فیکٹ چیک: گیمنگ ویڈیو کو کیا جا رہا افغانستان پر امریکی بمباری بتا کر وائرل

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ ایک گیمنگ ویڈیو ہے، اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ وائرل کیا جا رہا دعوی فرضی ہے۔

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک طیارے کو رات کے اندھیرے میں بمباری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اب اس ویڈیو کو یہ کرتے ہوئے وائرل کیا جا رہے ہے کہ مذکورہ وائرل ویڈیو امریکہ کی جانب سے افغانستان کی بمباری کا ہے۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ ایک گیمنگ ویڈیو ہے، اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ وائرل کیا جا رہا دعوی فرضی ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف ’یاسر کھاکسر‘ نے ویڈیو کو اپ لوڈ کرتے ہوئے لکھا، ’افغانستان میں امریکی فوجی جہاز کی بمباری اور مجاہدین کے ہاتھوں گرایے جانے کی ویڈیو وائرل‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے ان ویڈ ٹول میں ویڈیو کو اپ لوڈ کیا اور اس کے متعدد کی فریمس نکالے اور انہیں گوگل رورس امیج کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں جاپان کا ایک یوٹیوب چینل ملا جس کی جانب سے 24مئی 2020 کو وائرل ویڈیو اپ لوڈ کیا گیا تھا۔ ویڈیو میں وائرل ویڈیو والے منظر کو 24 سیکنڈ سے 3 مینٹ پانچ سیکنڈ تک دیکھ سکتے ہیں، یہ وہی حصہ ہے جسے اب غلط دعوی کے ساتھ پھیلایا جا رہا ہے۔ ویڈیو کے ساتھ جاپانی زبان میں دئے گئے کیپشن کا ہم نے گوگل ٹرانسلیٹنگ ٹول سے ترجمہ کیا۔ انگریزی ترجمہ کے مطابق اس میں لکھا تھا
‘Transport aircraft Phalanx Ciws Arma 3 Please subscribe to the channel’
وہیں ویڈیو کے آخر میں صاف طور پر لکھا ہے، ’’یہ ویڈیو فکشن ہے۔ ان کرداروں اور گروپوں کے نام جو ظاہر ہوتے ہیں وہ فرضی ہیں اور ان کا اصل چیزوں سے کوئی لینا دینا نہیں ہے‘‘۔

اب ہم نے گوگل پر آرما 3 سرچ کیا ۔ ہمیں معلومات ہوا کہ آرما تھری جنگ پر مشتمل گیم ہے جو بوہیما انٹیریکیٹیو نام کے ڈیولیپر کے ذریعہ بنایا گیا ہے۔

مزید تصدیق کے لئے ہم نے بوہیما انٹیریکٹیو سے انسٹاگرام کے ذریعہ رابطہ کیا اور ان کے ساتھ وائرل پوسٹ شیئر کی۔ جس پر انہوں نے ہمیں بتایا کہ یہ گیمینگ ویڈیو ہے، اصل نہیں۔

اب باری تھی فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف یاصر کھاکسر کی سوشل اسکینگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ صارف کو 5096 لوگ فالوو کرتے ہیں۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ ایک گیمنگ ویڈیو ہے، اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ وائرل کیا جا رہا دعوی فرضی ہے۔

False
Symbols that define nature of fake news
مکمل سچ جانیں...

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں

Related Posts
Recent Posts