آئی پی ایس ونے تیواری، سوشانت سنگھ راجپوت کیس کی جانچ کے لئے سی بی آئی جوائین نہیں کر رہے ہیں، وائرل ہو رہا پوسٹ فرضی ہے۔
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہو رہی ہے، جس میں دعوی کیا جا رہا ہے کہ پٹنہ کے ایس پی آئی پی ایس افسر ونے تیواری، جنہیں ممبئی پولیس نے کوارنٹائن کر دیا تھا، اب سوشانت سنگھ راجپوت کیس کی جانچ کے لئے سی بی آئی جوائین کرنے جا رہے ہیں۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل پوسٹ میں کیا جا رہا دعوی پوری طرح غلط ہے۔
فیس بک صارف ’شیخ عمران‘ نے ٹویٹ کرتےہوئے لکھا، اردو ترجمہ: بریکنگ اپڈیٹ، آئی پی ایس ونے تیواری جنہیں ممبئی پولیس نے کوارنٹائن کیا تھا، اب کیس کی جانچ کے لئے سی بی آئی جوائن کریں گے
#SSRKilledOn14June#RepublicForSushant’’.
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
وائرل پوسٹ میں دعوی کیا جا رہا ہے کہ آئی پی ایس ونے تیواری کو ممبئی پولیس نے کوارنٹائن کیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، انہیں بی ایم سی نے کوارنٹائن کیا تھا، نہ کہ ممبئی پولیس نے۔ بہار پولیس کے ایف آئی آر درج کرنے کے بعد آئی پی ایس تیواری اتوار 2 اگست کو سوشانت کے کیس کی جانچ کرنے ممبئی پہنچے تھے، جب بی ایم سی نے انہیں کوارنٹائن کیا تھا۔
وائرل پوسٹ میں آگے دعوی کیا گیا ہے کہ ونے تیواری اب کیس کی جانچ کے لئے سی بی آئی جوائین کرنے جا رہے ہیں۔
اس دعوی کی پڑتال کے لئے ہم نے سب سے پہلے کی ورڈ لگا کر انٹر نیٹ پر اس کے بارے میں تلاش شروع کی لیکن ہمیں اس دعوی کی تصدیق کرتے ہوئے کوئی بھی میڈیا رپورٹ نہیں ملی۔ اگر آئی پی ایس تیواری جانچ کا حصہ بننے جا رہے ہوتے، تو یہ خبر موجود ہوتی۔
حقیقت جاننے کے لئے وشواس نیوز نے آئی پی ایس ونے تیواری سے رابطہ کیا، جنہوں نے اس دعوی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ سشانت کے کیس کی جانچ کے لئے سی بی آئی جوائن نہیں کر رہے ہیں اور وائرل پوسٹ فرضی ہےؤ
اس فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے ٹویٹر صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ مذکورہ صارف کی جانب سے سوشانت سنگھ راجپوت سے منسلک پوسٹ شیئر کی جاتی ہیں۔
نتیجہ: آئی پی ایس ونے تیواری، سوشانت سنگھ راجپوت کیس کی جانچ کے لئے سی بی آئی جوائین نہیں کر رہے ہیں، وائرل ہو رہا پوسٹ فرضی ہے۔
اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں