X
X

فیکٹ چیک: ایران نے حج میں شامل ہو رہے عازمین کی تربیت کے لئے تیار کیا تھا خانہ کعبہ کا خاکہ، ویڈیو گمراہ کن حوالے سے وائرل

وشواس نیوز نے اپنی تحقیقات میں پایا ہے کہ یہ ویڈیو تہران میں عازمین کے لیے ایک تربیتی کانفرنس کے دوران کا ہے۔ جس میں حج پر جانے والے افراد کو اس حوالے سے تربیت دی گئی تھی۔ اب اسی ویڈیو کو گمراہ کن دعوی کے ساتھ پھیلایا جا رہا ہے۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Jun 5, 2024 at 06:48 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک وائرل ہو رہے ایک ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ ایران نے حج کے لئے خانہ کعبہ کی طرح نظر آنے والے خاکہ تیار کیا ہے۔ ویڈیو کو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹفارم پر شیئر کیا جا رہا ہے۔

وشواس نیوز نے اپنی تحقیقات میں پایا ہے کہ یہ ویڈیو تہران میں عازمین کے لیے ایک تربیتی کانفرنس کے دوران کا ہے۔ جس میں حج پر جانے والے افراد کو اس حوالے سے تربیت دی گئی تھی۔ اب اسی ویڈیو کو گمراہ کن دعوی کے ساتھ پھیلایا جا رہا ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’استغفراللہ استغفراللہ ایران نے اپنے شہر تہران میں جعلی خانہ کعبہ بنا لیا ہے۔ اور دیکھے روافض ابن سبا کی ذریات اسکا طواف بھی کر رہے ہیں‘‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے گوگل لینس کے ذریعہ وائرل ویڈیو کو سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں ویڈیو سے ملتی جلتی تصویر ایران کی ایک نیوز ویب سائٹ پر ملی۔ یہاں دی گئی معلومات کے مطابق، ’جمعہ کو بیت اللہ الحرام کے زائرین کے لیے ایک تعلیمی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد عازمین حج کو مناسک حج سے روشناس کرانا تھا‘۔

اسی بنیاد پر ہم نے اپنی پڑتال کو آگے بڑھایا اور ہمیں ایک دیگر ایرانی ویب سائٹ پر متعدد تصاویر ملیں۔ جن کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق، ’حج پر بھیجے گئے عازمین حج کا ایک بڑا اجتماع آج صبح 15 مئی بروز ہفتہ آزادی سٹیڈیم میں 12,000 افراد کے ساتھ منعقد ہوا‘‘۔

مزید سرچ کئے جانے پر ہمیں یہ وائرل ویڈیو اے پی آرکائیوس کے آفیشیئل یوٹیوب چینل پر 22 مئی 2023 کو شیئر ہوا ملا۔ یہاں بھی دی گئی معلومات کے مطابق، ’ایران عازمین حج کو سالانہ مناسک حج کی تربیت دیتا ہے‘۔

وائرل ویڈیو سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے ایران کی فیکٹ چیکر فاطمہ کریم خان سے رابطہ کیا اور وائرل ویڈیو ان کے ساتھ شیئر کیا۔ انہوں نے ہمیں تصدیق دیتے ہوئے بتایا کہ یہ اس ویڈیو کے ساتھ کیا جا رہا دعوی فرضی ہے۔ یہ ویڈیو حج اور عمرہ کے لئے جا رہے زائرین کی ٹریننگ سے متعلق ہے۔

گمراہ کن پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق پاکستان سے ہے۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی تحقیقات میں پایا ہے کہ یہ ویڈیو تہران میں عازمین کے لیے ایک تربیتی کانفرنس کے دوران کا ہے۔ جس میں حج پر جانے والے افراد کو اس حوالے سے تربیت دی گئی تھی۔ اب اسی ویڈیو کو گمراہ کن دعوی کے ساتھ پھیلایا جا رہا ہے۔

  • Claim Review : ایران نے حج کے لئے خانہ کعبہ کی طرح نظر آنے والے خاکہ تیار کیا ہے۔
  • Claimed By : فیس بک صارف: ریاض قاسمی
  • Fact Check : گمراہ کن
گمراہ کن
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later