فیکٹ چیک: نماز کے دوران امام پر چڑھی بلی کا الجزائر کا ویڈیو ترکیہ اور سعودی عرب کا بتاتے ہوئے کیا جا رہا وائرل
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ مسجد میں نماز کے دوران امام پر چڑھی بلی کا یہ ویڈیو سعودی عرب یا ترکیہ کا نہیں بلکہ الجزائر کا ہے۔
- By: Umam Noor
- Published: Apr 11, 2023 at 12:02 PM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ مسجد میں نماز پڑھا رہے امام کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں نماز کے دوران ان پر بلی چڑھ کر کھیلنے لگتی ہے اور وہ اس کو محبت سے سہلاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو کو سوشل میڈیا پر موجو متعدد صارفین سعودی عرب اور ترکیہ سے منسوب کرتے ہوئے وائرل کر رہے ہیں۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو سعودی عرب یا ترکیہ کا نہیں بلکہ الجزائر کا ہے۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’امام مسجد کے ساتھ بلی کی لاڈیاں دوران نماز امام کے کندھے پر چڑھ گئی #ترکی‘‘۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
پڑتال
اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے کی ورڈ کے ساتھ نیوز سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں یہ ویڈیو الجزیرہ کے یوٹیوب چینل پر 5 اپریل کو اپلوڈ ہوئی ملی۔ یہاں ویڈیو کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق یہ الجزائر کی ایک مسجد کی ویڈیو ہے۔
اسی بنیاد پر ہم نے ویڈیو سے متعلق مزید معلومات جمع کرنی شروع کی۔ سرچ میں ہمیں ’مڈل ایسٹ مانیٹر‘۔ کی ویب سائٹ پر 8 اپریل کو شائع ہوئی خبر میں ملی۔ خبر میں دی گئی معلومات کے مطابق، ’’الجزائر میں ایک امام پر بلی کو چھلانگ لگاتے ہوئے ایک لائیو نشریات سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ بدھ کے روز، امام ولید محسص نماز تراویح پڑھ رہے تھے، یہ نماز رمضان کے مقدس مہینے میں ہر شام ہوتی ہے‘‘۔
ترکیہ کی اخبار ڈیلی صباح کے فیس بک پیج پر بھی وائرل ویڈیو کو دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق، سوشل میڈیا پر امام اور بلی کا وائرل ہو رہا یہ ویڈیو الجزائر کی مسجد میں تراویح کی نماز کے دوران کا ہے‘۔
بی بی سی، اسکائی نیوز کی یوٹیوب چینل، اور یورو نیوز کی ویب سائٹ پر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ دی گئی معلومات کے مطابق یہ ویڈیو اس وقت کا جب الجزائر کی مسجد میں امام ولید محسص نماز تراویح پڑھ رہے تھے، تبھی ایک بلی ان کے پاس آگئی اور ان کے اوپر چڑھ گئی۔ امام نے بلی کو پیار سے دلار کیا اور اب یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔
مزید تصدیق کے لئے ہم نے الجزائر کے صحافی عمر شبی سے رابطہ کیا اور انہوں نے ہمیں بتایا کہ وائرل ہو رہا ہے الجزائر کی ہی ایک مسجد اور امام کا ہے۔
گمراہ کن پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کو 179 لوگ فالو کرتے ہیں۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ مسجد میں نماز کے دوران امام پر چڑھی بلی کا یہ ویڈیو سعودی عرب یا ترکیہ کا نہیں بلکہ الجزائر کا ہے۔
- Claim Review : امام اور بلی کا یہ ویڈیو ترکیہ کا ہے
- Claimed By : Iftikhar Hussain
- Fact Check : گمراہ کن
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔