فیکٹ چیک: غیر مسلمانوں کو نوکری دینے پر پابندی نہیں ہے اس کمپنی میں، وائرل دعوی فرضی ہے
وشواس نیوز نے وائرل پوسٹ کی پڑتال میں پایا کہ یہ دعوی فرضی ہے۔ ہم درد کمپنی میں کسی خصوص مذہب کے لوگ کو نہیں بلکہ، تمام مذاہب کے لوگوں کو نوکری دی جاتی ہے۔
- By: Umam Noor
- Published: Mar 22, 2021 at 06:57 PM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر روح افزا کی بوتل کی تصویر کو شیئر کرتے ہوئے ہم درد کمپنی سے جڑا ایک دعوی وائرل کیا جا رہا ہے۔ اس کے مطابق، ہم درد کمپنی میں غیر مسلمانوں کو نوکری دینے پر پابندی ہے اور وہاں کسی دوسرے مذہب کے شخص کو نوکری نہیں دی جاتی ہے۔
وشواس نیوز نے وائرل پوسٹ کی پڑتال میں پایا کہ یہ دعوی غلط ہے۔ ہم درد کمپنی میں کسی مخصوص مذہب کے لوگوں کو نہیں، بلکہ تمام مذاہب کے لوگوں کو نوکری دی جاتی ہے اور وہاں سبھی مذاہب کے لوگ کام کرتے ہیں۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
فیس بک صارف ’جاگو ہندوستانی‘ نے 15 مارچ کو ایک پوسٹ شیئر کی، جس میں شربت کی دو بوتلیں بنی ہیں اور نیچے لکھا ہے،’روٹی پر تھوک لگانے والا ویڈیو تو آپ سب نے دیکھ ہی لیا ہوتا، اب گرمیاں آگئی ہیں اسلئے روح افزا سوچ سمجھ کر لینا۔ ہم درد کمپنی میں غیر مسلمانوں کو نوکری دینے پر پابندی ہے‘‘۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
پڑتال
اپنی پڑتال کو شروع کرنے کے لئے ہم نے سب سے پہلے گوگل نیوز سرچ کیا اور سچ جاننا چاہا۔ نیوز سرچ میں ہمیں ایسی کوئی خبر نہیں ملی۔ ہم درد ایک بڑی اور جانی مانی کمپنی ہے اور اگر وائرل دعوی سچ ہوتا تو اس سے جڑی کوئی نہ کوئی خبر نیوز میں ضرور موجود ہوتی۔
ہم درد کی آفیشیئل ویب سائٹ پر بھی ہمیں اس وائرل دعوی کو صحیح ثابت کرتا ہوا کوئی آرٹیکل نہیں ملا۔ ویب سائٹ کو تلاش کرنے پر ہمیں مینجمینٹ کے اہم ملازمین کی نو لوگوں کی فہرست میں چار غیر مسلمانوں کے نام دکھے، جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ وائرل دعوی بےبنیاد ہے۔
پوسٹ سے منسلک تصدیق کے لئے وشواس نیوز نے ہم درد کے ہیومن ریسورس محکمہ کے ڈپیوٹی مینیجر فاروق شیخ سے رابطہ کیا اور انہیں وائرل پوسٹ سے جڑی جانکاری دی۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ یہ پوسٹ بہت برسوں سے پھیلائی جا رہی ہے، یہ پوری طرح جھوٹ ہے۔ انہوں نے وشواس نیوز کو ہم درد کے کچھ سینیئر افسران کے بھی نام بتائے جو کہ غیر مسلم ہیں۔
فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک پیج ’جاگو ہندوستانی‘ کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ اس پیج سے ایک مخصوص آئڈیولاجی سے متاثر پوسٹ شیئر کی جاتی ہیں۔ وہی، اس پیج کو94,393 لوگ فالوو کرتے ہیں۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے وائرل پوسٹ کی پڑتال میں پایا کہ یہ دعوی فرضی ہے۔ ہم درد کمپنی میں کسی خصوص مذہب کے لوگ کو نہیں بلکہ، تمام مذاہب کے لوگوں کو نوکری دی جاتی ہے۔
- Claim Review : ہم درد کمپنی میں غیر مسلمانوں کو نوکری دینے پر پابندی ہے
- Claimed By : Jago Hindustani
- Fact Check : جھوٹ
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔