X
X

فیکٹ چیک: جاوید جافری کا فرضی ٹویٹ وائرل، اداکار نے نہیں کیا ایسا کوئی ٹویٹ

وشواس نیوز کی پڑتال میں جاوید جافری کے نام پر وائرل اسکرین شاٹ فرضی نکلا۔ جاوید نے ایسا کوئی ٹویٹ نہیں کیا تھا۔

  • By: Ashish Maharishi
  • Published: Apr 24, 2020 at 06:27 PM
  • Updated: May 8, 2020 at 06:46 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ کورونا وائرس جیسے مشکل وقت میں بھی کچھ لوگ نفرت پھیلانے سے باز نہیں آرہے ہیں۔ بالی ووڈ اداکار جاوید جافری کے نام سے ایک فرضی ٹویٹ وائرل کرتے ہوئے کچھ لوگ دو مذٓہب کے درمیان نفرت پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وائرل ٹویٹ کے ذریعہ دعوی کیا جا رہا ہے کہ جاوید جافری نے کہا کہ تھوک لگا کر پھل سبزی بیچنے والے مسلمانوں کا بائیکاٹ کر کے کچھ ہندو نفرت پھیلا رہے ہیں۔

وشواس نیوز نے جب وائرل ٹویٹ کی پڑتال کی تو یہ فرضی نکلا۔ جاوید جافری نے ایسا کوئی بھی ٹویٹ نہیں کیا ہے۔

کیا ہو رہا ہے وائرل؟

فیس بک صارف ’اروند پٹیل نے 16 اپریل کو جاوید جافری کا فرضی ٹویٹ کا اسکرین شاٹ اپ لوڈ کرتے ہوئے لکھ،‘‘یہ کہنا کیا چاہتا ہے؟ ان کے تھوک والے پھل سبزی کھانی چاہئے تب ہندو قابل برادشت کہلایا جائےگا کیا؟‘

اسکرین شاٹ پر جاوید جافری کا نام اور فوٹو استعمال کرتے ہوئے ان کے حوالے سے لکھا گیا: ’’ضروری نہیں کہ تھوک لگا کر پھل اور سبزی بیچ رہے تمام مسلمان کورونا پازیٹیو ہو۔ پھر بھی کچھ ہندو خریدان مسلم دکانداروں کا بائیکاٹ کر نفرت پھیلا رہے ہیں۔ اتنے متعصب کیوں ہیں آپ؟‘‘۔

پڑتال

وشواس نیوز نے سب سے پہلے گوگل میں جاوید جافری سے منسلک خبروں کو تلاش کیا۔ ہمیں کئی ویب سائٹ پر جاوید جافری کے فیک ٹویٹ کو لے کر خبریں ملیں۔

اس کے بعد جاوید جافری کے ٹویٹر ہینڈل پر گئے۔ وہاں ہمیں فرضی ٹویٹر کو لے کر جاوید جافری کی سفائی ملی۔ 19 اپریل کو جاوید نے ایک ویڈیوبنا کر اپ لوڈ کیا۔ اس میں جاوید کو فرضی ٹویٹ کی حقیقت سے سے پردہ اٹھاتے ہوئے دیککھا جا سکتا ہے۔ انہوں نےفرضی ٹویٹ کو پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کریں گے۔ پورا ویڈیو آپ نیچے دیکھ سکتے ہیں۔ اس ویڈیو کو اب تک 12 ہزار سے زائد مرتبہ ری ٹویٹ کیا گیا ہے۔

رواں ماہ کی 17اپریل کو جاوید نے فرضی ٹویٹ کو لے کر بتایا کہ میرے نام سے پھیل رہا اسکرین شائٹ فیک ہے۔

پڑتال کے اگلے مرحلہ میں ہم نے ممبئی واقع بالی ووڈ کے جانے مانے صحافی پراگ چھاپہ مار سے بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ جاوید جافری نے اسے فیک قرار دے دیا ہے۔ اس مشکل وقت میں پتہ نہیں کون لوگ ہیں، جو ماحول خراب کرنا چاہتے ہیں۔

اب باری تھی فرضی ٹویٹ کو وائرل کرنے والے فیس بک صارف اروند پٹیل کی سوشل اسکیننگ کرن کی۔ ہم نے پایا کہ اس صارف کو 4291 صارفین فالوو کرتے ہیں۔

نتیجہ: وشواس نیوز کی پڑتال میں جاوید جافری کے نام پر وائرل اسکرین شاٹ فرضی نکلا۔ جاوید نے ایسا کوئی ٹویٹ نہیں کیا تھا۔

  • Claim Review : जरूरी नहीं की थूक लगाकर फल और सब्‍जी बेच रहे सभी मुसलमान कोरोना पॉजिटिव हो। फिर भी कुछ हिंदू ग्राहक मुस्लिम विक्रेताओं का बहिष्‍कार कर नफरत फैला रहे हैं। इतने असहिष्‍णु क्‍यों हैं आप?
  • Claimed By : FB User- Arvind Patel
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later