فیکٹ چیک: فٹبالر رونالڈو نے نہیں پہنی عمران خان کے حمایت میں یہ ٹی- شرٹ، ایڈیٹڈ تصویر فرضی دعوی سے وائرل

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کی جا رہی تصویر ایڈیٹڈ ہے۔ رونالڈو کی سفید ٹی شرٹ پلین تھی، اور اس میں ایڈٹ کر کے عمران خان کی تصویر اور یہ ٹیکسٹ جوڑا گیا ہے۔

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر پرتگال کے مشہور فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں ان کی سفید ٹی- شرٹ پر اس وقت جیل میں بند پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی تصویر بنی ہوئی دیکھی جا سکتی ہے۔ اور وہیں انگریزی میں ’کپتان وی لیو یو‘ لکھا ہوا ہے۔ تصویر کو اصل سمجھ کر صارفین اسے پھیلاتے ہوئے دعوی کر رہے ہیں کہ عمران خان کی حمایت میں رونالڈو نے یہ ٹی شرٹ پہنی ہے۔

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کی جا رہی تصویر ایڈیٹڈ ہے۔ رونالڈو کی سفید ٹی شرٹ پلین تھی، اور اس میں ایڈٹ کر کے عمران خان کی تصویر اور یہ ٹیکسٹ جوڑا گیا ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’جس کی دنیا دیوانی ہے وہ بھی عمران خان کا دیوانہ نکلا۔ کہاں کہاں سے مائنس کروگے‘‘۔ وہیں ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے، ’دنیا میں سب سے بیسٹ کریتینو رونالڈو اج عمران خان کا پیٹ نکلے‘۔

پوسٹ کے آکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے گوگل لینس کے ذریعہ وائرل تصویر کو سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں ڈبلو ڈبلو ڈی ڈاٹ کام نام کی ویب سائٹ پر رونالڈو کی وائرل کی جا رہی تصویر سے ملتی جلتی ایک فوٹو ملی۔ یہاں تصویر میں رونالڈو کی ٹی شرٹ پر عمران خان کی فوٹو نظر نہیں آئی۔ وہیں تصویر کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق، یہ 2016 کی فوٹو ہے۔

اسی بنیاد پر ہم نے اپنی پراتال کو آگے بڑھایا اور ہمیں الامی کی ویب سائٹ پر بھی وائرل فوٹو سے ملتی جلتی رونالڈو کی فوٹو ملی۔ یہاں بھی سفید ٹی شرٹ پر کچھ بھی لکھا یا بنا ہوا نظر نہیں آیا۔

مزید سرچ کئے جانے پر ہمیں وائرل تصویر کرسٹیانو رونالڈو فین کلب کی ویب سائٹ پر اپلوڈ ہوئی ملی۔ یہاں خبر کو 6 مئی 2016 کو شائع کیا گیا اور دی گئی معلومات کے مطالق، کرسٹیانو رونالڈو نے میڈرڈ میں رافیلل نڈال کا میچ دیکھا۔

اسی بنیاد پر ہم نے نیوز سرچ کیا اور ہمیں ڈیلی میل کی ویب سائٹ پر اسی موقع کی خبر ملی۔ 6 مئی 2016 کو شائع ہوئی اس خبر میں ہمیں کہیں بھی رونالڈو کا عمران خان کی تصویر والی ٹی شرٹ پہننے جیسا کوئی ذکر نہیں ملا۔ اگر ایسا کوئی بھی معاملہ در پیش آیا ہوتا تو خبر میں ضرور موجود ہوتا۔ مکمل خبر یہاں پڑھی جا سکتی ہے۔

رونالڈو کی وائرل کی جا رہی ایڈیٹڈ اور اصل تصویر کے درمیان فرق کو صاف طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

وائرل تصویر سے متلق تصدیق کے لئے ہم نے اسپورٹس کو کوور کرنے والے سینئر صحافی ونیت راماکرشنن سے رابطہ کیا اور وائرل پوسٹ ان کے ساتھ شیئر کی۔ انہوں نے ہمیں تصدیق دیتے ہوئے بتایا کہ یہ فوٹو ایڈیٹڈ ہے۔

اب باری تھی فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق پاکستان سے ہے۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کی جا رہی تصویر ایڈیٹڈ ہے۔ رونالڈو کی سفید ٹی شرٹ پلین تھی، اور اس میں ایڈٹ کر کے عمران خان کی تصویر اور یہ ٹیکسٹ جوڑا گیا ہے۔

False
Symbols that define nature of fake news
مکمل سچ جانیں...

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں

Related Posts
Recent Posts