فیکٹ چیک: گوگل نے ابھی تک پاکستان میں اپنا دفتر نہیں کھولا ہے، وائرل تصاویر کے ساتھ کیا گیا دعوی فرضی ہے
وائرل پوسٹ فرضی ہے۔ گوگل نے پاکستان میں میں اپنا پہلا دفتر نہیں کھولا ہے۔ پوسٹ کے ساتھ شیئر کی جا رہی تصاویر ایس ایس زیڈ ٹیک پرائیوٹ لمیٹڈ کے ذریعہ گوگل کے اسٹور سے ہیں، جو لاہور میں ایک مجاز فروخت کنندہ ہیں۔
- By: Abbinaya Kuzhanthaivel
- Published: Nov 16, 2020 at 01:00 PM
- Updated: Nov 16, 2020 at 04:02 PM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر گوگل کے لوگو والے ایک دفتر کی تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے عوی کیا جا رہا ہے کہ گوگل نے اپنا پہلا دفتر پاکستان میں کھولا ہے۔ وشواس نیوز کی پڑتال میں سامنے آیا کہ یہ دعوی فرضی ہے۔ گوگل پریس ٹیم نے دعوی کو مسترد کیا ہے۔ پاکستانی صحافیوں نے بھی ہم سے بات کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ وائرل پوسٹ میں استعمال کی گئی تصاویر لاہور میں ایک نجی فروخت کنندہ (سیلر) کے گوگل اسٹور کی ہیں۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
فیس بک صارف ’عبد القادر عبد الباسط‘ نے ایک تصویر شیئر کی اور ساتھ میں لکھا، ’’ گوگل نے پاکستان میں اپنا پہلا باقاعدہ دفتر قائم کر دیاڈیجیٹل پاکستان کی طرف ایک اور قدم‘‘۔
فیس بک پوسٹ کے آرکائیو لنک کو یہاں دیکھا جاسکتا ہے۔
پڑتال
وشواس نیوز نے انٹر نیٹ پر سرچ کر کے تلاش کیا کہ گوگل کا آفس پاکستان میں ہے یا نہیں۔ ہمیں پاکستان حکومت کے ایک فیصلہ سے متعلق متعدد خبریں ملیں۔ اس کے مطابق، ’سوشل میڈیا کمپنیوں کے لئے پاکستان میں دفتر کھولنا لازمی کر دیا گیا ہے‘‘۔
رواں سال کی 2 مارچ کو ٹائیمس آف انڈیا میں شائع ہوئی خبر کے مطابق، ’’حال ہی میں حکومت پاکستان کے وضع کردہ قوانین کے تحت سوشل میڈیا کمپنیوں کو اسلام آباد میں دفاتر کھولنا اور معلومات کو محفوظ کرنے کے لئے ڈیٹا سرور تیار کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے‘‘۔
خبر میں آگے کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا کمپنیوں نے ایشیائی انٹرنیٹ کمیشن (آے آئی سی) نام کے ایک ادارہ کے ذریعہ ایک خط لکھا ہے، جس میں فیس بک، گوگل شامل ہیں۔ خط میں پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کو کہا گیا ہے کہ قوانین تبدیل نہیں کئے تو ان تمام پلیٹ فارمس کی خدمات کو معطل کر دیا جائےگا۔
حالاںکہ، ہمیں ایسی کوئی قابل اعتماد خبر نہیں ملی، جس نے گوگل کے اسلام آباد میں دفتر کھولنے کی تصدیق کی ہو۔
ہم نے کمپنی کے دفتر کے مقامات کے لئے گوگل کی سرکاری ویب سائٹ کو تلاش کیا۔ ہمیں یہاں مبینہ پاکستان آفس کے بارے میں کوئی پتہ یا تفصیلات نہیں مل سکیں۔
وشواس نیوز نے صداقت کے لئے ای میل کے ذریعہ گوگل پریس ٹیم سے رابطہ کیا۔ ٹیک جوس کے ذریعہ لکھے ایک آرٹیکل کو شیئر کرتے ہوئے، گوگل نے وائرل دعووں کو مسترد کیا۔
ہم اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ شیئر کی گئی تصاویر ایس ایس زیڈ ٹیک پرائویٹ لمیٹڈ کے گوگل اسٹور کی ہے، گوگل پروڈکٹس کے سیلر ہیں۔ یہ گوگل کا نیا دفتر نہیں ہے۔
تفتیش کے اگلے مرحلہ میں، جاگرن نیو میڈیا کے سینئر ایڈیٹر پرتیوش رنجن نے وائرل پوسٹ میں کئے گئے دعووں کی صداقت کی جانچ کے لئے آج نیوز کے سینئر رپورٹر ناوید اکبر سے رابطہ کیا۔ اکبر نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھورٹی (پی ٹی اے) کے ترجمان خرم مہران کے حوالے سے بتایا کہ، ’’گوگل کے دفتر کے بارے میں ابھی تک اس معلومات کی تصدیق نہیں ہوئی ہے‘‘۔
ایک دیگر صحافی آمین (پاکستان میں ڈیلی بزنیس ریکارڈ کے اسٹاف رپوٹر) نے بھی پرتیوش رنجن کو بتایا کہ وائرل تصاویر لاہور میں کھولے گئے گوگل اسٹور کی ہیں۔
ہمیں فیس بک پر پاکستان میں گوگل کے اسٹور کا ایک ویڈیو بھی ملا۔
پوسٹ کو فرضی دعوی کے ساتھ شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ مذکورہ صارف کا تعلق پاکستان کے سرگودھا سے ہے۔
نتیجہ: وائرل پوسٹ فرضی ہے۔ گوگل نے پاکستان میں میں اپنا پہلا دفتر نہیں کھولا ہے۔ پوسٹ کے ساتھ شیئر کی جا رہی تصاویر ایس ایس زیڈ ٹیک پرائیوٹ لمیٹڈ کے ذریعہ گوگل کے اسٹور سے ہیں، جو لاہور میں ایک مجاز فروخت کنندہ ہیں۔
- Claim Review : گوگل نے پاکستان میں اپنا پہلا باقاعدہ دفتر قائم
- Claimed By : Abdul Qadir Abdul Basit
- Fact Check : جھوٹ
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔