فیکٹ چیک: شکار کرتے ہوئے تیندوے کا اتراکھنڈ کا یہ ویڈیو، اسلام آباد کے حوالے سے وائرل
وشواس نیوز نے وائرل پوسٹ کی پڑتال میں پایا کہ شکار کرتے ہوئے تیندوے کا یہ ویڈیو پاکستان کا نہیں بلکہ اتراکھنڈ کا ہے۔
- By: Umam Noor
- Published: Aug 28, 2022 at 03:44 PM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں تیندوے کو سڑک کے کنارے شکار کرتے ہوئے دکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو سے معلوم ہوتا ہے کہ اسے راہ سے گزر رہی گاڑی سے شوٹ کیا گیا ہے۔ اب اسی ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین یہ دعوی کر رہے ہیں کہ یہ پاکستان کے اسلام آباد کا ویڈیو ہے۔ جب ہم نے اس کی پڑتال کی تو پایا کہ یہ دعوی گمراہ کن ہے۔ وائرل کیاجا رہا ویڈیو پاکستان کا نہیں بلکہ اتراکھنڈ کا ہے۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
فیس بک صارف نے وائرل ویڈیو کوشیئر کرتے ہوئے لکھا، ’مونال ریسٹورنٹ کی طرف جاتے ہوئے اسلام آباد‘۔
صارف کی جانب سے شیئر کئے گئے اس ویڈیو کو اب تک ایک لاکھ سے زیادہ لوگ دیکھا چکے ہیں اور 800 سے زیادہ لوگوں نے شیئر کیا ہے۔ پوسٹ کےآرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
پڑتال
اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے وائرل ویڈیو کو ان ویڈ ٹول میں اپ لوڈ کیا اور متعدد کی فریمس نکالے اور انہیں گوگل رورس امیج کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ کئے جانے پر ہمیں یہ ویڈیو ٹائمس آف انڈیا کی ویب سائٹ پر اپ 16 اگست 2022 کو شائع ہوئی خبر میں ملا۔ دی گئی معلومات کے مطابق، ’اتراکھنڈ کے رانی کھیت کے قریب کا ہے یہ ویڈیو‘۔
مزید سرچ میں ہمیں یہ ویڈیو ہمیں نوبھارت ٹائمس کی ویب سائٹ پر ملا۔ خبر میں دی گئی معلومات میں بتایا کہ اس ویڈیو کو سب سے پہلے آئی ایف ایس (انڈین فاریسٹ سروس) ساکیت بدولا نے ٹویٹر پر شیئر کیا تھا۔
پڑتال کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم آئی ایف ایس ساکیت بدولا کے ٹویٹر ہینڈل پر پہنے اور وہاں ہمیں یہی ویڈیو شیئر ہوا ملا۔ یہاں انہوں نے ویڈیو کو 15 اگست 2022 کو شیئر کیا تھا۔
ویڈیو کہاں کا ہے اس کی تصدیق کے لئے ہم نے آئی ایف ایس ساکیت بدولا سے رابطہ کیا اور انہوں نے ہمیں بتایا کہ یہ ویڈیو اتراکھنڈ کے رانی کھیت کے قریب کے علاقہ کا ہے ۔
اب باری تھی گمراہ کن پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک پیج کی سوشل اسکینگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ اس پیج ٹرینڈنگ پوسٹ شیئر کی جاتی ہیں۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے وائرل پوسٹ کی پڑتال میں پایا کہ شکار کرتے ہوئے تیندوے کا یہ ویڈیو پاکستان کا نہیں بلکہ اتراکھنڈ کا ہے۔
- Claim Review : اسلام آباد کا ویڈیو
- Claimed By : شاہ بابا
- Fact Check : گمراہ کن
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔