوری خبر آپ یہاں پڑھ سکتے ہیں۔
جانچ کے دوران ہمیں وائرل ویڈیو میں نیوز 18 وائرلس کے یوٹیوب چینل پر ملا۔ اس میں بھی ویڈیو کو اجین کا ہی بتایا گیا۔ پورا ویڈیو آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں۔
پڑتال کے اگلے مرحلہ میں وشواس نیوز نے اندور واقع نئی دنیا ڈاٹ کام سے رابطہ کیا۔ نئی دنیا کے پرشانت پانڈے نے بتایا کہ ’’پولیس کے ذریعہ ماسک نہ لگائے گاڑی چلانے والوں کو پکڑنے کا ویڈیو دہلی کا نہیں مدھیہ پردیش کے اجین شہر کا ہے۔ مدھیہ پردیش میں کورونا وائرس مریضوں کی تعداد پڑھنے کے بعد اجین پولیس نے بغیر ماسک کے گھوم رہے لوگوں کے خلاف یہ مہم چلائی تھی‘‘۔
نتیجہ: وشواس نیوز کی جانچ میں دہلی کے نام پر وائرل ویڈیو گمراہ کن ہے۔ دراصل ماسک پہنے بغیر سڑک پر گھومنے والوں کا پکڑنے کا یہ ویڈیو مدھیہ پردیش کا ہے، جسے کچھ صارفین دہلی کا بتا کر وائرل کر رہے ہیں۔
اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں