وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ عمران خان نے سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا ہے، وائرل کیا جا رہا خط فرضی ہے۔
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ پاکستان میں چل رہی سیاسی ہلچل کے درمیان سوشل میڈیا پر ایک خط وائرل ہو رہا ہے جس میں میں دی گئی معلومات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ عمران خان نے سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا ہے، وائرل کیا جا رہا خط فرضی ہے۔
فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’بریکنگ نیوز: عمران خان کا سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان،خط لکھ کر پارٹی اور کارکنوں کو آگاہ کردیا‘‘۔
پوسٹ کے آراکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے نیوز سرچ کیا، اگر ایسی کوئی بھی خبر سچ ہوتی تو پاکستانی میڈیا میں اس کا ذکر ضرور ہوتا۔ حالاںکہ ہمیں نیوز سرچ میں عمران خان کے سیاست سے ریٹائرمنٹ سے متعلق کوئی بھی خبر نہیں ملی۔
پڑتال کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم نے پاکستان تحریک انصاف کے فیس بک اکاؤنٹ کی اسکیننگ کی۔ سرچ میں ہمیں یہ خط 19 فروری کو اپلوڈ ہوا ملا۔ یہاں خط پر ’فیک‘ لکھا تھا۔ اور دئے گئے کیپنش کے مطابق،’’یاد رہے تحریک انصاف یا بانی چیئرمین عمران خان سے متعلق کوئی بھی آفیشل نوٹیفیکیشن پارٹی پلیٹ فارمز سے جاری کیا جائے گا‘‘۔
پی ٹی آئی کے ویری فائڈ ایکس ہینڈل پر بھی اس خط کو شیئر کرتے ہوئے اسے فرضی بتایا گیا ہے۔ نیچے پوسٹ کو دیکھا جا سکتا ہے۔
وائرل پوسٹ سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے پاکستان کے صحافی عادل علی سے رابطہ کیا اور عمران خان کے حوالے سے وائرل کیا جا رہا یہ خط ہم نے ان کے ساتھ شیئر کیا۔ انہوں نے تصدیق دیتے ہوئے بتایا کہ یہ ایک فرضی خط ہے ، عمران خان نے سیاست چھوڑنے جیسا کوئی اعلان نہیں کیا ہے۔
فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کی جانب سے سیاستی سے متعلق پوسٹ شیئر کی جاتی ہیں۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ عمران خان نے سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا ہے، وائرل کیا جا رہا خط فرضی ہے۔
اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں