بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی تصویر کو غلط دعوی کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔ وائرل ہو رہی تصویر میں وہ انڈر ورلڈ ڈان ابو سلیم کے ساتھ نہیں بلکہ فلمی صحافی مارک مانیوئل کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ یہ دعوی کیا جارہا ہے کہ اس تصویر میں کنگنا رناوت انڈرورلڈ ڈان ابو سلیم کے ساتھ بیٹھی ہیں۔
وشواس نیوز کی تحقیقات میں یہ دعوی جھوٹا نکلا۔ وائرل تصویر میں کنگنا رناوت فلمی صحافی مارک مینوئل کے ساتھ دکھائی دے رہی ہیں، جسے جھوٹے دعوؤں کے ساتھ سوشل میڈیا پر پھیلایا جارہا ہے۔
سوشل میڈیا صارف ’محمد شاکب خان‘ نے گروپ ’مسلم شہزادیاں‘ نے وائرل تصویر (آرکائیو لنک) کو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے، ’’انڈر ورلڈ ڈان ابو سلیم کے ساتھ ’لسی‘ پیتی کنگنا‘‘۔
وائرل پوسٹ میں تصویر کا استعمال کیا گیا ہے، اسئے اس کے اصل سورس کو تلاش کرنے لئے ہم نے گوگل امیج سرچ کا سہارا لیا۔ سرچ میں ہمیں ’ہفنگٹن پوسٹ ڈاٹ ان ‘کی ویب سائٹ پر 24 ستمبر 2018 کو شائع شدہ آرٹیکل ملا، جسے مارک مینوئل نے لکھا ہے اور اس خبر میں وہ کنگنا رناوت کے ساتھ نظر آرہے ہیں، جسے سوشل میڈیا پر غلط دعوی کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔
ویب سائٹ پر دی گئی معلومات کے مطابق، مارک مینوئل سینئر صحافی ہیں، جو جانی مانی شخصیات کا انٹرویو کرنے کے لئے جانے جاتے ہیں۔
ہماری ساتھ دینک جاگرن میں بالی ووڈ کو کوور کرنے والی چیف کورسپانڈینٹ اسمیتا سریواستو نے بتایا، ’’تصویر میں کنگنا رناوت انڈر ورلڈ ڈان ابو سلیم کے ساتھ نہیں، بلکہ صحافی مارک مینوئل کے ساتھ بیٹھی ہوئی ہیں‘‘۔
اس تصویر کو مارک مینوئل کی فیس بک پروفائل پر بھی دیکھا جا سکتا ہے، جسے انہوں نے 15 ستمبر 2017 کو اپ لوڈ کیا تھا۔
فیس بک پروفائل پر دی گئی معلومات کے مطابق، مینوئل فی الحال کلیپنگ ہینڈس پرائویٹ لمیٹڈ انڈیا کے مینیجنگ پارٹنر ہیں۔
مارک مینوئل اور انڈر ورلڈ ڈان ابو سلیم کی تصاویر کے ساتھ دیکھنے پر صاف پتہ چلتا ہے کہ یہ دو الگ الگ شخصیات کی تصویر ہے۔
پوسٹ کو فرضی دعوی کے ساتھ شیئر کرنے والے فیس بک پیج ’مسلم شہزادیاں‘ کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ مذکورہ پیج کے 1.9 ملین ممبرز ہیں۔
نتیجہ: بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی تصویر کو غلط دعوی کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔ وائرل ہو رہی تصویر میں وہ انڈر ورلڈ ڈان ابو سلیم کے ساتھ نہیں بلکہ فلمی صحافی مارک مانیوئل کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔
اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں