فیکٹ چیک: عمران خان کی پرانی اور ایڈیٹڈ تصویر کو کیا جا رہا حالیہ سماعت سے جوڑتے ہوئے وائرل

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں ان کی داڑھی کو سفید دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ یہ عدالت میں چل رہی سماعت کے دوران کی حالیہ فوٹو ہے۔

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کی جا رہی تصویر کو ایڈٹ کر کے اس میں عمران خان کی داڑھی کو سفید کیا گیا ہے۔ اصل تصویر میں وہ کلین شیو ہیں۔ وہیں وائرل تصویر حالیہ نہیں بلکہ سال 2023 کی ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’ہمارے مرشد ہمارے خان کی آج سماعت کے دوران کی ایک فوٹو #عمرانخانپرظلمنامنظور‘‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے گوگل لینس کے ذریعہ وائرل تصویر کو سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں یہ فوٹو مشال یوسفزئی نام کے ویری فائڈ ایکس ہینڈل پر اپلوڈ ہوئی ملی۔ یہاں اصل تصویر میں عمران خان کو کلین شیو دیکھا جا سکتا ہے۔ وہیں

https://twitter.com/AkMashal/status/1686430559403384832

ٹائم ٹول میں مدد سے ہم نے 1 اگست 2023 کے عمران خان کی ہوئی اس سماعت سے متعلق معلومات حاصل کی۔ سرچ میں ہمیں عمران خان کے آفیشیئل یوٹیوب چینل پر اسی روز کا ایک ویڈیو اپلوڈ ہوا ملا، جس میں انہیں ہو بہو وائرل تصویر والے لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔ وہیں یہاں بھی قابل غور ہے کہ وہ کلین شیو نظر آرہے ہیں۔ یہاں ویڈیو سے متعلق دی گئی معلومات کے مطابق یہ ان کی عدالت میں میڈیا سے گفتگو کی ویڈیو ہے۔

ڈان کی 1 اگست کی خبر کے مطابق، ’پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے سائفر تنازعہ اور آڈیو لیکس کی جاری انکوائری کو پیر کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) میں چیلنج کیا، جب کہ توشہ خانہ کے طور پر یکم اگست کو اپنی درخواست کی جلد سماعت کے لیے سپریم کورٹ (ایس سی) سے رجوع کیا۔

وائرل اور اصل تصویر میں فرق کو یہاں صاف طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

وائرل تصویر سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے پاکستان کے صحافی سے رابطہ کیا اور انہوں نے ہمیں بتایا کہ وائرل کی جا رہی تصویر فرضی ہے۔

فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا تلعق پاکستان سے ہے۔

False
Symbols that define nature of fake news
مکمل سچ جانیں...

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں

Related Posts
Recent Posts