فیکٹ چیک: بل گیٹس نے نہیں دیا عید الضحی پر کی جانے والی قربانی کو لے کر یہ بیان، ان کے نام سے فرضی پوسٹ ہو رہی وائرل

وائرل پوسٹ کی پڑتال میں ہم نے پایا کہ بل گیٹس نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا ہے۔ ان کے نام سے بیان کئی سالوں سے وائرل ہو رہا ہے لیکن یہ پوری طرح سے فرضی ہے۔

فیکٹ چیک: بل گیٹس نے نہیں دیا عید الضحی پر کی جانے والی قربانی کو لے کر یہ بیان، ان کے نام سے فرضی پوسٹ ہو رہی وائرل

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر بل گیٹس کے نام سے ایک فرضی بیان وائرل ہو رہا ہے جس میں دعوی کیا جا رہا ہے کہ بل گیٹس نے ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمانوں کے عید الاضحی کے موقع پر کی جانے والی قربانی کے بارے میں کہا ہے کہ روز کےایف سی ، میک ڈونلڈ، برگر کنگ جیسے رسٹورینٹ میں روزانہ لاکھوں جانور مارے جاتے ہیں۔ یہ امیروں کو کھلانے اور بہت پیسے کمانے کے لئے ہے۔ جبکہ عید پر مسلمان ان جانوروں کو غریوں کو کھلانے اور انہیں مفت میں دینے کے لئے قربانی کرتے ہیں‘۔ وائرل پوسٹ کی پڑتال میں ہم نے پایا کہ بل گیٹس نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا ہے۔ ان کے نام سے بیان کئی سالوں سے وائرل ہو رہا ہے لیکن یہ پوری طرح سے فرضی ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’اسلام کے بارے میں بین الاقوامی نفرت پھیلانے والے اخباروں کے ہنگامے کے بعد دنیا کے سب سےامیر شخص بل گیٹس نے پوری کہانی کو کونے میں نکال کر سب سے خاموش کر دیا اور اپنے پیج پر بولا اور کہا، ’میں عید الضحی کے دوران ان کے قربانی کی وجہ سے ملسلمانوں سے نفرت نہیں دیکھنا چاہتا۔ کے ایف سی، میک ڈونالڈس اور برگر کنگ کے ریٹورینٹ میں رازانہ لاکھوں جانور مارے جاتے ہیں۔ یہ امیروں کو کھلانے اور بہت پیسہ کمانے کے لئے ہے۔ جبکہ عید پر مسلمان ان جانوروں کو غریبوں کو کھلانے اور انہیں مفت میں دینے کے لئے قربانی کرتے ہیں’۔ کیا ہم نے اپنا دماغ کھو دیا ہے‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے نیوز سرچ کیا۔ اگر بل گیٹس نے ایسا کوئی بیان دیا ہوتا تو وہ خبروں میں ضرور موجود ہوتا، لیکن ہمیں ایسا کوئی بیان نہیں ملا۔

وائرل پوسٹ میں دعوی کیا جا رہا ہے کہ بل گیٹس نے اپنے پیج پر یہ شیئر کیا ہے۔ پڑتال کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم نے بل گیٹس کی آفیشیئل فیس بک پیج کی سکیننگ کی اور وائرل بیان کو تلاش کیا۔ سرچ میں ہمیں ایسا کوئی بیان نہیں ملا۔

مزید سرچ میں ہم نے بل گیٹس کے ٹویٹر پروفائل پر بھی ان کے نام سے وائرل کئے جا رہے بیان کو تلاش کیا۔ سرچ میں ہمیں ایسی کوئی پوسٹ نہیں ملی۔

وائرل پوسٹ سے متعلق تصدیق حاصل کرنے کے لئے ہم نے ای میل کے ذریعہ گیٹس فاؤنڈیشن کی میڈیا ٹیم سے رابطہ کیا اور وائرل پوسٹ ان کے ساتھ شیئر کی۔ وہاں سے ہمیں تصدیق دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ’وائرل پوسٹ فرضی ہے۔ بل گیٹس نے ایسا کوئی بیان کبھی نہیں دیا‘۔

فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صار عاشق شاہ کے 4.9 ہزار فیس بک دوست ہیں۔ اس کے علاوہ صارف کی جانب سے زیادہ تر ٹرینڈنگ پوسٹ شیئر کی جاتی ہیں۔

نتیجہ: وائرل پوسٹ کی پڑتال میں ہم نے پایا کہ بل گیٹس نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا ہے۔ ان کے نام سے بیان کئی سالوں سے وائرل ہو رہا ہے لیکن یہ پوری طرح سے فرضی ہے۔

False
Symbols that define nature of fake news
مکمل سچ جانیں...

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں

Related Posts
Recent Posts