وشواس نیوز کی پڑتال میں وائرل پوسٹ فرضی نکلی۔ مکیش امبانی کے نام پر کوئی سوشل میڈیا اکاؤنٹ نہیں ہے۔
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ مکیش امبانی کے نام پر فرضی ٹویٹ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ اس میں دعوی کیا گیا ہے کہ مکیش امبانی نے ہندوستانی حکومت سے اپیل کی ہے کہ فسادیوں کی املاک ضبط کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے 10 سال کے لئے ووٹ ڈالنے کا حق بھی ختم کیا جائے۔ فیس بک سے لے کر ٹویٹر تک ، لوگ اس ٹویٹ کو حقیقت مان کر شیئر کر رہے ہیں۔
وشواس نیوز کی پڑتال میں وائرل ہو رہا پوسٹ فرضی ثابت ہوا۔ مکیش امبانی اور ان کا خاندان سوشل میڈیا پر مووجود نہیں ہے۔ ان کے نام سے وائرل کیا جا رہا ٹویٹ فیک ہے۔
فیس بک صارف ’پرابھاکر سنگھ‘ نے 16 اگست کو ایک فرضی ٹویٹ کا اسکرین شاٹ اپ لوڈ کرتے ہوئے لکھا: ’’میں تو مکیش امبانی کی باتوں کی مکمل حماعت کرتا ہوں‘‘۔
پوسٹ میں مکیش امبانی کا ایک فرضی ٹویٹ ہے۔ جس پر لکھا ہے: ’’میں ہندوستانی حکومت سے گزارش کرتا ہوں کہ فسادیوں کا جائیداد ضبط کرنے کے ساتھ ساتھ 10 سال کا ووٹنگ رائٹس بھی ختم کرنا چاہئے تاکہ ووٹوں کے لالچ میں کوئی غلط استمعال نہ کر سکے‘‘۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
وشواس نیوز نے سب سے پہلے وائرل پوسٹ کے ساتھ دئے گئے اس ٹویٹر ہینڈل کی جانچ کی، جس کے نام پر پوسٹ وائرل کی جا رہی ہے۔ ایٹ جیو انڈیا نام کے اس ٹویٹر ہینڈل کو جولائی 2020 میں بنایا گیا۔ یہ مکیش امبانی کے نام پر بنا ایک فرضی ٹویٹر ہینڈل ہے۔ اسے 17 ہزار سے زیادہ لوگ فالوو کرتے ہیں۔
اس ہینڈل پر ہمیں کئی ایسے ٹویٹ ملے، جو پڑھ کر فرضی لگ رہے ہیں۔ ان میں ہندی کی لاتعداد غلطیاں ہیں۔ سب سےاہم بات یہ ہے کہ کوئی ویری فائڈ اکاؤنٹ نہیں ہے۔ جبکہ اکاؤنٹ کے آگے بلو ٹک ضرور ہوتا ہے۔
پڑتال کے آخری مرحلہ میں ہم نے ریلائنس کمپنی کے افسر سے رابطہ کیا۔ کمپنی کے ترجمان نے ہمیں بتایا ہے کہ مکیش امبانی اور ان کے خاندان کا کوئی بھی ممبر سوشل میڈیا پر نہیں ہے۔ ان کے نام پر بنے تمام اکاؤنٹ فیک ہیں۔
فیس بک صارف پرابھاکر سنگھ کی سوشل اسکیننگ کرنے میں ہم نے پایا کہ اس صارف کی جانب سے اس سے قبل بھی فرضی پوسٹ شیئر کی جا چکی ہے۔
نتیجہ: وشواس نیوز کی پڑتال میں وائرل پوسٹ فرضی نکلی۔ مکیش امبانی کے نام پر کوئی سوشل میڈیا اکاؤنٹ نہیں ہے۔
اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں