نئی دہلی (وشواس ٹیم)۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ اس کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی اے آئی ایم آئی ایم لیڈر اکبرالدین اویسی کے اسپتال کا دورہ کرنے گئی تھیں۔ وشواس ٹیم نے جب اس دعویٰ کی پڑتال کی تو یہ فرضی نکلا۔ ویڈیو میں نظر آرہی خاتون ٹرمپ کی بیٹی نہیں، بلکہ بریانا کوک ہیں۔ بریانا نومبر 2017 میں امریکی وفد کے طور پر اوانکا ٹرمپ کے ساتھ حیدرآباد آئی تھیں۔
افضال خان نام کے فیس بک پیج پر 26 جون 2019 کو ایک ویڈیو اپ لوڈ کرتے ہوئے دعویٰ کیا گیا ہے، ’’امریکہ ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی خود کہہ رہی ہیں کہ ہم خاص طور پر اکبر الدین اویسی کے اسپتال کا دورہ کرنے کے لئے آئے ہیں اسد الدین اویسی نام نہیں برانڈ ہے‘‘۔
اس ویڈیو کو اب تک چھ ہزار سے زیادہ بار شیئر کیا جا چکا ہے۔ اتنا ہی نہیں، کمینٹ کرنے والوں کی تعداد 130 سے زیادہ ہے۔ اسی ویڈیو کو امتیاز جلیل صاحب نام کے فیس بک پیج پر بھی اسی دعویٰ کے ساتھ پوسٹ کیا گیا ہے۔
وشواس ٹیم کو سب سے پہلے یہ جاننا تھا کہ امریکی صدر کی بیٹی کیسی دکھتی ہیں؟ اس کے لئے ہم نے گوگل میں جاکر ’ڈونلڈ ٹرمپ ڈاٹرس‘ (نیچے انگریزی میں دیکھیں) سرچ کیا۔ یہاں سے ہمیں پتہ چلا کہ ٹرمپ کی دو بیٹیاں ہیں۔ پہلی کا نام اوانکا تو دوسری کا نام ٹفنی ہے۔ اوانکا جہاں صدر ٹرمپ کی مشیر ہیں تو وہیں ٹفنی ماڈل ہیں۔
donald trump daughters
اس کے بعد وشواس ٹیم نے وائرل ہو رہے ویڈیو کو غور سے دیکھا۔ ویڈیو میں دکھ رہی خاتون ٹرمپ کی بیٹی نہیں ہو سکتی ہیں۔ اسلئے ہمارے لئے ضروری تھا کہ ہم وائرل ہو رہے ویڈیو کا اصل ویڈیو تلاش کریں۔ اس کے لئے ہم نے اوانکا ٹرمپ ویزیٹ ان حیدرآباد ہاسپیٹل (نیچے انگریزی میں دیکھیں) ٹائپ کر کے گوگل میں سرچ کیا۔ یہاں ہمیں ایک بھی ایسی خبر نہیں ملی، جس میں اوانکا کے اویسی کے اسپتال میں جانے کا ذکر ملتا ہو۔
Ivanka Trump Visit Owaisi Hospital Hyderabad
اس کے بعد ہم نے یو ٹیوب میں اوپر والا کی ورڈ ٹائپ کر کے سرچ کیا۔ یہاں ہمیں اوانکا کی حیدرآباد دورہ کے متعدد ویڈیوز ملے۔ ایک ویڈیو ایسا بھی ملا، جس میں اوانکا کے وفد میں آئی ایک خاتون کے آسرا اسپتال جانے کی بات کہی گئی۔
ویڈیو پر جب ہم نے کلک کیا تو ہمیں پتہ چلا کہ اوانکا کے نام پر جو ویڈیو وائرل ہو رہا ہے، دراصل وہ یو ٹیوب کا ہی ویڈیو ہے۔ اصل ویڈیو میں واضح طور پر لکھا ہے کہ اوانکا کی دوست آسرا اسپتال گئی تھیں۔ اس ویڈیو کو یکم دسمبر 2017 میں شارپ انڈینس ٹی وی نیوز اینڈ انٹر ٹینمنٹ (نیچے انگریزی میں دیکھیں) نام کے یو ٹیوب چینل نے اپ لوڈ کیا تھا۔ 4:11 منٹ لمبے اس ویڈیو کو دیکھنے سے سب کچھ واضح ہو جاتا ہے۔
SharpIndians TV News & Entertainment
ویڈیو کی شروعات میں یہ خاتون خود کہہ رہی ہیں کہ وہ اوانکا کے ساتھ ہندوستان آئی ہیں۔ ان کا نام بریانا کوک ہے۔
اس کے بعد ہم پھر یو ٹیوب پر گئے ۔ وہاں ہم نے بریانا کوک اور آسرا ہسپتال جیسے کی ویڈس ٹائپ کر کے سرچ کرنا شروع کیا۔ اخر کار ہمں ایس کے ایم 91 نیوز (نیچے انگریزی میں دیکھیں) نام کے یو ٹیوب چینل پر ایک ویڈیو مل ہی گیا۔ یہ ویڈیو یکم دسمبر 2017 کو اپ لوڈ کیا گیا تھا۔ ویڈیو کا کیپشن تھا۔
Brianna Cook US Delegate visited Princess Asra Hospital Sha Ali Banda (Owaisi Group of Hospitals)
SKM91News
اب یہ معاملہ واضح ہو چکا تھا کہ وائرل ویڈیو میں نظر آرہی خاتون اوانکا ٹرمپ نہیں بلکہ بریانا کوک ہیں۔
اب ہمیں یہ جاننا تھا کہ اوانکا ٹرمپ ہندوستان کب آئی تھیں۔ اس کے لئے ہم نے گوگل سرچ میں کی مدد لی۔ ہمیں متعدد صفحات پر اسی سے متعلق خبر ملی۔ ایک خبر ہمیں دینک جاگرن (نیچے انگریزی میں دیکھیں) کی ویب سائٹ پر بھی ملی۔ 28 نومبر 2017 کو رات کے وقت 7:48 پر اپ لوڈ کی گئی یہ خبر ملی۔
jagran.com
خبر سے ہمیں پتہ چلا کہ اوانکا ٹرمپ حیدرآباد میں منعقد گلوبل انٹرپرینئورشپ سمٹ میں شرکت کرنے آئی تھیں۔
اس کے بعد ہمیں یہ جاننا تھا کہ گلوبل انٹرپرینئور شپ سمٹ حیدرآباد میں کب ہوئی تھی۔ اس کے لئے ہمیں گوگل میں جی ای ایس ٹائپ کر کے سرچ کیا تو ہمیں اس کی ویب سائٹ مل گئی۔ سمٹ 28۔30 نومبر 2017 کو حیدرآباد میں ہوئی تھی۔ اس میں اوانکا کے علاوہ 350 وفد آئے تھے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی مشیر کے طور پر وہ پہلی مرتبہ ہندوستان آئی تھیں۔
اوانکا 28 نومبر کو دیر رات ہندوستان کے حیدرآباد پہنچی تھیں۔ ایئر پورٹ میں متعدد سینئر افسران اور ہندوستان میں امریکی سفیر کین جسٹر بھی پہنچے تھے۔ جیس (نیچے ویب سائٹ کا لنک دیکھیں) 2017 ڈاٹ او آر جی کی فوٹو گیلری میں ہمیں کئی تصاویر ملیں۔ نیچے دی گئی تصویر کے اکزیف (نیچے انگریزی میں دیکھیں) ڈیٹا کے مطابق، یہ تصویر 28 نومبر 2017 کو صبح 2: 45 بجے کلک کی گئی تھی۔
www.ges2017.org, Exif
اپنی جانچ کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم فوٹو گیلری میں موجود دوسری تصویر پر گئے۔ یہاں وزیر اعظم نریندر مودی اوانکا کے ساتھ ہیں۔ ایکزیف سے ہمیں پتہ چلا کہ یہ تصویر 28 نومبر کی رات آٹھ بجے کی ہے۔
اس کے بعد ہمیں 29 نومبر کو رات 8:45 بجے کی اوانکا کی ایک اور تصویر دکھی۔
اپنی جانچ کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم اوانکا کی 29 نومبر کی تصویر تک پہنچے۔ اس تصویر میں اوانکا کچھ لوگوں کے ساتھ گولکنڈہ قلعہ پر نظر آئیں۔ اس سے متعلق تصاویر آپ اوانکا کے ٹویٹر ہینڈل پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔
اس کے بعد وشواس ٹیم نے اویسی گروپ آف ہاسپیٹل سے رابطہ کیا۔ وہاں سے ہمیں جانکاری دی گئی کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی والا ویڈیو کا دعویٰ فرضی ہے۔ اوانکا کبھی بھی ہمارے اسپتال میں نہیں آئی تھی تھں۔ یہ ویڈیو پہلے بھی وائرل ہو چکا ہے۔
نتیجہ: وشواس ٹیم کی پڑتال میں پتہ چلا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی حیدرآباد واقع اویسی کے اسپتال میں کبھی نہیں گئی تھیں۔ وائرل ویڈیو میں نظر آرہی خاتون کا نام بریانا کوک ہے۔ وہ اوانکا کے حیدرآباد دورے میں وفد کا حصہ تھیں۔
اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں
contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں۔