فیکٹ چیک: وائرل ویڈیو میں عمران خان کے چہرے اور بالوں کو کیا گیا ہے ایڈیٹ، دعوی فرضی ہے

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ عمران خان کے وائرل ویڈیو کو ایڈیٹ کیا گیا ہے۔ اصل ویڈیو میں عمران خان کی جلد اور بال پہلے کی طرح نارمل ہیں۔

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں ان کے چہرہ پر بزرگی دیکھی جا سکتی ہے اور بال سفید نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو میں انہیں یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ عمران خان اب اکیلا ہو چکا ہے، عمران خان کے ارد گرد تو اب کوئی بھی نہیں ہے۔ نا میں کسی سے بات کر سکتا ہوں نا کسی کو ٹیلی فون کر سکتا ہوں۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ چند روز کے اندر عمران خان اس قدر بزرگ ہو گئے ہیں۔

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ عمران خان کے وائرل ویڈیو کو ایڈیٹ کیا گیا ہے۔ اصل ویڈیو میں عمران خان کی جلد اور بال پہلے کی طرح نارمل ہیں۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا،’’یہ ویڈیو اصلی ہے ؟ اس کے چہرے کا حال تو دیکھو چند دن کے سٹریس اور دباؤ سے کتنا بوڑھا ہو گیا ہے؟‘‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے ویڈیو کو ان ویڈ ٹول میں اپلوڈ کیا اور کی فریمس نکالے اور انہیں گوگل لینس کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں اسی ویڈیو خطاب سے متعلق خبر 1 جون 2023 کو پاکستان کی نیوز ویب سائٹ پر اپلوڈ ہوئی ملی۔ یہاں اصل ویڈیو کے اسکرین گریب کو دیکھ کر واضح ہوا کہ وائرل کئے جا رہے ویڈیو کو ایڈیٹ کیا گیا ہے۔

وائرل ویڈیو ہمیں پی ٹی آئی اور عمران خان کے آفیشئل یوٹیوب چینل پر بھی ملا۔ یہاں 21 مینٹ 35 سیکنڈ پر عمران خان کو وائرل ویڈیو کے ہی فریم کو دیکھا جا سکتا ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=Dcv_sNcwbs8

وائرل ویڈیو اور اصل ویڈیو میں فرق کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

وائرل ویڈیو سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے پاکستان کے صحافی عادل علی سے رابطہ کیا اور انہوں نے ہمیں بتایا کہ اصل نہیں ہے۔ عمران خان کی عمر کو اس میں مزید بزرگ دکھایا گیا ہے۔

فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق پاکستان سے ہے۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ عمران خان کے وائرل ویڈیو کو ایڈیٹ کیا گیا ہے۔ اصل ویڈیو میں عمران خان کی جلد اور بال پہلے کی طرح نارمل ہیں۔

False
Symbols that define nature of fake news
مکمل سچ جانیں...

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں

Related Posts
Recent Posts