فیکٹ چیک: لینڈ سلائیڈنگ کا یہ ویڈیو جاپان میں آئے حالیہ زلزلہ کا نہیں، دعوی گمراہ کن ہے

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو سال 2021 کا جاپان میں آئی لینڈ سلائیڈنگ کا ہے۔ اس پرانے ویڈیو کو جاپان میں حالیہ روز آئے زلزلہ کے حوالے سے گمراہ کن دعوی کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔

فیکٹ چیک: لینڈ سلائیڈنگ کا یہ ویڈیو جاپان میں آئے حالیہ زلزلہ کا نہیں، دعوی گمراہ کن ہے

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ گزشتہ روز جاپان میں آئے شدید زلزلہ کے بعد سے سوشل میڈیا پر متعدد گمراہ کن ویڈیو اور تصویر وائرل ہو رہی ہیں۔ اسی کڑی میں ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں زبردست لینڈ سلائیڈنگ کو ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ یہ جاپان میں حالیہ روز آئے زلزلہ کا ویڈیو ہے۔

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو سال 2021 کا جاپان میں آئی لینڈ سلائیڈنگ کا ہے۔ اس پرانے ویڈیو کو جاپان میں حالیہ روز آئے زلزلہ کے حوالے سے گمراہ کن دعوی کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’جاپان زلزلہ اور سیلاب تباہ کاریاں۔۔۔۔۔ الله اکبر۔۔۔ استغفر الله۔۔ 3 سیکنڈمیں بہت بڑی تباہی۔ قیامت خیز زلزلے کے باوجود بھی نہ آئی ایم ایف سے قرضہ نہ بین الاقوامی برادری سے امداد نہ بھیک مانگنا بلکہ اپنی مدد آپ کے تحت ایک مضبوط قوم کی حیثیت سے متاثرین کی مدد کررہے ہیں‘‘۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بھی اس ویڈیو کو متعدد صارفین شیئر کر رہے ہیں۔ پوسٟٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

https://twitter.com/faisalkhanbang6/status/1741863492393824279

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے گوگل لینس کے ذریعہ وائرل ویڈیو کے فی فریمس کو سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں یہ ویڈیو اسوسیئٹ پریس کے حوالے سے 9 نیوز پر شائع ہوئی خبر میں 3 جولائی 2021 کو اپلوڈ ہوئی ملی۔ یہاں دی گئی معلومات کے مطابق، ’’ہفتے کے روز شدید بارش کے بعد ٹوکیو کے مغرب میں ایک قصبے میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس سے کم از کم 19 افراد لاپتہ ہو گئے ہیں‘‘۔

اسی بنیاد پر ہم نے اپنی پڑتال کو آگے بڑھایا اور ہمیں یہ ویڈیو ہمیں یہ ویڈیو جاپان کی نیوز ویب سائٹ کے یوٹویب چینل پر بھی 3 اگست 2021 کو اپلوڈ ہوا ملا۔ یہاں دی گئی معلومات کے مطابق، ’’اتامی شہر میں بڑے پیمانے پر ہوئی لینڈ سلائیڈنگ کو ایک مہینہ گزر چکا ہے۔ رہائشیوں کی طرف سے لی گئی ویڈیوز کے ذریعے نقصان کی اصل نوعیت کا پتہ لگایا جا سکتا ہے‘‘۔

اس ویڈیو میں ہمیں خبر کا لنک بھی ملا، خبر میں دی گئی معلومات کے مطابق، ’’1 جولائی سے اتامی کے اس علاقے میں ہونے والی شدید بارشوں نے پہلے سے ہی ایک غیر یقینی صورتحال کو مزید بڑھا دیا ہے۔لینڈ سلائڈ کے نتیجے میں 3 جولائی کو ایک بڑے پیمانے پر کیچڑ، پانی اور ملبے کے ڈھیر گھروں اور عمارتوں تک پہنچ گئے۔خبروں کے مطابق دو لوگوں کی جانیں بحق ہو گئی اور تقریباً 20 دیگر لاپتہ ہیں‘‘۔

حالیہ خبروں کے مطابق 1 جنوری 2024 کو وسطی جاپان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی۔ جاپانی جیولوجیکل سروے کے مطابق، جاپان میں زلزلے کی شدت 7.6 ریکارڈ کی گئی جس کے بعد شہریوں کو بلند مقامات پر جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وائرل ویڈیو سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے جاپان کی نیوز ویب سائٹ کرنچی رول کے سینئر کارسپانڈینٹ ڈاکٹر ڈاز سے رابطہ کیا اور انہوں نے تصدیق یتے ہوئے بتایا کہ تباہی کا منظر حالیہ زلزلہ کے بعد کا نہیں ہے۔

گمراہ کن پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک گروپ کی سوشل اسکینگ میں ہم نے پایا کہ مذکورہ گروپ کے 50 ممبرز ہیں۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو سال 2021 کا جاپان میں آئی لینڈ سلائیڈنگ کا ہے۔ اس پرانے ویڈیو کو جاپان میں حالیہ روز آئے زلزلہ کے حوالے سے گمراہ کن دعوی کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔

Misleading
Symbols that define nature of fake news
مکمل سچ جانیں...

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں

Related Posts
Recent Posts