X
X

فیکٹ چیک: وائرل ویڈیو میں عمران خان کی ممکری کرنے والا کامیڈین ہندوستانی ہے، پاکستانی نہیں

  • By: Umam Noor
  • Published: Nov 22, 2019 at 06:11 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر آج کل ایک پوسٹ وائرل ہو رہی ہے، جس میں ایک ویڈیو ہے۔ ویڈیو میں ایک مزاحیہ فنکار کو پاکستانی وزیر اعظم کی نقل کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ پوسٹ میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ویڈیو میں نظر آرہا شخص ایک پاکستانی مزاحیہ فنکار ہے جو اپنے ملک کے ہی وزیر اعظم کا مذاق اڑا رہا ہے۔ ہم نے اپنی پڑتال میں پایاکہ ویڈیو میں نظر آرہے شخص کا نام سوربھ سنگھل ہے اور وہ ایک ہندوستانی اداکار اور مزاحیہ فنکار ہیں۔

دعویٰ

وائرل ویڈیو میں ایک شخص کو پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی ممکری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ ویڈیو 7 منٹ اور 7 سیکنڈ کا ہے۔ ویڈیو 27 ستمبر کو ہوئے عمران خان کے اقوام متحدہ خطاب پر مبنی ہے۔ یہ ایک کامیڈی ویڈیو ہے۔ ویڈیو کے ساتھ ڈسکرپشن میں لکھا ہے
“We have all heard Indian mimicry artists mimicing Indian Politicians. Here is a Pakistani artist immitatimg Imran Khan… you would love it’’.
اس کا اردو میں ترجمہ ہوا ہے، ’’ہم سبھی نے ہندوستانی ممکری فنکاروں کو ہندوستانی سیاستدانوں کا نقل کرتے سنا ہے۔ یہاں ایک پاکستانی فنکار عمران خان کی نقل کر رہا ہے… آپ کو یہ پسند آئےگا‘‘۔

فیکٹ چیک

اس پوسٹ کی پڑتال کرنے کے لئے ہم نے سب سے پہلے اس ویڈیو کے کی فریمس نکالے اور انہیں گوگل رورس امیم پر ’کامیڈین ممکس عمران خان‘ کی ورڈ کے ساتھ ڈھونڈا۔ ہمارے ہاتھ اوپینئن پوسٹ نام کے یوٹیوب چینل کے ذریعہ 9 اکتوبر 2019 کو اپ لوڈ یہ ویڈیو لگا۔ ویڈیو کے ساتھ ڈسکلیمئر لکھا تھا
“Disclaimer : Opinion post videos are not intended to hurt the sentiments of any Person/ Community/ Gender/ political party or Artist. Its just for entertainment purpose only.”
جس کا اردو میں ترجمہ ہوتا ہے: ڈسکلیمیئر: اوپینئن پوسٹ کے ویڈیو کا مقصد کسی فرد / برادری / صنفی / سیاسی جماعت یا فنکار کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا نہیں ہے۔ یہ صرف تفریحی مقصد کے لئے ہے‘‘۔
ہم نے اس یوٹیوب چینل کو میل کر کے پوچھا تو ہمیں بتایا گیا کہ اس ویڈیو میں نظر آرہے مزاحیہ فنکار کا نام سوربھ سنگھل ہے۔

اس کے بعد ہم نے انٹر نیٹ پر تلاش کیا تو ہمیں سنگھل کی ویب سائٹ ملی، جس میں انہوں نے بہت سے مزاحیہ ویڈیوز ڈالے ہوئے تھے۔ ان تمام ویڈیو کو وائرل ویڈیو سے ملانے پر صاف تپہ چلتا ہےکہ ویڈیو میں موجود شخص سوربھ سنگھل ہی ہیں۔

ہمیں سوربھ کا لنکڈن پروفائل بھی ملا، جس میں لکھا ہے کہ وہ ایک
Actor, Voice Actor, Mimic, Media Consultant, Conceptuliser, Stand up comedian, Creative Producer
ہیں اور ہندوستان کی دارالحکومت دہلی کے رہنے والے ہیں۔

اس کے بعد ہم نے سوربھ کو میل کر کے اس بات کی تصدیق کی تو انہوں نے بتایا کہ وائرل ویڈیو میں وہی ہیں اور وہ ہندوستانی ہیں اور دہلی کے رہنے والے ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ وہ ایک اداکار اور مزاحیہ فنکار ہیں۔ ہم نے فون کے ذریعہ بھی سوربھ سے رابطہ کیا تو انہوں نے ہمارے ساتھ اپنے متعدد ویڈیوز بھی شیئر کئے۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ ان کے مداحوں کو ان کا عمران خان اوتار بے حد پسند ہے اسلئے انہوں نے اس کردار پر مبنی متعدد ویڈیو کئے ہیں۔ ان ویڈیوز کو نیچے دیکھا جا سکتا ہے۔

اب باری تھی اس پوسٹ کو فرضی حوالے کے ساتھ وائرل کرنے والے فیس بک صارف پدم بلی کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ اس صارف کا تعلق جموں سے ہے۔

نتیجہ: ہم نے اپنی پڑتال میں پایا کہ ویڈیو میں عمران خان کی نقل کر رہے شخص کا نام سوربھ سنگھل ہے اور وہ ایک ہندوستانی اداکار اور مزاحیہ فنکار ہیں، پاکستانی نہیں۔

  • Claim Review : We have all heard Indian mimicry artists milicing Indian Politicians. Here is a Pakistani artist immitatimg Imran Khan... you would love it
  • Claimed By : FB User- Padam Bali
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later