فیکٹ چیک: عمران خان کو نہیں کیا گیا گرفتار، ویڈیو غلط دعوی کے ساتھ وائرل

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ دعوی غلط ہے۔ عمران خان کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔ وائرل ویڈیو کے ساتھ فرضی دعوی شیئر کیا جا رہا ہے۔

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں پاکستان کے نیوز چینل اے آر وائی کی بریکنگ نیوز پلیٹ ہے اور اس میں لکھا ہے کہ ’عمران خان اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے ہیں‘‘۔ اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ یہ عمران خان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ دعوی غلط ہے۔ عمران خان کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔ وائرل ویڈیو کے ساتھ فرضی دعوی شیئر کیا جا رہا ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے ہوئے لکھے، ’افسوسناک خبر عمران خان کو گرفتار کر لیا گیا ہے‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے ویڈیو کو غور سے دیکھا۔ کل 48 مینٹ 22 سیکنڈ کے اس ویڈیو میں اے آر وائی نیوز چینل ےکا لوگو ہے اور بریکنگ پلیٹ پر لکھا ہے ’چیر مین پی ٹی آئی عمران خان اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے‘۔ اس پوری خبر میں ہمیں کہیں بھی عمران خان کی گرفتاری سے متعلق کوئی معلومات نہیں حاصل ہوئی۔

جنگ نیوز کی 17 مارچ کی خبر کے مطابق سابق وزیرِ اعظم عمران خان کا ملک بھر میں درج مقدمات میں گرفتاری روکنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ دائر کی گئی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان کے خلاف ملک بھر میں درج مقدمات کی تفصیل طلب کی جائے، عمران خان کی گرفتاری کو عدالت کی پیشگی اجازت سے مشروط کیا جائے۔ مکمل خبر یہاں پڑھی جا سکتی ہے۔

پڑتال کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم نے نیوز سرچ کے ذریعہ یہ جاننے کی کوشش کہ کیا عمران خان کو گرفتار کیا گیا ہے؟ سرچ میں ہمیں ڈان نیوز کی 18 مارچ کی خبر ملی۔ خبر میں دی گئی معلومات کے مطابق پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں اس وقت ضمانت مل گئی جب وہ عدالت کے سامنے پیش ہو گئے۔ مکمل خبر یہاں پڑھیں۔

مزید تصدیق کے لئے ہم نے پاکستان نیوز 92 نیوز کے صحافی عارف محمود سے رابطہ کیا اور انہوں نے ہمیں بتایا کہ عمران خان نے ہمیں بتایا کہ عمران خان کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔

فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ اس پیج کو پانچ ہزار سے زیادہ لوگ فالوو کرتے ہیں۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ دعوی غلط ہے۔ عمران خان کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔ وائرل ویڈیو کے ساتھ فرضی دعوی شیئر کیا جا رہا ہے۔

False
Symbols that define nature of fake news
مکمل سچ جانیں...

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں

Related Posts
Recent Posts