فیکٹ چیک: ڈاکٹر عبد الکلام کے بڑے بھائی چھتری ریپیئر کا کام نہیں کرتے ہیں، فرضی ہے پوسٹ

نئی دہلی (وشواس ٹیم)۔ سوشل میڈیا پر ملک کے سابق صدر جمہوریہ اے پی جے عبد الکلام کے بڑے بھائی سے متعلق ایک فرضی پوسٹ وائرل ہو رہی ہے۔ اس میں دعوی کیا جا رہا ہے کہ کلام کے بڑے بھائی چھتری ریپیئر کی دکان چلاتے ہیں۔ وشواس ٹیم کی جانچ میں یہ پوسٹ فرضی نکلی۔ پوسٹ میں کیا گیا دعوی اور تصویر دونوں ہی فیک نکلی۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں

فیس بک پیج ‘زندگی سے سامنا‘ پر 15 مئی 2019 کو ایک بزرگ مسلمان کی تصویر کو اپ لوڈ کرتے ہوئے لکھا : ’’سیکھو بے ایمانوں سیکھو۔ سابق صدر کے بڑے بھائی 89  سال کی عمر میں چھاتا ریپئیر کی دکان چلا رہےہیں اور دوسری طرف وہ لوگ ہیں، جو ایک بار لیڈر بن جائیں تو پورے خاندان کو عمر بھر کمانے کی ضرورت نہیں رہتی۔ کون کہتا ہے کہ ملک کے مسلمان ہندوستان کو پیار نہیں کرتے؟

کلام کے بھائی سے جڑے فیک ویڈیو یو ٹیوب پر بھی موجود ہیں۔

پڑتال

سابق صدر سے جڑا کیس ہونے کی وجہ سے ہم نے وائرل پوسٹ کی پڑتال کرنے کی فیصلہ کیا۔ سب سے پہلے ہم نے گوگل رورس امیج میں وائرل تصویر کو اپ لوڈ کر کے سرچ کیا۔ یہیں ہمیں وائرل تصویر کئی جگہ ملی۔ کئی سال سے انٹر نیٹ پر وائرل تصویر والے شخص کو سابق صدر کا بڑا بھائی بتایا جا رہا ہے۔

گوگل رورس امیج میں ہمیں سب سے پرانی تصویر ایک فیس بک پیج پر ملی۔ 2 اگست 2015 کو یہ تصویر یہاں اپ لوڈ کی گئی تھی۔ اسے سرچ کرنے کے لئے ہم نے گوگل رورس امیج میں ٹائم لائن ٹول کا استعمال کیا۔

اب ہمیں یہ جاننا تھا کہ سابق صدر عبد الکلام کے بڑے بھائی کا نام کیا ہے؟ گوگل سرچ میں جب ہم نے سرچ کیا تو پتہ چلا کہ ڈاکٹر کلام کے بڑے بھائی کا نام محمد موتھو ماراکایئر ہے۔

ہماری پڑتال کے دوران ہمیں ’اے پی جے عبد الکلام انٹرنیشنل فاؤنڈیشن‘ کی ویب سائٹ ملی۔ اے پی جی عبد الکلام فاؤنڈیشن ڈاٹ اورگ (نیچے ویب سائٹ کا لنک دیکھیں) سے ہمیں پتہ چلا کہ ڈاکٹر کلام کے بڑے بھائی رامیش ورم میں رہتے ہیں۔ وہ فی الحال فاؤنڈیشن کے چیئر مین ہیں۔
apjabdulkalamfoundation.org

گوگل سرچ میں پتہ چلا کہ ڈاکٹر کلام کے بڑے بھائی نے 2016 میں اپنی 100ویں سالگرہ منائی تھی۔ اس وقت کئی جگہ ان کی سالگرہ کی خبر شائع ہوئی تھی۔

اس کے بعد ہم  نے ڈاکٹر کلام کے پڑ پوتے شیخ سلیم سے بات کی۔ انہوں نے وشواس ٹیم کو بتایا کہ جو تصویر وائرل ہو رہی، وہ فرضی ہے۔ ڈاکٹر کلام کے بڑے بھائی محمد موتھو ماراکائیر 102 سال کے ہیں۔ انہوں نے کبھی چھتری ریئیپر کرنے کا کام نہیں کیا۔ شیخ سلیم نے بتایا کہ کلام صاحب کے بھائی گرہ نگر رامیش ورم میں اپنے خاندان کے ساتھ رہتے ہیں۔

اسٹاک اسکین ٹول کی مدد سے ہم نے فیس بک پیج ‘زندگی سے سامنا‘ کی سوشل اسکیننگ کی۔ یہاں سے ہمیں پتہ چلا کہ اس پیج پر ایک خاص پارٹی کی حمایت علاوہ حوصلہ افضہ پوسٹ بھی اپ لوڈ کی جاتی ہیں۔

نتیجہ: وائرل پوسٹ میں کیا گیا دعوی کہ ڈاکٹر کلام کے بڑے بھائی چھتری ریپیئر کا کام کرتے ہیں، فرضی نکلا۔ وشواس ٹیم کی جانچ میں یہ پتہ چلا کہ وائرل تصویر ڈاکٹر کلام کے بڑے بھائی کی نہیں ہے۔

مکمل سچ جانیں…سب کو بتائیں

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں
contact@vishvasnews.com 
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں۔

False
Symbols that define nature of fake news
Related Posts
Recent Posts