فیکٹ چیک: لاہور کے ویڈیو کو کیا جا رہا بھارتیہ ایئرپورٹ پر پاکستانی پرچم لگائی جانے کے فرضی دعوی سے وائرل
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو پاکستان کے علامہ اقبال بین الاقوامی ایئرپورٹ کا ہے۔ پاکستان کے ائیرپورٹ پر لگے پاکستانی پرچم کے ویڈیو کو فرضی دعوی کے ساتھ پھیلایا جا رہا ہے۔
- By: Umam Noor
- Published: Aug 2, 2024 at 01:52 PM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں ایئرپورٹ پر پاکستانی پرچم کو لگے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ یہ ویڈیو بھارت کے ایک ایئرپورٹ کا ہے جہاں پر ایک شخص نے پانچ لاکھ روپیے لےکر پاکستان کا پرچم لگا دیا ہے۔
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو پاکستان کے علامہ اقبال بین الاقوامی ایئرپورٹ کا ہے۔ پاکستان کے ایئرپورٹ پر لگے پاکستانی پرچم کے ویڈیو کو فرضی دعوی کے ساتھ پھیلایا جا رہا ہے۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’انڈیا کے ایئرپورٹ پر ایک آدمی نے پانچ لاکھ روپے لےکر پاکستان کا جھنڈا لگا دیا پاکستان زندہ باد‘‘۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
پڑتال
اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے نیوز سرچ کیا، سرچ کئے جانے پر ہمیں ایسی کوئی حالیہ خبر نہیں ملی جس میں اس بات کا ذکر ہو کہ کسی شخص نے بھارت کے کسی ایئرپورٹ پر پاکستان کا پرچم لگایا ہو۔ اگر ایسا کوئی بھی معاملہ سامنے آیا ہوتا تو وہ خبروں میں ضرور موجود ہوتا۔
اپنی پڑتال کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم نے وائرل ویڈیو کو غور سے دیکھا، ویڈیو میں ہمیں زیادہ تر لوگ شلوار- قمیض میں نظر آئے، جس سے ہمیں اس ویڈیو کے پاکستان کے ہونے کا شبہ ہوا۔
وائرل ویڈیو سے متعلق پڑتال کو شروع کرتے ہوئے ہم نے الگ الگ کی فریمس سے اس ویڈیو کو سرچ کرنا شروع کیا۔ سرچ میں ہمیں ویڈیو لنک ملے جس میں اسی ایئرپورٹ کو دیکھا جا ستکا ہے۔
ولیج این پاک نام کے یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کئے گئے ویڈیو میں ہوبہو اسی ایئرپور کو دیکھا جا سکتا ہے جو کہ وائرل ویڈیو میں نظر آرہا ہے۔ یہاں دی گئ معلومات کے مطابق یہ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ ہے۔
اسی بنیاد پر ہم نے اپنی پڑتال کو آگے بڑھایا اور ہمیں پاکستان کے لاہور میں بنے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کئی ویڈیو یوٹیوب چینل پر اپلوڈ ہوئے ملے، یہاں دیکھ کر صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اسی ایئرپورٹ کے ویڈیو کو بھارت کا بتا کر پھیلایا جا رہا ہے۔
وزیٹ لاہور نام کی ویب سائٹ پر بھی ہمیں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تصویر دیکھنے کو ملی۔
وائرل ویڈیو سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے پاکستان کے صحافی عادل علی سے رابطہ کیا اور انہوں نے ہمیں تصدیق دیتے ہوئے بتایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ کا ہے۔
فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق پاکستان سے ہے۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو پاکستان کے علامہ اقبال بین الاقوامی ایئرپورٹ کا ہے۔ پاکستان کے ائیرپورٹ پر لگے پاکستانی پرچم کے ویڈیو کو فرضی دعوی کے ساتھ پھیلایا جا رہا ہے۔
- Claim Review : کے ایئرپورٹ پر ایک آدمی نے پانچ لاکھ روپے لےکر پاکستان کا جھنڈا لگا دیا
- Claimed By : FB User- Rajab Nawaz Baloch (Rajab Nawaz Baloch)
- Fact Check : جھوٹ
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔