X
X

فیکٹ چیک: حضرت نظام الدین ریلوے اسٹیشن کا نام تبدیل کر ’مہارانا پراتاپ ایکپریشن‘ نہیں رکھا گیا، وائرل دعوی فرضی

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ حضرت نظام الدین ریلوے اسٹیشن کا نام تبدیل کر ’مہارانا پراتاپ ایکسپریشن‘ نہیں رکھا ہے۔ وائرل دعوی پوری طرح بےبنیاد اور فرضی ہے۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Jan 4, 2021 at 05:05 PM
  • Updated: Jan 4, 2021 at 05:22 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہو رہی ہے جس کے ساتھ دعوی کیا جا رہا ہے کہ دہلی کے حضرت نظام الدین ریلوے اسٹیشن کا نام تبدیل کر ’مہارانا پرتاپ ایکسپریشن‘ رکھ دیا گیا ہے۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں وائرل دعوی فرضی پایا۔ حضرت نظام الدین ریلوے اسٹیشن کا نام نہیں تبدیل کیا گیا ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف ’ڈی ایل برمن‘ نے ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’ہندوستانی ریلوے نے حضرت نظام الدین کا نام بدل کر ’مہارانا پراتاپ ایکسپریشن‘ کر دیا ہے‘‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔ سوشل میڈیا پر متعدد صارفین مذکورہ فرضی پوسٹ کو شیئر کر رہے ہیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کا آغاز کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے گوگل اوپن سرچ کے ذریعہ یہ جانننے کی کوشش کی کہ کیا دہلی کے حضرت نظام الدین ریلوے اسٹیشن کا نام تبدیل کیا گیا ہے۔ دیر تک سرچ کے بعد بھی ہمارے ہاتھ کسی قابل اعتماد ادارہ کی جانب سے شائع ہوئی ایسی کوئی خبر نہیں لگی جو اس وائرل دعوی کا ثبوت دیتی ہو۔

بتا دیں کہ حضرت نظام الدین ریلوے اسٹیشن کا کوڈ ’این زیڈ ایم‘ ہے اور یہ ناردرن ریلوے کے زون میں آتا ہے۔

وائرل دعوی سے منسلک معلومات حاصل کرنے کے لئے ہم نے ’ناردرن ریلوے (شیمالی ریلوے) کے آفیشیئل ٹویٹر ہینڈل کو کھنگالنا شروع کیا لیکن وہاں بھی ہمیں اس سے جڑی کوئی خبر نہیں ملی۔

وشواس نیوز نے ہمارے ساتھی دینک جاگرن میں ریولے بیٹ کو کوور کرنے والے پرنسیپل کورسپانڈینٹ سنتوش کمار سنگھ سے رابطہ کیا اور ان کے ساتھ وائرل دعوی شیئر کیا۔ جس پر انہوں نے ہمیں بتایا کہ یہ بہت دنوں سے وائرل ہے۔ لیکن یہ پوری بے بنیاد ہے۔ حضرت نظام الدین ریلوے اسٹیشن کا نام نہیں بدلا دیا ہے۔

شیمالی ریلوے کے چیف پبلک رلیشن افسر (سی پی آر او) دیپک کمار نے وشواس نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وائرل پوسٹ فرضی ہے۔ ہماری جانب سے اس سے قبل بھی اس کی تردید کر جا چکی ہے۔

اب باری تھی فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف ’ڈی ایل برمن‘ کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ اس پروفائل سے ایک مخصوص آئڈیولاجی کی جانب متوجہ پوسٹ کو شیئر کیا جاتا ہے۔ علاوہ ازیں صارف کا تعلق مدھیہ پردیش سے ہے۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ حضرت نظام الدین ریلوے اسٹیشن کا نام تبدیل کر ’مہارانا پراتاپ ایکسپریشن‘ نہیں رکھا ہے۔ وائرل دعوی پوری طرح بےبنیاد اور فرضی ہے۔

  • Claim Review : دعوی کیا جا رہا ہے کہ دہلی کے حضرت نظام الدین ریلوے اسٹیشن کا نام تبدیل کر ’مہارانا پرتاپ ایکسپریشن‘ رکھ دیا گیا ہے۔
  • Claimed By : D. L. Barman Barman
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later