X
X

فیکٹ چیک: کمار سانو نے نہیں گایا عمران خان کے لئے گانا، اے آئی آڈیو وائرل

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا دعوی فرضی ہے۔ کمار سانو نے پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان یا ان کی رہائی یا حمایت میں کوئی گانا نہیں گایا ہے۔ وائرل ویڈیو کے اصل آڈیو کو ہٹا کر اس میں اے آئی کی مدد سے یہ فرضی آڈیو جوڑا گیا ہے۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Jul 23, 2024 at 05:05 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر معروف گلوکار کمار سانو کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں انہیں مبینہ طور پر پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائی سے جڑا گانا گاتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ حالیہ روز کمار سانو نے عمران خان کی حمایت میں ایک کانسرٹ کے دوران گانا گایا ہے۔

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا دعوی فرضی ہے۔ کمار سانو نے پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان یا ان کی رہائی یا حمایت میں کوئی گانا نہیں گایا ہے۔ وائرل ویڈیو کے اصل آڈیو کو ہٹا کر اس میں اے آئی کی مدد سے یہ فرضی آڈیو جوڑا گیا ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’عمران خان کو آزاد کرائیں۔ انڈئن گلوکار کمار سانو نے عمران خان کے لئے سونگ گا کر تمام مخالفین کو آگ لگا دی‘‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے نیوز سرچ کے ذریعہ یہ جاننے کی کوشش کی کہ کیا اس وقت جیل میں موجود پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی حمایت میں کمار سانو نے کوئی گانا گایا ہے۔ نیوز سرچ میں ہمیں ایسی کوئی خبر نہیں ملی جس سے اس دعوی کی تصدیق ہوتی ہو۔ حالاںکہ اگر ایسی کوئی بھی خبر سچ ہوئی تو سرخیوں میں موجود ہوتی۔

پڑتال کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم نے وائرل ویڈیو کے کی فریمس نکالے اور انہیں سرچ کیا، سرچ کرنے پر ہمیں وائرل ویڈیو سے ملتے جلتے فریمس کا ویڈیو ایک یوٹیوب چینل پر اپلوڈ ہوا ملا۔ حالاںکہ یہاں پر کمار سانو کو عمران خان پر کوئی بھی گانا گاتے ہوئے نہیں سنا جا سکتا ہے۔ یہاں دی گئی معلومات کے مطابق، یہ برسبین میں ہوئی لائیو کے دوران کا ویڈیو ہے۔

اسی بنیاد پر ہم نے اپنی پڑتال کو آگے بڑھایا اور ہمیں ’انڈیئنس ان آسٹریلیا‘ نام کے یوٹیوب چینل پر وائرل ویڈیو کا لمبا ورژن اپلوڈ ہوا ملا، حالاںکہ یہاں بھی کمار سانو کو عمران خان پر کوئی بھی گانا گاتے ہوئے نہیں سنا جا سکتا ہے۔

یہ ویڈیو ہمیں اسی فرنٹ فریم کے ساتھ ’کمار سانو کلاسک‘ نام کے ایک یوٹیوب چینل پر اپلوڈ ہوا ملا۔ یہاں بھی کمار سانو کو فلمی گانے گاتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

اب تک کی پڑتال سے یہ تو واضح تھا کہ کمار سانو کی اصل آڈیو میں ایڈیٹنگ کی گئی ہے اور اسی کے بعد اس ویڈیو کو تیار کیا گیا ہے۔ ہم نے ویڈیو کو آڈیو کلونگ (نکلی آڈیو) کی شناخت کرنے والے ان ویڈ ٹول میں اپلوڈ کیا اور یہاں ملے نتائج کے مطابق، اس ویڈیو کے آڈیو میں 86 فیصد اے آئی کا استعمال کیا گیا ہے۔

مصنوعی ذہانت کے ذریعہ تیار کئے گئے آڈیو، ویڈیو یا تصویر کی شناخت کرنے والے ٹول ہائیو ماڈریشن پر بھی ہم نے اس ویڈیو میں استعمال کی گئی آڈیو کو چیک کیا، یہاں ملے نتائج کے مطابق بھی اس آڈیو کے اے آئی سے بنے ہونے کے امکان 99.9 فیصد ہیں۔

ویڈیو کے بارے میں ہمارے ساتھی ڈی اے یو (ایم سی کی ایک پہل) نے گیٹ ریئل لیبس کے شریک بانی ڈاکٹر سے رابطہ کیا۔ اپنی تحقیقات میں انہیں یہ آڈیو ڈیپ فیک معلوم ہوا جس میں اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے وائس کلوننگ کی گئی ہے۔

فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق پاکستان سے ہے۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا دعوی فرضی ہے۔ کمار سانو نے پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان یا ان کی رہائی یا حمایت میں کوئی گانا نہیں گایا ہے۔ وائرل ویڈیو کے اصل آڈیو کو ہٹا کر اس میں اے آئی کی مدد سے یہ فرضی آڈیو جوڑا گیا ہے۔

  • Claim Review : کمار سانو نے عمران خان کی حمایت میں ایک کانسرٹ کے دوران گانا گایا ہے۔
  • Claimed By : FB Page- Tabassum Arzu Pti Tigher
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later