فیکٹ چیک: سارہ علی خان کا ٹویٹر پر نہیں ہے اکاؤنٹ، وائرل ہو رہا ٹویٹ فرضی ہے

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ سارہ علی خان کا کوئی بھی ٹویٹر اکاؤنٹ نہیں ہے، ان کے نام سے وائرل کیا جا رہا ٹویٹ فرضی ہے۔

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی ْخان کے نام سے کیا گیا ایک مبینہ ٹویٹ وائرل ہو رہا ہے جس میں ان کے حوالے سے مسلمان لڑکیوں سے منسلک دعوی کیا جا رہا ہے۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیاجا رہا ٹویٹ سارہ علی خان نے نہیں کیا۔ ان کا ٹویٹر پر کوئی اکاونٹ نہیں ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف مدھولیکا سناتنی نے ایک ٹویٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جس کے یوزر ہینڈل ایٹ ہوسارہ علی نے سارہ علی خان کی تصویر لگی ہوئی اور اندر ٹویٹ میں لکھا ہے، ’مسلم لڑکیاں ہندو اکثریتی علاقوں میں برقعے نہیں پہنتی ہیں، کیونکہ وہ جانتی ہیں کہ انھیں وہاں کوئی خطرہ نہیں ہے۔ جبکہ مسلم اکثریتی علاقے میں 95٪ لڑکیاں حجاب پہنتی ہیں، کیوں کہ لڑکی کے چچا ، بھائی ، ماموں ، ماموں ، پھوپھا اسے ہوس کا نشانہ بنا دیں گے‘‘۔ اس اسکرین شاٹ کو شیئر کرتے ہوئے صار نے لکھا، ’اب تو یقین کر لیجیئے کیوں کہ یہ تو آپ کی پسندیدہ سیف علی خان کی یٹی فلم اداکارہ ہے‘‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی تفتیش کو شروع کرنے کے لئے ہم نے ٹویٹر پر ایٹ ہوسارہ علی کے ہینڈل کو سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں اس نام کا کوئی بھی ٹویٹر ہینڈل نہیں ملا۔

ہم نے پایا کہ اداکارہ سارہ علی خان کے نام سے بہت سے پیروڈی اکاؤنٹس اور فین پیج بنے ہوئے ہیں جبکہ ان میں سے کوئی بھی اصل نہیں ہے اور نا ہی ویری فائڈ۔ سرچ میں ہمیں سارہ علی خان کا کوئی بھی اصل ٹویٹر ہینڈل نہیں ملا۔

اب یہ تو صاف تھا کہ جس ٹویٹ کو وائرل کیا جا رہا ہے وہ سارہ علی خان کے ذریعہ نہیں کیا گیا۔ حالاںکہ ہم نے یہ جاننے کی کوشش کی کیا انہوں نے وائرل ٹویٹ میں کئے جا رہے دعوی جیسا کوئی بیان دیا ہے۔ نیوز سرچ میں ہمیں ان کا ایسا کوئی بھی بیان نہیں ملا۔

پڑتال کے آخری مرحلہ میں ہم نے ممبئی سے دینک جاگرن کے لئے بالی ووڈ کو کوور کرنے والی صحافی اسمیتا سریواستو سے رابطہ کیا۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ وائرل ہو رہا ٹویٹ فرِضی ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے سارہ علی خان کے ٹویٹر ہینڈل سے جڑی معلومات کے لئے ان کی ٹیم سے رابطہ کیا اور ان کے حوالے سے ہمیں بتایا کہ، ’سارہ علی خان کا ٹویٹر پر کوئی بھی اکاؤنٹ نہیں ہے‘۔

وشواس نیوز نے اس فرضی پوسٹ کو فیس بک پر شیئر کرنے والی فیس بک صارف مدھولیکا سناتنی کی پروفال کو اسکین کیا۔ اس پروفائل سے اسے سے قبل بھی فرضی پوسٹ شیئر کی جا چکی ہیں۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ سارہ علی خان کا کوئی بھی ٹویٹر اکاؤنٹ نہیں ہے، ان کے نام سے وائرل کیا جا رہا ٹویٹ فرضی ہے۔

False
Symbols that define nature of fake news
مکمل سچ جانیں...

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں

Related Posts
Recent Posts