X
X

فیکٹ چیک: جے پور کی تصویر غازی آباد کے نام پر ہو رہی وائرل

  • By: Umam Noor
  • Published: May 30, 2019 at 05:02 PM
  • Updated: May 30, 2019 at 06:11 PM

نئی دہلی (وشواس ٹیم)۔ سوشل میڈیا پر میٹرو کی ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وائرل تصویر غازی آباد کی ہے۔ وشواس نیوز کی پڑتال میں یہ دعویٰ غلط ثابت ہوتا ہے۔ وائرل ہو رہی تصویر راجستھان کے جے پور کی ہے، جسے غازی آباد میٹرو کا بتا کر وائرل کیا گیا۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں

فیس بک پر شیئر کئے گئے پوسٹ میں لکھا گیا ہے، ’’ ایک بار نظر بھر کر دیکھ لو
یہ لندن کی نہیں غازی آباد کی تصویر ہے
مودی ہے تو ممکن ہے‘‘۔

فیس بک پر اس تصویر کو ’چندن ہارڈویر اینڈ الکٹریکل ہولسیل شاپ‘ (نیچے انگریزی میں دیکھیں) نام کے پیج سے شیئر کیا گیا ہے۔ پڑتال کئے جانے تک اس تصویر کو 70 بار شیئر کیا جا چکا ہے۔
Chandan Hardware And Electrical Wholesale Shop

پڑتال

تصویر کے ساتھ کئے گئے دعویٰ کی حقیقت کا پتہ لگانے کے لئے ہم نے گوگل رورس امیج کی مدد لی۔ سرچ میں ہمیں پتہ چلا کہ یہ تصویر راجستھان کے جے پور میٹرو کی ہے۔ جے پور میٹرو کی ویب سائٹ پر بھی اس تصویر کو دیکھا جا سکتا ہے۔

جے پور میٹرو کے ویکی پیڈیا پیج پر بھی اسی طرح کی تصویر کو دیکھا جا سکتا ہے۔

کمشنر آف میٹرو ریل سیفٹی سے مئی 2015 میں کلیئرنس ملنے کے بعد چاندپول سے مانسرور کے بیچ جے پور میٹرو کی شروعات ہوئی۔ اس کے مطابق، جے پور میٹرو ملک کا پہلا ایسا میٹرو ہے، جو ٹریپل اسٹوری ایلی ویٹیڈ روڈ اور میٹرو ٹریک پر چلتی ہے۔

تصویر میں نظر آرہی میٹرو ایسی ہی دکھ رہی ہے۔ اس کی تصدیق کرنے کے لئے ہم نے جے پور میٹرو کے ترجمان سے بات کی۔

وشواس نیوز کو ای میل کے ذریعہ جے پور میٹرو کے ترجمان نے بتایا کہ وائرل ہو رہی تصویر غازی آباد میٹرو کی نہ ہو کر جے پور میٹرو کی ہے۔ انہوں نے کہا، ’’ تصویر جے پور میٹرو کے ڈبل ڈیکر پارٹ کی ہے، جو رام نگر سے سول لائن میٹرو اسٹیشن کے بیچ موجود ہے‘‘۔ میپس آف انڈیا کی ویب سائٹ پر جے پور میٹرو کے روٹ سے بھی اس کی تصدیق کی جا سکتی ہے۔

میپ کے مطابق، جے پور میٹرو کی پہلی لائن چاندپور سے مانسرور کے بیچ آپریٹ ہوتی ہے، جس میں رام نگر اور سول لائن اسٹیشن آتے ہیں۔

نتیجہ: وشواس نیوز کی پڑتال میں غازی آباد میٹرو کے نام سے وائرل ہو رہی تصویر غلط ثابت ہوتی ہے۔

مکمل سچ جانیں…سب کو بتائیں

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں
contact@vishvasnews.com 
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں۔

  • Claim Review : یک بار نظر بھر کر دیکھ لو یہ لندن کی نہیں غازی آباد کی تصویر ہے
  • Claimed By : FB User-Chandan Hardware And Electrical Wholesale Shop
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later