فیکٹ چیک: جمعیت علمائے ہند نے سونیا گاندھی کو نہیں لکھا شیو سنا کو لے کر خط

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا میں جمعیت علمائے ہند کا فرضی خط وائرل ہو رہا ہے۔ اس خط کو لے کر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ جمعیت علمائے ہند نے سونیا گاندھی کو خط لکھ کر مہاراشٹرا میں شیو سینا کو حماعت نہ دینے کی اپیل کی ہے۔ وشواس نیوز کی پڑتال میں یہ خط فرضی نکلا۔ جمعیت علمائے ہند نے ایسا کوئی خط سونیا گاندھی کو نہیں لکھا ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں

ادھایا کمار نام کے ایک فیس بک صارف نے جمعیت علمائے ہند کا فرضی خط اپ لوڈ کرتے ہوئے دعویٰ کیا
”Jamiat Ulema-e-Hind writes to Sonia Gandhi.Do not support Shiv Sena. It’ll be very harmful for the INC India. Final decision makers have finally arrived.”

اس خط کو سوشل میڈیا پر دوسرے صارفین بھی وائرل کر رہے ہیں۔

پڑتال

وشواس نیوز نے سب سے پہلے وائرل خط کو غور سے پڑھا۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ خط مولانا ارشن مدنی کی جانب سے لکھا گیا ہے۔ اس کے بعد ہم نے جب گوگل میں سرچ کیا تو ہمارے سامنے متعدد خبریں آئیں۔ کچھ خبروں کو اس خط کی بنیاد پر بنایا گیا تھا تو کچھ خبروں میں بتایا گیا کہ وائرل خط فیک ہے۔ وون انڈیا ڈاٹ کام کی ویب سائٹ پر موجود ایک خبر میں بتایا گیا کہ پیر کے روز ایک خط وائرل ہوا تھا۔ اسے جمعیت علمائے ہند نے فرضی بتایا۔

پڑتال کے دوران ہمیں جمعیت علمائے ہند کے آفیشیئل سوشل میڈیا اکاونٹ کو کھنگالنا شروع کیا۔ ہمیں جمعیت کے ٹویٹر ہینڈل پر 18نومبر کا ایک ٹویٹ ملا۔ اس میں وائرل خط کو فیک بتایا گیا تھا۔ سوشل میڈیا میں جاری بیان میں جمعیت کی جانب سے بتایا گیا کہ مہاراشٹر میں حکومت بنانے کہ تحت جمعیت علمائے ہند کا یہ خط فرضی ہے۔ جمعیت نے ایسا کوئی خط جاری نہیں کیا۔

https://twitter.com/jamiatulama_/status/1196416615967006721?ref_src

اب باری تھی جمعیت علمائے ہند سے رابطہ کرنے کی۔ ہم نے جمعیت کے مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ سونیا گاندھی کو جمعیت کی جانب سے ایسا کوئی خط نہیں لکھا گیا ہے۔ جو خط وائرل ہو رہاہے، وہ فرضی ہے۔

اس کے بعد ہم نے اس پوسٹ کو فرضی حوالے کے ساتھ فیس بک پر وائرل کرنے والے صارف ادھایا کمار کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ اس صارف کا تعلق چینئی سے ہے وہیں اس پروفائل سے دیگر فرضی پوسٹ بھی شیئر کی گئی ہیں۔

نتیجہ: وشواس نیوز کی پڑتال میں پتہ چلا کہ وجمعیت علمائے ہند نے سونیا گاندھی کو مہاراشٹرا میں شیو سینا کو حماعت نہ دینے سے متعلق کوئی خط نہیں لکھا ہے۔ وائرل خط فرضی ہے۔ جمعیت علمائے ہند کی جانب سے خود اس بات کی تصدیق کی گئی ہے۔

False
Symbols that define nature of fake news
مکمل سچ جانیں...

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں

Related Posts
Recent Posts