فیکٹ چیک: عالمی اجلاس میں عمران خان کا نتن یاہو کو نظر انداز کرنے کا گمراہ کن دعوی سوشل میڈیا پر وائرل

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو 2019 کا شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے دوران کا ہے۔ اس اجلاس میں اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو شامل نہیں ہوئے تھے اور نا ہی اسرائیل اس ایس سی او کا ممبر ہے۔ وائرل کیا جا رہا دعوی گمراہ کن ہے۔

فیکٹ چیک: عالمی اجلاس میں عمران خان کا نتن یاہو کو نظر انداز کرنے کا گمراہ کن دعوی سوشل میڈیا پر وائرل

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ پاکستان میں ہوئے عام انتخابات اور اس کے نتائج آنے کے بعد سے سوشل میڈیا پر کئی طرح کے گمراہ کن ویڈیو وائرل ہو رہے ہیں۔ اسی کڑی میں وائرل کئے جا رہے ایک ویڈیو میں سابق وزیر اعظم عمران خان کو دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ جب عمران خان پاکستان کے وزیر اعظم تھے تو انہوں نے ایک عالمی اجلاس میں اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو کو نظر انداز کیا تھا۔

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو 2019 کا شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے دوران کا ہے۔ اس اجلاس میں اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو شامل نہیں ہوئے تھے اور نا ہی اسرائیل اس ایس سی او کا ممبر ہے۔ وائرل کیا جا رہا دعوی گمراہ کن ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف ’کنگ محسود‘ نے 13 فروری کو وائرل ویڈیو کو شیئر کیا جس پر لکھا تھا
See who is coming, sees Israeli PM. sits back down while everyone is standing
وہیں صارف نے کیپشن میں لکھا ہے، ’’ہمیں یاد ہے زرا زرا تمہیں یاد ہو کہ نا یاد ہو‘‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے وائرل ویڈیو کے کی فریمس کو گوگل لینس کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں یہ ویڈیو پی ٹی آئی آفیشیئل کے ایکس ہینڈل پر 13 جون 2019 کو اپلوڈ ہوا ملا۔ یہاں ویڈیو کے بڑے ورژن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمران خان آتے ہیں، ان کے پیچھے وزیر اعظم نریدر مودی سمیت متعدد ممالک کے لیڈران بھی نظر آتے ہیں۔ تمام لیڈران اپنی جگہ پر کھڑے ہو جاتے ہیں جبکہ عمران خان کرسی پر بیٹھ جاتے ہیں۔

وائرل ویڈیو کے فریم کو 31 سیکنڈ پر دیکھا جا سکتا ہے، جب عمران خان اپنی جگہ سے اٹھتے ہیں اور پھر دوبارہ بیٹھ جاتے ہیں۔ اسی بیچ دیگر لیڈران کا آنا بھی جاری رہتا ہے۔ جب کہ اس ویڈیو میں صاف طور پر 41 سیکنڈ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جس وقت عمران خان دوبارہ اپنی سیٹ پر بیٹھتے ہیں ویسی بنیامین نتن یاہو نہیں بلکہ روسی صدر ولادمیر پتن سامنے آتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیاسی اور امن سازی کے امور ( ڈی پی پی اے) کی ویب سائٹ پر دی گئی معلومات کے مطابق، 2001 میں قائم کی گئی ایس سی او میں اس وقت آٹھ رکن ممالک (چین، بھارت، قازقستان، کرغزستان، روس، پاکستان، تاجکستان اور ازبکستان) ، چار مبصر ریاستیں جو مکمل رکنیت حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں (افغانستان، بیلاروس، ایران اور منگولیا) اور چھ “ڈائیلاگ پارٹنرز” پر مشتمل ہیں۔ (آرمینیا، آذربائیجان، کمبوڈیا، نیپال، سری لنکا اور ترکی)۔ اس فہرست کے مطابق ایس سی او کا ممبر اسرائیل نہیں ہے۔

وائرل ویڈیو سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے عالمی خبروں کو کوور کرنے والے دینک جاگرن کے صحافی جے پی رنجن سے رابطہ کیا اور انہوں نے بھی تصدیق دیتے ہوئے بتایا کہ ایس سی او ممالک میں اسرائیل شامل نہیں ہے۔

گمراہ کن پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کی جانب سے عمران خان کی حمایت میں پوسٹ شیئر کی جاتی ہیں۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو 2019 کا شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے دوران کا ہے۔ اس اجلاس میں اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو شامل نہیں ہوئے تھے اور نا ہی اسرائیل اس ایس سی او کا ممبر ہے۔ وائرل کیا جا رہا دعوی گمراہ کن ہے۔

Misleading
Symbols that define nature of fake news
مکمل سچ جانیں...

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں

Related Posts
Recent Posts