فیکٹ چیک: ہلیری کلنٹن کے ساتھ اسامہ بن لادین کی تصویر ایڈیٹڈ ہے، ہندوستانی گلوکار کی 2004 کی فوٹو میں کی گئی ہے ترمیم

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کی جا رہی تصویر ایڈیٹڈ ہے۔ اصل تصویر میں ہلیری کلنٹن ہندوستانی گلوکار شبھاشیش مکھرجی کے ساتھ تھیں اور ان کی تصویر کو ایڈٹ کر کے اسامہ بن لادن کا چہرہ لگایا گیا ہے۔ اصل تصویر سال 2004 واشنگٹن ڈی سی کی ہے۔

فیکٹ چیک: ہلیری کلنٹن کے ساتھ اسامہ بن لادین کی تصویر ایڈیٹڈ ہے، ہندوستانی گلوکار کی 2004 کی فوٹو میں کی گئی ہے ترمیم

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر امریکہ کی سابق وزیر خارجہ اور ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کی ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں مبینہ طور پر دہشت گرد اسامہ بن لادن کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر کو شیئر کرتے ہوئے دعوی کیا جا رہا ہے کہ یہ اصل فوٹو ہے۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کی جا رہی تصویر ایڈیٹڈ ہے۔ اصل تصویر میں ہلیری کلنٹن ہندوستانی گلوکار شبھاشیش مکھرجی کے ساتھ تھیں اور ان کی تصویر کو ایڈٹ کر کے اسامہ بن لادن کا چہرہ لگایا گیا ہے۔ اصل تصویر سال 2004 واشنگٹن ڈی سی کی ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’اسامہ بن لادن اور ہلیری کلنٹن کی تصویر‘‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے گوگل لینس کے ذریعہ تصویر کو سرچ کیا۔ سرچ میں 2015 کا اسنوپس کی ویب سائٹ پر شائع ہوا ایک آرٹیکل ملا جس میں دی گئی معلومات کے مطابق یہ تصویر فریکنگ نیوز ڈاٹ کام نام کی ویب سائٹ کے ذریعہ 2007 میں منعقدہ فوٹو شاپ مقابلے کے لیے بنائی گئی تھی‘۔

مزید سرچ کئے جانے پر ہمیں اصل تصویر سورمنڈل ڈاٹ کام کی ویب سائٹ پر ملی۔ یہاں تصویر کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق، ’20 مئی 2004 کی اس تصویر میں ہلیری کلنٹن کے ساتھ موسیقار شبھاشیش مکھری ہیں۔

وائرل اور اصل تصویر کے درمیان صاف طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

مزید تصدیق کے لئے ہم نے ای میل کے ذریعہ شبھاشیش مکھری سے رابطہ کیا اور وائرل پوسٹ ان کے ساتھ شیئر کی۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ، ’’میں ایک ہندوستانی کلاسیکی گلوکار ہوں اور امریکہ میں 30 سال سے زیادہ عرصے سے مقیم ہوں۔ وائرل کی جا رہی تصویر فرضی ہے، اصل تصویر ہلیری کلنٹن کی میرے ساتھ ایک کنسرٹ کے دوران کی ہے، جہاں میں نے ان کے لیے 2004 میں واشنگٹن ڈی سی میں کانگریس کی لائبریری میں پرفارم کیا تھا۔ اصل تصویر میری ویب سائٹ سورمنڈل پر بھی موجود ہے۔‘’۔

فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کو 6 ہزار سے زیادہ لوگ فالوو کرتے ہیں۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کی جا رہی تصویر ایڈیٹڈ ہے۔ اصل تصویر میں ہلیری کلنٹن ہندوستانی گلوکار شبھاشیش مکھرجی کے ساتھ تھیں اور ان کی تصویر کو ایڈٹ کر کے اسامہ بن لادن کا چہرہ لگایا گیا ہے۔ اصل تصویر سال 2004 واشنگٹن ڈی سی کی ہے۔

False
Symbols that define nature of fake news
مکمل سچ جانیں...

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں

Related Posts
Recent Posts