فیکٹ چیک: نیتا امبانی کے نام پر ایک بار پھر سے وائرل ہوا فرضی ٹویٹ
وشواس نیوز کی پڑتال میں تینا امبانی کے نام پر وائرل ٹویٹ فرضی ثابت ہوا۔ ان کا سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے۔
- By: Ashish Maharishi
- Published: Sep 14, 2020 at 04:50 PM
- Updated: Sep 16, 2020 at 06:34 PM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا میں نیتا امبانی کے نام سے ایک فیک ٹویٹ وائرل ہو رہا ہے۔ اس میں دعوی کیا جا رہا ہے کہ نیتا امبانی نے مسلمانوں کو لے کر ٹویٹ کیا ہے۔
وشواس نیوز نے وائرل پوسٹ کی جانچ کی۔ پڑتال میں یہ فرضی نکلا۔ نیتا امبانی کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر نہیں ہیں۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
فیس بک صارف نے ایک پوسٹ شیئر کی۔ پوسٹ میں نیتا امبانی کا فرضی ٹویٹ کا اسکرین شاٹ ہے۔ ٹویٹ میں مبینہ طور پر تینا امبانی ایٹ نیتا امنبانی کی جانب سے لکھا گیا ہے: ’’پیٹ سے تو بچہ ہندو نکلتا ہے باہر اس کی ملسمانی ہو جاتی ہے…اللہ میں طاقت ہے تو ختنہ ہوا بچہ پیدہ کر کے دکھائے‘‘۔
پوسٹ کا آرکائیو ورژن یہاں دیکھیں۔
پڑتال
وشواس نیوز نے سب سے پہلے اس ٹویٹ کو سرچ کرنا شروع کیا، جو نیتا امبانی کے نام پر وائرل ہو رہا ہے۔ اس کے لئے ہم نے ایٹ نیتا امبانی کو ٹویٹر پر سرچ کرنا شروع کا۔ ہمیں پتہ چلا کہ اس نام کا ایک ٹویٹر ہینڈل موجود تھا، لیکن اسے سسپنڈ کر دیا گیا تھا۔ یعنی صاف ہے کہ یہ ایک فرضی ٹویٹر ہینڈل تھا۔
پڑتال کے اگلے مرحلہ میں ہم نے ریلائنس انڈسٹریز کے کمیونیشکین افسر سے رابطہ کیا۔ انہوں نے وائرل ٹویٹ کو ایک بالکل فرضی قرار دیا۔ کمپنی کے کمیونیکیشن افسر نے ٹویٹ کو خارج کرتے ہوئے بتایا کہ امبانی خاندان کا کوئی ممبر ٹویٹر پر نہیں ہے۔
فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ اس صارف کا تعلق بلند شہر سے ہے۔
نتیجہ: وشواس نیوز کی پڑتال میں تینا امبانی کے نام پر وائرل ٹویٹ فرضی ثابت ہوا۔ ان کا سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے۔
- Claim Review : دعوی کیا جا رہا ہے کہ نیتا امبانی نے مسلمانوں کو لے کر ٹویٹ کیا ہے
- Claimed By : Manbmphool Vashist
- Fact Check : جھوٹ
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔