وائرل کی جا رہی اس پوسٹ کی پڑتال میں وشواس نیوز نے پایا کہ ڈیڈیئر ڈروگبا نے اسلام قبول نہیں کیا ہے۔ اور تصاویر اس وقت کی ہیں جب وہ اپنے آبائی گاؤں میں ایک مسلمان خاندان سے ملنے گئے تھے۔ انہیں تصاویر کو غلط حوالے کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا گیا ہے۔
نئی دہلی (وشواس نیو۔)۔ سوشل میڈیا پر آئیوری کوسٹ کے سابق فٹ بالر ڈیڈیئر ڈروگبا کے حوالے سے ایک پوسٹ وائرل ہو رہی ہے جس کے ساتھ دعوی کیا جا رہا ہے کہ انہوں نے اسلام قبول کر لیا ہے۔ شیئر کی جا رہیں ان تمام پوسٹ میں ان کی کچھ تصویر بھی دیکھی جا سکتی ہیں جن میں انہیں دعا منگتے اور منہ پر ہاتھ پھیرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ وائرل کی جا رہی اس پوسٹ کی پڑتال میں وشواس نیوز نے پایا کہ ڈیڈیئر ڈروگبا نے اسلام قبول نہیں کیا ہے۔ اور تصاویر اس وقت کی ہیں جب وہ اپنے آبائی گاؤں میں ایک مسلمان خاندان سے ملنے گئے تھے۔ انہیں تصاویر کو غلط حوالے کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا گیا ہے۔
فیس بک صارف ’انس اسلام‘ نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’#الحمداللہ آئیورین کے مشہور سابق فٹبالر ڈیڈیئر ڈروگبا نے اسلام قبول کر لیا‘۔
پوسٹ کے ارکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے گوگل رورس امیج سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں یہی تصویر گھانا ویب ڈاٹ کام نام کی ایک ویب سائٹ پر ملی۔ 8 نومبر 2022 کو شائع ہوئی خبر کے مطابق، ’ڈیڈیئر ڈروگبا نے اعیسائی مذہب کو چھوڑ کر اسلام قبول کئے جانےکی خبروں کی تردید کرتے ہوئے انہیں فرضی قرار دیا۔ خبر میں مزید بتایا گیا کہ عالمی فٹ بالر ڈیڈیئر ڈروگبا کی کچھ تصاویر وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں عبادت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس خبر میں ہمیں ڈیڈیئر ڈروگبا کے ٹویٹر ہینڈل کا بھی ذکر ملا۔
پڑتال کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم ڈیڈیئر ڈروگبا کے ویری فائڈ ٹویٹر ہینڈل پر پہنچے اور ہمیں ان کے مذہب تبدیلی سے متعلق وائرل ہو رہی پوسٹ کی تردید ملی۔ ٹویٹ کرتے ہوئے ڈروگبا نے لکھا، ’یہ کہانی وائرل ہو رہی ہے لیکن میں نے مذہب نہیں بدلا ہے۔ یہ صرف میں اپنے گاؤں میں اپنے مسلمان بھائیوں کا احترام کر رہا تھا۔ یکجہتی کا ایک لمحہ۔ بہت ساری محبتیں اور دعائیں سب کے لئے‘۔
یہی پوسٹ ہمیں ان کے ویری فائڈ فیس بک پیج پر بھی ملی۔
وائرل پوسٹ سے متعلق مزید تصدیق کے لئے ہم نے اویری کوسٹ کی صحافی لیان ڈے باسومپیئر سے ٹویٹ کے ذریعہ رابطہ کیا اور وائرل پوسٹ ان کے ساتھ شیئر کی۔ انہوں نے ڈیڈیئر ڈروگبا کی دوست کے حوالے سے ہمیں بتایا کہ ڈیڈیئر ڈروگبا نے اپنا مذہب تبدیل نہیں کیا ہے، اسلام کو قبول کئے جانے کی خبر فرضی ہے۔
فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کو 95 لوگ فالوو کرتے ہیں۔
نتیجہ: وائرل کی جا رہی اس پوسٹ کی پڑتال میں وشواس نیوز نے پایا کہ ڈیڈیئر ڈروگبا نے اسلام قبول نہیں کیا ہے۔ اور تصاویر اس وقت کی ہیں جب وہ اپنے آبائی گاؤں میں ایک مسلمان خاندان سے ملنے گئے تھے۔ انہیں تصاویر کو غلط حوالے کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا گیا ہے۔
اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں