X
X

فیکٹ چیک: کویتی گلوکار نے سشما سوراج کے سامنے بھجن گایا تھا، نہ کہ ’رام مندر‘ سے متعلق گانا

  • By: Umam Noor
  • Published: Jul 12, 2019 at 03:29 PM
  • Updated: Jul 16, 2019 at 10:11 AM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ آج کل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں سابق وزیر خارجہ سشما سوراج کو دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں ان کے سامنے ایک شخص سعودی عرب کے روایتی لباس میں گانا گاتا ہوا دکھ رہا ہے۔ ویڈیو میں اس شخص کو ’رام مندر‘ پر گانا گاتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ ہم نے پڑتال کی تو پایا کہ اس ویڈیو سے چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔ اصل میں یہ کویتی گلوکار مبارک الرشید ہیں جنہوں نے 2018 میں سشما سوراج کے دوران کویت دورہ بھجن گایا تھا، نہ کہ ’رام مندر‘ پر کوئی گانا۔

دعویٰ

وائرل ویڈیو میں سابق وزیر خارجہ سشما سوراج کو دیکھا جا سکتا ہے اور ان کے سامنے ایک شخص سعودی عرب کے روایتی لباس میں ملبوس گانا گا رہا ہے۔ ویڈیو میں اس شخص کو ’رام مندر‘ پر بھجن گاتے سنا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کے ساتھ کیپشن لکھا ہے ’’سشما سوراج ابھی کویت گئی تھی۔ شیخ مبارک الرشید نے ایسا گانا گایا کہ ہمارا دل ہی جیت لیا۔ ضرور دیکھیں‘‘۔

فیکٹ چیک

وائرل ویڈیو میں 3 جگہ جمپ ہے لیکن گانے میں جمپ نہیں ہے جس سے اس ویڈیو پر شک پیدا ہوتا ہے۔ اپنی پڑتال کو شروع کرنے کے لئے ہم نے اس ویڈیو کو ان ویڈ ٹول میں ڈال کر فریمس نکالے اور پھر انہیں گوگل رورس امیج پر سرچ کیا۔ اس جانچ میں ہمارے ہاتھ دا ہندو اخبار کے ذریعہ 31 اکتوبر 2018 کو یو ٹیوب پر اپ لوڈ کیا گیا ویڈیو لگا جو ہوبہو وائرل ویڈیو جیسا تھا لیکن جب ہم نے اس ویڈیو کو سنا تو پایا کہ ویڈیو میں موجود شخص ’ویشون جن تینے کہیے‘ بھجن گا رہے تھے نہ کہ ’رام مندر‘ پر کوئی گانا۔ اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے: ’’وزیر خزانہ سشما سوراج نے کویت میں ہندوسانیوں کو خطاب کیا‘‘۔ تقریب کے دوران کویتی گلوکار مبارک الرشید نے مہاتمہ گاندھی کا پسندیدہ بھجن گایا تھا۔

ہم نے نیوز سرچ کیا تو ہمیں یہ خبر دینک جاگرن کے ساتھی اخبار آئی نیکسٹ پر بھی ملی۔

ہم نے مزید تصدیق کے لئے سشما سوراج کے مینجر ستیش سے بھی اس سلسلہ میں بات کی جنہوں نے ہمیں بتایا کہ یہ وائرل ویڈیو فرضی ہے۔ اصل میں اس گلوکار نے ایک بھجن گایا تھا۔

اس پوسٹ کو یوگیش پاٹھک نام کے فیس بک صارف نے ’پھر ایک بار مودی سرکار‘ نام کے فیس بک پیج پر شیئر کیا تھا۔ اس پیج کے کل 6,29,945 ممبرس ہیں۔

نتیجہ: ہم نے پڑتال کی تو پایا کہ اس ویڈیو سے چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔ اصل میں یہ کویتی گلوکار مبارک الرشید ہیں جنہوں نے 2018 میں سشما سوراج کے دورہ کویت کے دوران ایک بھجن گایا تھا، نہ کہ رام مندر سے متعلق کوئی گانا۔

مکمل سچ جانیں…سب کو بتائیں

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں
contact@vishvasnews.com 
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں۔

  • Claim Review : کویتی گلوکار نے سشما سوراج کے سامنے ’رام مندر‘ کا بھجن گایا تھا۔
  • Claimed By : FB Page- फिर एक बार मोदी सरकार
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later