X
X

فیکٹ چیک: اسرائیل ڈفینس فورسز نے نہیں کیا ہندوستان پر کورونا کو لے کر یہ ٹویٹ، وائرل پوسٹ فرضی ہے

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل ٹویٹ فرضی ہے۔ اسرائل کی دفاعی افواج کی جانب سے ہندوستان کو لے کر ایسا کوئی ٹویٹ نہیں کیا گیا ہے۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Jun 22, 2021 at 08:05 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ پچلے دنوں اسرائیل اور فلسطین کے مابین ہوئی کشیدگی کے بعد سے سوشل میڈیاسوشل میڈیا پر اسرائل مخالف اور اسرائیل حامی دونوں ہی دیکھنے کو ملی۔ اسی طرمز میں ایک پوسٹ وائرل ہو رہی ہے جس میں اسرائل ڈفینس فورس کے ایک مبینہ ٹویٹ کے اسکرین شاٹ کو شیئر کیا جا رہا ہے۔ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ہندوستان اسرائیل کیا استھ دےگا۔ یہ حمایت کس نے منگی ہے۔ وہیں ٹویٹ میں کورونا وبا بھی طنز لکھا گیا ہے۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل ٹویٹ فرضی ہے۔ اسرائل کی دفاعی افواج کی جانب سے ہندوستان کو لے کر ایسا کوئی ٹویٹ نہیں کیا گیا ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں

فیس بک صارف محمد طوسیف نے وائرل اسکرین شارٹ کو شیئر کیا۔ اس کے یوزر ہینڈل میں ’اسرائیل ڈفینس فورس‘ لکھا ہے اور ٹویٹ میں لکھا ہے
‘India Stand with Israel? Who ask you to support us? Even a cents of your country can’t afford to settle-up a pandemic covid- 19 in your country. Stop dreaming in a day time”.

وہیں صارف نے یہ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’مجھے سمجھ میں نہیں آتا کہ بھارت اسراٸیل کے ساتھ کیوں کھڑا ہے؟ اگر مسلمانوں سے دشمنی کی بنا پر کھڑا تو بھی اسے یہ سوچنا چاھیۓ کہ اگر اسراٸیل غصب کی گٸی زمینوں پر قانونا مالک ہوگیا اور قرار داد پاس کرا لیا تو بھارت پوری زندگی کوشش کرلے پھر بھی وہ پاکستان سے پی او کے اور چین سے مقبوضہ زمین کبھی واپس نہیں لے پاۓ گا‘‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیدکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کا آغاز کرتے ہوئے ہم نے سب سے پہلے گوگل نیوز سرچ کیا۔ اگر حقیقت میں اسرائیل نے ایسا کوئی ٹویٹ ہندوستان سے متعلق کیا ہوتا تو وہ سرخی میں ضرور ہوتا۔ حالاںکہ نیوز سرچ میں ہمیں وائرل ٹویٹ کے حوالے سے کوئی معلومات حاصل نہیں ہوئی۔

تفتیش کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم نے ٹویٹر پر اسرائل ڈفینس فورسز کے آفیشیئل ٹویٹر ہینڈل پر پہنچے۔ وائرل ٹویٹ کے اسکرین شاٹ میں 15 مئی 2021 کی تاریخ لکھی ہوئی ہے۔ ہم نے آئی ڈی ایف کے 15 مئی کو کئے گئے ٹویٹس کو سرچ کیا لیکن ہمیں وائرل ٹویٹ جیسا کوئی ٹویٹ نہیں ملا۔

مزید سرچ میں ہم نے آرکائیو پیج وے بیک مشین کے ذریعہ 15مئی 2021 کو آئی ڈی ایف کے آفیشیئل ہینڈل کی جانب سے کئے گئے تمام ٹویٹس کو نکلا۔ حالاںکہ وہاں بھی ڈلیٹڈ ٹویٹس میں بھی ایسا کوئی ٹویٹ نہیں ملا۔

ٹویٹ سے متعلق تصدیق حاصل کرنے کے لئے ہم نے ٹائمس آف اسرائل کے صحافی گلین کلوریک سے ٹویٹر کے ذریعہ رابطہ کیا اور وائرل اسکین شاٹ ان کے ساتھ شیئر کیا۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ، ’یہ پوسٹ فیک ہے۔ آئی ڈی ایف کا جو اکاؤنٹ کا اس کا نام اسرائیل ڈفینس فورسز ہے جس میں اگریزی کا ایس ہے آخر میں۔ لیکن جس ٹویٹ کے اسکرین شاٹ کو شیئر کیا جا رہا ہے اس میں اسرائیل ڈیفنس فورس لکھا ہے نا کی فورسز۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آئی ڈی ایف کمیونیکیش میں اچھا ہے اور کبھی کسی غیر ملک کے لئے ایسا ٹویٹ نہیں کر سکتا‘‘۔

وائرل پوسٹ کا اسکرین شاٹ تصدیق کے لئے ہم نے ٹائمس آف اسریئل کے ملٹری کارسپانڈینٹ جداح اری گراس سے ٹویٹر کے ذریعہ رابطہ کیا اور ان کے ساتھ بھی وائرل پوسٹ شیئر کی۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ یہ ٹویٹ آئی ڈی ایف نے نہیں کیا۔ یہ فوٹو شاپڈ ہے۔

فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف توسیف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق علی گڑھ سے ہے۔ وہیں صارف نے 2018 میں فیس بک جوائین کیا ہے۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل ٹویٹ فرضی ہے۔ اسرائل کی دفاعی افواج کی جانب سے ہندوستان کو لے کر ایسا کوئی ٹویٹ نہیں کیا گیا ہے۔

  • Claim Review : مجھے سمجھ میں نہیں آتا کہ بھارت اسراٸیل کے ساتھ کیوں کھڑا ہے؟ اگر مسلمانوں سے دشمنی کی بنا پر کھڑا تو بھی اسے یہ سوچنا چاھیۓ کہ اگر اسراٸیل غصب کی گٸی زمینوں پر قانونا مالک ہوگیا اور قرار داد پاس کرا لیا تو بھارت پوری زندگی کوشش کرلے پھر بھی وہ پاکستان سے POk اور چین سے مقبوضہ زمین کبھی واپس نہیں لے پاۓ گا۔
  • Claimed By : Mohd Tauseef Flahi Alig
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later