فیکٹ چیک: خالدہ ضیاء کے پرانے ویڈیو کو کیا جا رہا ان کی رہائی سے جوڑ کر وائرل
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو سات ماہ پرانا اور اس وقت کا ہے جب وہ اسپتال سے ڈسچارج ہوئی تھیں۔ خالدہ ضیاء کے پرانے ویڈیو کو بنگلہ دیش کے موجودہ حالات سے جوڑ کر وائرل کیا جا رہا ہے۔
- By: Umam Noor
- Published: Aug 12, 2024 at 05:05 PM
- Updated: Aug 12, 2024 at 05:32 PM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ بنگلہ دیش میں چل رہے موجودہ حالات کے بیچ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاء کو دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ یہ ویڈیو خالدہ ضیاء کی حالیہ قید سے ہوئی رہائی کے بعد کا ہے۔
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو سات ماہ پرانا اور اس وقت کا ہے جب وہ اسپتال سے ڈسچارج ہوئی تھیں۔ خالدہ ضیاء کے پرانے ویڈیو کو بنگلہ دیش کے موجودہ حالات سے جوڑ کر وائرل کیا جا رہا ہے۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’بنگلہ دیش والوں نے اپنی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاء کو بھی قید سے آزاد کروا لیا۔۔۔ پاکستانیوں آپ لوگوں نے کب خان صاحب کو آزاد کروانا ہے‘‘۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
پڑتال
اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے ویڈیو کو غور سے دیکھا۔ ویڈیو میں ہمیں ’بنگلہ وژن‘ نام اور اس کے ساتھ ایک لوگو نظر آیا۔
اسی بنیاد پر اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے ہم نے گوگل اوپن سرچ کے ذریعہ ’بنگلہ وژن‘ سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں اسی نام کی نیوز ویب سائٹ اور اسی کا ویری فائڈ یوٹیوب چینل ملا۔ بنگلہ نیوز کے یوٹیوب چینل پر ہم نے خالدہ ضیاء کے وائرل ویڈیو کو تلاش کرنا شروع کیا۔ سرچ میں ہمیں وائرل ویڈیو 11 جنوری 2024 کو اپلوڈ ہوا ملا۔ یہاں ویڈیو کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق، خالدہ ضیاء اسپتال سے ڈسچارج ہوکر گھر واپس آگئیں۔
بنگلہ دیش کے ’چینل آئی نیوز‘ نام کے ویری فائڈ یوٹیوب چینل پر بھی وائرل ویڈیو کے فریمس کو دیکھا جا سکتاہے۔ یہاں ویڈیوکو 12جنوری 2024 کو اپلوڈ کیا گیا ہے ۔ دی گئی معلومات کے مطابق، یہ ویڈیو خالدہ ضیا کے اسپتال سے گھر آنے کے دوران کا ہے۔
اسی کڑی میں نیوز سرچ کئے جانے پر ہمیں بنگلہ نیوز 24 ڈاٹ کام نام کی ویب سائٹ پر 11 جنوری 2024 کو شائع ہوئی خبر ملی۔ یہاں خبر یں وائرل ویڈیو کا ہی ایک فریم دیکھا جا سکتا ہے۔ خبر میں دی گئی معلومات کے مطابق، ’بی این پی کی چیئرپرسن خالدہ ضیا 5 ماہ سے زائد ہسپتال میں رہنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئیں۔
ڈھاکہ ٹربیون کی 6 اگست 2024 کی خبر کے مطابق، بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم اور بی این پی کی چیئرپرسن خالدہ ضیا کو باضابطہ طور پر رہا کر دیا گیا ہے۔ اس فیصلے کا انکشاف بنگبھبن سے جاری میڈیا بیان میں کیا گیا۔ مکمل خبر یہاں پڑھی جا سکتی ہے۔
وائرل ویڈیو سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے بنگلہ دیش کے صحافی صادق الرحمان سے رابطہ کیا اور وائرل پوسٹ ان کے ساتھ شیئر کی۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ وائرل ویڈیو پرانا ہے۔
گمراہ کن پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کات تعلق پاکستان سے ہے۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو سات ماہ پرانا اور اس وقت کا ہے جب وہ اسپتال سے ڈسچارج ہوئی تھیں۔ خالدہ ضیاء کے پرانے ویڈیو کو بنگلہ دیش کے موجودہ حالات سے جوڑ کر وائرل کیا جا رہا ہے۔
- Claim Review : یہ ویڈیو خالدہ ضیاء کی حالیہ قید سے ہوئی رہائی کے بعد کا ہے۔
- Claimed By : FB User- Amna Chaudhry
- Fact Check : گمراہ کن
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔