فیکٹ چیک: اروند کیجریوال نے نہیں کیا شیو سینا کو لے کر ایسا کوئی ٹویٹ، فیس بک پر فرضی ٹویٹ وائرل

وشواس نیوز کی پڑتال پتہ چلا کہ اروند کیجریوال کے نام سے فیس بک پر وائرل کیا جا رہا ٹویٹ فرضی ہے، انہوں نےشیو سینا کو ٹارگیٹ کرتے ہوئے ایسا کوئی ٹویٹ نہیں کیا ہے۔

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ دہلی میں عام آدمی پارٹی کی جیت کے فورا بعد ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر ایک ٹویٹ وائرل ہونے لگا ہے۔ مبینہ طور پر اروند کیجریوال کی جانب سے کئے گئے اس وائرل ٹویٹ میں شیو سینا کی مخالفت کی گئی ہے۔ وشواس نیوز نے جب اس ٹویٹ کی پڑتال کی تو ہم نے پایا کہ یہ ٹویٹ پوری طرح فرضی ہے۔ اروند کیجریوال کی جانب سے ایسا کوئی ٹویٹ نہیں کیا گیا ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف ’موہن کشواہا‘ نے 11 فروری کو ایک پوسٹ شیئر کی، جو ایک ٹویٹ کی شکل میں نظر آرہی ہے۔ ٹویٹ میں نام جگہ اروند کیجریوال لکھا ہوا ہے اور ٹویٹ لکھا ہے، ’’شیو سینا کی تعریف کی ہمیں ضرورت نہیں، کانگریس کے ساتھ جانے والے وہ لاچار ہیں۔ یہ لوک کبھی بھی بی جے پی کر ساتھ جا سکتے ہیں۔ ہم اکیلے لڑے ہیں اور آگے بھی اکیلے لڑیں گے۔ ایٹ ادھو ٹھاکرے‘‘۔ دئے گئے ٹویٹ کا وقت 4:27، 11 فروری 20. وہیں اس میں 5,595 ری ٹویٹ اور 32.9 ہزار لائکس‘‘۔

ہم نے پایا کہ فیس بک پر دیگر صارفین بھی اس فرضی ٹویٹ کو شیئر کر رہے ہیں۔

پڑتال

سب سے پہلے ہم نے وائرل ٹویٹ کو غور سے دیکھا۔ ہندی زبان میں کئے گئے اس ٹویٹ میں ہمیں اسپیلنگ اور سنٹینس میں متعدد غلطیاں نظر آئیں، جبکہ عام طور پر کسی بھی بڑی شخصیت کی جانب سے کئے گئے ٹویٹ میں اتنی غلطلیاں نہیں ہوتی ہیں۔

فیس بک پر وائرل کیا جا رہا فرضی ٹویٹ

اب ہم سیدھے اروند کیجریوال کے آفیشیئل ٹویٹر ہینڈل ایٹ اروند کیجریوال پر گئے۔ وہاں پر 11 فروری کو کیجریوال کی جانب سے کئے گئے کچھ ٹویٹس ملے، لیکن ہمیں ایسا کوئی ٹویٹ نہیں ملا، جو فیس بک پر وائرل ہو رہا ہے۔ حالاںکہ، ایک ٹویٹ ملا جس میں کیجریوال نے ادھو ٹھاکرے کے ٹویٹر ہینڈل ایٹ ادھو آف یو ٹی کو ٹیگ کر شکریہ ادا کرتے ہوئے کیا تھا۔

غور کرنے والی بات یہ بھی تھی کہ وائرل ٹویٹ میں ادھو ٹھاکرے کا ٹویٹر اکاونٹ ایٹ اوھو ٹھاکرے دیا ہوا ہے، جبکہ ٹویٹر پر ہمیں اس نام کا اکاونٹ تو ملا لیکن اس میں صاف صاف لکھا ہوا نظر آیا ہے یہ ادھو ٹھاکرے کے نام پر بنا ان آفیشیئل اکاونٹ ہے۔

اب یہ تو صاف ہو چکا تھا کہ اروند کیجریوال کی جانب سے ادھو ٹھاکرے یا شیو سینا کو ایسا کوئی ٹویٹ نہیں کیا گیا ہے، لیکن ہم نے وائرل ٹویٹ کی تصدیق کے لئے عام آدمی پارٹی کے آئی ٹی ہیڈ انکت لال کے ساتھ وائرل ٹویٹ شیئر کیا۔ اس کے جواب میں انہوں نے کہا، ’’اروند کیجریوال کے نام سے جو ٹویٹ وائرل کیا جا رہا ہے وہ فرضی ہے۔ انہوں نےایسا کوئی بھی ٹویٹ نہیں کیا‘‘۔

وشواس نیوز نے اس سے قبل بھی اروند کیجریوال کے نام سے وائرل ہو رہی خبروں کا فیکٹ چیک کیا ہے۔ ان تمام خبروں کو یہاں پڑھیں۔

اب باری تھی اس فرضی ٹویٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف موہن کشواہا کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ اس صارف کی جانب سے اس سے قبل بھی فرضی پوسٹ شیئر کی جا چکی ہیں۔

نتیجہ: وشواس نیوز کی پڑتال پتہ چلا کہ اروند کیجریوال کے نام سے فیس بک پر وائرل کیا جا رہا ٹویٹ فرضی ہے، انہوں نےشیو سینا کو ٹارگیٹ کرتے ہوئے ایسا کوئی ٹویٹ نہیں کیا ہے۔

False
Symbols that define nature of fake news
مکمل سچ جانیں...

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں

Related Posts
Recent Posts