وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ بشری بی بی کے سابقہ شوہر خاور مانیکا کا وائرل کیا جا رہا ویڈیو سال 2021 کا عمران خان اور بشری بی بی کو ہوئی سزا سے پہلے کا اور اس وقت کا ہے جب عمران خان پاکستان کے وزیر اعظم تھے۔ وہیں فائرنگ کا یہ معاملہ ایک شادی کی تقریب کے دوران پیش آیا تھا۔ پرانے ویڈیو کو گمراہ کن حوالے سے پھیلایا جا رہا ہے۔
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک شخص کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں اسے ہوا میں فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ یہ شخص عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کے سابقہ شوہر ہیں جو خان اور ان کی اہلیہ کی ضمانت خارج ہونے کی خوشی میں جشن منا رہےہیں۔
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ بشری بی بی کے سابقہ شوہر خاور مانیکا کا وائرل کیا جا رہا ویڈیو سال 2021 کا عمران خان اور بشری بی بی کو ہوئی سزا سے پہلے کا اور اس وقت کا ہے جب عمران خان پاکستان کے وزیر اعظم تھے۔ وہیں فائرنگ کا یہ معاملہ ایک شادی کی تقریب کے دوران پیش آیا تھا۔ پرانے ویڈیو کو گمراہ کن حوالے سے پھیلایا جا رہا ہے۔
فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’عمران خان اور پنکی پیرنی زانی قرار دیئے جانے کے بعد خاور مانیکا فتح کا جشن مناتے ہوئے‘‘۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سپ سے پہلے ہم نے گوگل لینس کے ذریعہ وائرل ویڈیو کے کی فریمس کو سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں یہ ویڈیو 14 مارچ 2021 کو ڈیلی موشن کی ویب سائٹ پر اپلوڈ ہوا ملا۔ یہاں دی گئی معلومات کے مطابق، ’خاتون اول بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے اپنے آبائی علاقے پاکپتن میں ہوائی فائرنگ کر کے قانون کی خلاف ورزی کی’۔
اسی بنیاد پر ہم نے اپنی پڑتال کو آگے بڑھایا اور ہمیں یہ ویڈیو ’سوشل ٹی وی پاکستان‘ نام کے فیس بک پیج پر 13 مارچ 2021 کو اپلوڈ ہوا ملا۔ یہاں دی گئی معلومات کے مطابق، ’خاتون اول کے سابقہ شوہر خاور مانیکا سر عام ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے‘۔
وائرل ویڈیو سے متعلق خبر ہمیں پاکستان کی نیوز ویب سائٹ جنگ ڈاٹ کام پر بھی ملی۔ یہاں دی گئی معلومات کے مطابق،’پاکپتن میں خاورفرید مانیکا کے گھر پر تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کی ویڈیو منظرعام میں آئی ہے۔ پاکپتن میں خاور فرید مانیکا کے گھر پر ان کے بیٹے ابراہیم مانیکا کی شادی کی خوشی میں تقریب منعقد کی گئی جس کے دوران ہوائی فائرنگ بھی کی گئی‘۔
الجزیرہ کی 27 جون 2024 کی خبر کے مطابق، ’پاکستان کی ایک عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ کی جانب سے فروری کے اس فیصلے کو معطل کرنے کی اپیل مسترد کر دی ہے کہ ان کی 2018 کی شادی اسلامی قوانین کی خلاف ورزی تھی‘۔ مکمل خبر یہاں پڑھی جا سکتی ہے۔
قابل غور ہے کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو سال 2021 کا ہے اور اس وقت عمران خان پاکستان کے وزیر اعظم تھے، یعنی عمران حان اور ان کی اہلیہ کی ضمانت خارج ہونے سے اس ویڈیو کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
وائرل ویڈیو سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے پاکستان کے صحافی عادل علی سے رابطہ کیا اور وائرل پوسٹ ان کے ساتھ شیئر کی۔ انہوں نے بھی ہمیں تصدیق دیتے ہوئے بتایا کہ وائرل ویڈیو عمران خان اور ان کی اہلیہ کو ہوئی سزا سے پہلے کا ہے۔
اب باری تھی گمراہ کن پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق پاکستان سے ہے۔ وہیں صارف کو تین ہزار لوگ فالوو کرتے ہیں۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ بشری بی بی کے سابقہ شوہر خاور مانیکا کا وائرل کیا جا رہا ویڈیو سال 2021 کا عمران خان اور بشری بی بی کو ہوئی سزا سے پہلے کا اور اس وقت کا ہے جب عمران خان پاکستان کے وزیر اعظم تھے۔ وہیں فائرنگ کا یہ معاملہ ایک شادی کی تقریب کے دوران پیش آیا تھا۔ پرانے ویڈیو کو گمراہ کن حوالے سے پھیلایا جا رہا ہے۔
اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں